Tag: ہوٹل

  • عمان میں 90 ہوٹلز وزارت صحت کے حوالے کردیے گئے

    عمان میں 90 ہوٹلز وزارت صحت کے حوالے کردیے گئے

    مسقط: عمان میں 90 کے قریب ہوٹلز مالکان نے اپنے ہوٹلز وزارت صحت کے حوالے کردیے تاکہ وہاں قرنطینہ سمیت دیگر طبی سہولیات قائم کی جاسکیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 90 ہوٹلوں کی انتظامیہ نے 4 ہزار 445 کمرے وزارت صحت کے حوالے کردیے تاکہ ان میں قرنطینہ قائم کیے جاسکیں۔

    فی الحال ان ہوٹلز کے کمرے اسکالر شپ پر موجود غیر ملکی طلبا کو رہائش کے لیے دیے جارہے ہیں جو ہاسٹلز بند ہوجانے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، طلبا کو ان کمروں میں رہائش دینے کا فیصلہ وزارت سیاحت نے کیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمان میں اب تک کرونا وائرس کے 167 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    عمان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سلطنت میں جان لیوا وبا میں مبتلا مزید 20 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

    عمان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ 34 ہزار مریض جان کی بازی ہار گئے۔

  • ملک کے تمام 3 اور 4 اسٹار ہوٹلز قرنطینیہ میں تبدیل کرنے کی ہدایت

    ملک کے تمام 3 اور 4 اسٹار ہوٹلز قرنطینیہ میں تبدیل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے تمام 3 اور 4 اسٹار ہوٹلز کو قرنطینیہ میں تبدیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو خط لکھا ہے، خط میں تمام 3 اور 4 اسٹار ہوٹلز خالی کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز کو فوری طور پر قرنطینیہ میں تبدیل کیا جائے، ہوٹلوں میں قیام اور کرائے داری کے تمام معاملات فوری طور پر منجمد کیے جائیں۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے خاتمے تک ہوٹلز بطور قرنطینیہ استعمال ہوں گے، وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے ون پرسن ون روم کی پالیسی پر عمل ہوگا۔

    این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ قائم کردہ قرنطینیہ کی تفصیلات این ڈی ایم اے کو بھجوائیں۔

    مذکورہ خط کی نقل وزیر اعظم آفس، وزارت صحت، وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیف سیکریٹری آزاد جموں کشمیر کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

  • جنگلی ہاتھی 5اسٹار لگژری ہوٹل کا مہمان بن گیا، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

    جنگلی ہاتھی 5اسٹار لگژری ہوٹل کا مہمان بن گیا، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

    کولمبو: آپ نے مہنگے ترین فائیو اسٹار ہوٹل میں امیرترین افراد کو ہی جاتا دیکھا ہوگا لیکن سری لنکا میں ایک ایسا جنگی ہاتھی ہے جو لگژری ہوٹل کا مہمان بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ’’جیٹونگ‘‘ نامی 5اسٹار ہوٹل کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جنگلی ہاتھی کس طرح ہوٹل کے اندرونی حصے میں داخل ہوا اور چیزوں سے چھیڑ چھاڑ کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ’’ناٹا کوٹا‘‘ نامی یہ ہاتھی روزانہ کی بنیاد پر ہوٹل کا رخ کرتا ہے اور ہوٹل کے گراؤنڈ میں ہی پڑاؤ ڈالتا ہے، تاہم عملے کی نااہلی یا پھر غیرتوجہی کے باعث جانور ہوٹل کے اندرونی حصے میں داخل ہوگیا، ہوٹل میں رہائش پذیز شخص نے ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

    ہاتھی سب سے پہلے ہوٹل کی سیڑیوں کے پاس آیا وہاں سے وہ لائج ایریا میں گیا بعد ازان لوبی کے اطراف موجود لیمپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور زمین پر پٹخ کر توڑ دیا۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک ڈھائی ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

    ہوٹل انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ ہاتھی 2017 سے اس ہوٹل کے گراؤنڈ میں آتا ہے لیکن ایسا پہلی بار ہوا کہ جانور ہوٹل میں داخل ہوا، رہائش پذیر شہریوں سے گزارش ہے کہ ہاتھی کا احترام کریں اور اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مخصوص فیصلہ رکھیں۔

