Tag: ہوگی

  • امریکا کی صدی کی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی، حماس رہنماء مشعل خالد

    امریکا کی صدی کی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی، حماس رہنماء مشعل خالد

    استنبول : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل کا کہنا ہے کہ ’کچھ ممالک ترکی اور دوسرے ممالک کے صدی کی ڈیل کے مخالف ہونے سے بے چینی کا شکار ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے امریکی انتظامیہ اور اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے صدی کی ڈیل کو قبول کرنے کے لیے چند علاقائی ممالک کو لالچ دینے کی کوشش کی ہے۔

    خالد مشعل کا صدی کی ڈیل سے متعلق کہنا تھا کہ اسکا مقصد صرف فلسطینی کاز کا خاتمہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مشعل نے یہ بات استنبول کے ضلع ییوب کے بلدیہ ہیڈکوارٹر میں فلسطین کے دوستوں کی جانب سے منعقد کردی ایک ملاقات میں ترکی کے قانون سازوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں کہی۔

    حماس کے سابق چیف نے کہا کہ کچھ ممالک ترکی اور دوسرے ممالک کے صدی کی ڈیل کے مخالف ہونے سے بے چینی کا شکار ہیں۔

    مشعل نے کہا کہ ترکی جیسے بڑے ملک کے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونے سے صہیونی ادارے بے چینی کا شکار ہیں، لہذا اسرائیلی لیڈر ترکی اور اسکی قیادت پر تنقید کو کیسے روک سکتے ہیں۔

    انہوں نے تصدیق کی کہ غزہ میں اناضول ایجنسی کے دفتر پر حالیہ اسرائیلی بمباری ترکی کی جانب سے فلسطینیوں کے معاون موقف کا نتیجہ ہے۔

    خالد مشعل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے دوسرے رہنماوں کی منظوری کے باوجود امریکی صدی کی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ فلسطینی عوام اور انکی قیادت اس کے خلاف متحد ہیں۔

  • لیبیا نیشنل کانفرنس مقررہ وقت پر ہی ہوگی، اقوام متحدہ

    لیبیا نیشنل کانفرنس مقررہ وقت