  • وزیراعظم کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت کر دی۔

    ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ یاسمین راشد نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے رابطہ کرلیا۔ یاسمین راشد نےسوشل میڈیا پروائرل تصویر پرمیڈیکل رپورٹس بھجوانے کا کہا۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نواز شریف کے وکیل کو تازہ رپورٹس بھجوانے کا مراسلہ لکھ دیا ہے۔

    نواز شریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔

  • گلیشیئرز کے دامن میں بنا ہوٹل جو رات کے وقت قطبی روشنیوں میں نہا جاتا ہے

    گلیشیئرز کے دامن میں بنا ہوٹل جو رات کے وقت قطبی روشنیوں میں نہا جاتا ہے

    دنیا بھر میں کئی پرتعیش ہوٹل موجود ہیں جہاں پر صرف ایک رات قیام کا کرایہ لاکھوں ڈالرز ہوتا ہے، یہ ہوٹل سروسز، سہولیات اور خوبصورتی میں بھی نہایت شاندار ہوتے ہیں۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایسے ہوٹل بھی بنائے جارہے ہیں جہاں قدرتی نظارے اپنی پوری آب و تاب اور سحر انگیزی کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور وہاں قیام کرنا زندگی کا شاندار ترین تجربہ ہوسکتا ہے۔

    تاہم ناروے کے جس ہوٹل کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں، وہ یقیناً ایک منفرد اور خوبصورت ترین ہوٹل ہے اور جس کی خوبصورتی دیکھ کر آپ کی سانسیں تھم جائیں گی۔

    ناروے کے مضافاتی علاقے میں زیر تعمیر یہ ہوٹل مکمل ہونے کے بعد نہ صرف فن تعمیر کا شاہکار ہوگا بلکہ اس کا محل وقوع بھی اسے دنیا کا حسین ترین مقام بنادے گا۔

    ناروے قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہے اور شہروں کی بھیڑ بھاڑ سے دور، دور دراز علاقوں میں چھپا اس کا حسن دنگ کردینے والا ہے اور یہ نیا ہوٹل یہیں پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

    دارالحکومت اوسلو سے 80 میل دور شمال میں یہ ہوٹل برفانی پہاڑوں یعنی گلیشیئرز کے دامن میں بنایا جارہا ہے۔ یہ ہوٹل ماحول دوست بھی ہے اور اپنے استعمال کے لیے خود توانائی پیدا کرسکتا ہے۔

    اس ہوٹل میں رہتے ہوئے آپ دنیا کے حسین ترین نظارے یعنی قبطی روشنیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ہوٹل کے مہمانوں کو پھولوں سے بھری پگڈنڈیوں میں ہائیکنگ اور سائیکلنگ کا موقع بھی ملے گا۔

    قطب شمالی پر ہونے کی وجہ سے یہاں دو ماہ ایسے بھی آتے ہیں جس میں سورج غروب نہیں ہوتا۔ اس عرصے میں آدھی رات کے وقت بھی سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے جسے مڈ نائٹ سن کہا جاتا ہے۔

    اس ہوٹل میں رہتے ہوئے اس روشنی میں مچھلیاں پکڑنا، چہل قدمی کرنا اور کشتی چلانا یقیناً زندگی کا شاندار ترین تجربہ ہوگا۔

    یہ خوبصورت ہوٹل سنہ 2021 تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد اسے عام افراد کے لیے کھول دیا جائے گا۔

  • سری لنکا کے ہوٹل نے مسلمان ہونے کی وجہ سعودی سیاح کی بکنگ کینسل کردی

    سری لنکا کے ہوٹل نے مسلمان ہونے کی وجہ سعودی سیاح کی بکنگ کینسل کردی

    کولمبو : سری لنکا میں خودکش بم دھماکوں کے بعد ایک ہوٹل نے سعودی سیاح کی بکنگ یہ کہہ کر منسوخ کی ہے کہ ہم آپ کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے کیونکہ آپ مسلمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عیسائیوں کےمذہبی تہوار ایسٹر سنڈے پر سری لنکا میں تین گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے باعث سری لنکن ہوٹل کی انتظامیہ کا سعودی سیاح کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا ہے۔

    سعودی سیاح عبداللہ الرسی نے ایک مقامی ویب سائٹ کو بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انہیں بھیجا گیا پیغام تعصب پر مبنی ہے۔

    عبداللہ الرسی کا کہنا تھا کہ انہیں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے امتیازی سلوک کی قطعی توقع نہیں تھی حالانکہ انہوں نے ایک ماہ قبل ہوٹل بکنگ کی ویب سائٹ بکنگ ڈاٹ کام کے ذریعے کمرہ بک کرکے اس کا کرایہ بھی ادا کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بکنگ کی منسوخی کے حوالے سے جب خبریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سامنے آئیں تو بکنگ ڈاٹ کام کی جانب سے انہیں ای میل پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ کے رویے کے حوالے سے معذرت خواہ ہیں، ان کی جانب سے کسی قسم کے امتیازی سلوک کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اگر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے امتیازی سلوک ثابت ہوگیا تو اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ہوٹل کو اپنی لسٹ سے خارج کر دیں گے۔

    متاثرہ سعودی عبداللہ الرسی کا کہنا تھا کہ بکنگ ڈاٹ کام نے اب تک کسی مناسب کارروائی کا آغاز نہیں کیا جس پر وہ خاموش نہیں رہ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کی جانب سے کسی خاص رد عمل کا اظہار نہ کرنا معنی خیز ہے، اس حوالے سے سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر لوگوں نے ملا جلا ردعمل دیا ہے اور کہا کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کا رد عمل مناسب نہیں جو انہو ں نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے ذریعے ظاہر کیا ہے۔

  • ہوٹل کے بیڈز پر سفید چادریں‌ کیوں‌ بچھائی جاتی ہیں؟‌ راز سامنے آگیا

    ہوٹل کے بیڈز پر سفید چادریں‌ کیوں‌ بچھائی جاتی ہیں؟‌ راز سامنے آگیا

    بیرونِ شہر یا ممالک سفر کرنے والے افراد کو اکثر ہوٹل میں قیام کرنا پڑتا ہے اور انہیں تقریباً تمام ہی ہوٹلز کے کمروں میں رکھے ہوئے بستر (بیڈز) پر سفید رنگ کی چادریں دکھائی دیتی ہیں۔

    کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیونکہ ہم اپنے گھروں کے کمروں میں تو سفید چادریں بچھانے سے گریز اور رنگ برنگی چادریں بچھانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ کیا انہیں سفید چادروں سے رغبت ہوتی ہے یا اس کے پیچھے کوئی راز چھپا ہوا ہے۔؟

    طویل عرصے سے اس راز پر پردہ پڑا ہوا تھا تاہم اب ایک سیاح نے ہوٹل مالک سے اس راز کے پیچھے چھپی بات کو معلوم کرلیا۔

    اسٹیفن ہنٹر نے بتایا کہ انہوں نے سیاحت کے  سیکڑوں ہوٹلوں میں قیام کیا جس کے بعد انہوں نے سفید چادر بچھانے والی بات کو نوٹ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ چھوٹے یا بڑے کسی بھی ہوٹل میں قیام کے دوران انہوں نے بیڈ پر سفید رنگ کی ہی چادر دیکھی تھی جس کے بعد اُن کے ذہن میں مختلف سوالات شروع ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: دنیا کامہنگا ترین ہوٹل جہاں خطرناک شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہے

    انہوں نے بتایا کہ ایک ہوٹل مالک نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ’ہمیں سفید رنگ سے کوئی رغبت نہیں بس یہ چادر بچھانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جب گاہک کمرے میں داخل ہو تو اُسے صفائی ستھرائی کا معیار اچھا لگے اور وہ مطمئن ہوجائے کیونکہ ہوٹل میں رکنے والے صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دیتے ہیں‘۔

    اسٹیفن نے بتایا کہ ’کمرے کے وسط میں رکھے بیڈ کو دیکھ کر گاہک کو احساس ہوتا ہے کہ گویا کمرے کی کچھ دیر پہلے ہی اچھے طریقے سے صفائی ہوئی مگر حقیقت یہ ہوتی ہے کہ سر سری صفائی کے بعد صرف بیڈ شیٹ ہی تبدیل کی جاتی ہے‘۔

    دوسری جانب ماہر نفسیات سے ہونے والی بات چیت سے بھی اسٹیفن نے آگاہ کیا اور قارئین کو بتایا کہ ’سفید چادر کو بیڈ پر دیکھ کر صفائی کا تصور کرنا دراصل ایک نفسیاتی مسئلہ ہے کیونکہ اس سے انسان کو اطمینان ہوجاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے

    ہوٹل مالک نے یہ بھی بتایا کہ سفید چار کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں دھوتے ہوئے رنگ نہیں چھوڑتا جبکہ دیگر چادروں میں یہ خدشہ رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹلوں میں دستیاب دیگر کپڑے اور تولیے کا رنگ بھی سفید یا ہلکا اسی وجہ سے ہوتا ہے کہ گاہک کو صفائی کا احساس ہو۔

  • دنیا کامہنگا ترین ہوٹل جہاں خطرناک شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہے

    دنیا کامہنگا ترین ہوٹل جہاں خطرناک شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہے

    لاس ویگاس : برطانوی ڈیزائنر نے اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل تیار کیا ہے جہاں خطرناک ٹائیگر شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہیں، ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ لاکھوں ڈالر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں بنایا جانے والا دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس میں دنیا کے مہنگے ترین آسائشی کمرے بنائے گئے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کوشش کا مقصد سیاحوں کو آسائشی رہائش فراہم کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 9 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بنے دو منزلہ ہوٹل کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ آسائشی کمروں میں آنے والے مہمانوں کا استقبال خونخوار ٹائیگر شارک کرتی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ دو لاکھ امریکی ڈالر ہے، مذکورہ ہوٹل کو برطانوی ڈیزائنر ڈامین ہرسٹ نے تیار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ پام ریزوٹ سنہ 2009 میں بہت زیادہ خبروں کی زینت بنا تھا کیوں سابق امریکی ماڈل کیٹرین میورگا نے مذکورہ ہوٹل میں معروف فٹبالر کیرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ نانے کا الزام عائد کی تھا۔

    مزید پڑھیں : کیپسول ہوٹل، کرایہ صرف 35 ڈالر

    مزید پڑھیں : لٹویا کا منفرد جیل ہوٹل جہاں مہمانوں کی خاطر تشدد سے کی جاتی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی رونالڈو نے امریکی ماڈل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد کچھ دیر ہپام ریزوٹ میں رہا ہوں۔

  • نئی دہلی: ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

    نئی دہلی: ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے بچے سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع ہوٹل ارپت میں علی الصبح 4 بجےاچانک آگ لگ گئی، افسوس ناک واقعے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی تعداد میں ہوٹل میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔

    پولیس حکام کے مطابق آگ صبح چار بجے لگی جب ہوٹل میں مقیم افراد سو رہے تھے، آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    ممبئی: عمارت میں آگ لگنےسے14 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ 29 دسمبرکو ممبئی کے صنعتی علاقے میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 18 اکتوبر2016 کو بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ہوٹل کا کھانا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار

    ہوٹل کا کھانا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار

    لندن: برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ریسٹورنٹ کا کھانا انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ریسٹورنٹ میں ملنے والا کھانا فاسٹ فوڈ سے بھی زیادہ مضر ہے ، یہ انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف لیورپول کے ماہرینِ صحت نے مختلف ہوٹلز سے ملنے والے کھانوں کا مشاہدہ کیا۔

    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ریسٹورنٹ سے ملنے والے کھانے میں اوسطاً 1033 کیلوریز موجود ہوتی ہیں جبکہ انسانی جسم کو بیک وقت 600 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں: کھانے کے مضر صحت ہونے کی افواہیں، سوشل میڈیا صارفین کو حکومت نے متنبہ کردیا

    ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ میں شامل اشیاء میں 751 کیلوریز ہوتی ہیں جو ویسے ہی انسانی صحت کے لیے مضر ہیں اور ان کے استعمال سے مختلف امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔

    تحقیق کے دوران ماہرین نے ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد کھانوں کا مشاہدہ کیا جن میں 1000 سے زائد کیلوریز پائی گئیں جبکہ ایک ہی کھانا ایسا تھا جو انسان کے لیے قابل استعمال تھا۔

    پروفیسر ایرک راہن سن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنی تحقیق میں میٹھے اور سافٹ ڈرنک کی کیلوریز کو تو شامل ہی نہیں کیا، یہ روز مرہ میں استعمال ہونے والے کھانے ہیں جن کے نتائج حیران کُن اور تشیویشناک ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ہم فاسٹ فوڈ کھانے سے رکتے کیوں نہیں؟

    ڈاکر راہن سن کا کہنا تھا کہ ’حکومتوں کو قانون سازی کرنی ہوگی کہ وہ ہوٹل مالکان کو تنبیہ کریں وہ کیلوریز کی مقدار کے حوالے سے گاہک کو لازم آگاہ کریں تاکہ ہر ایک اپنی صحت کا خود بھی خیال رکھے‘۔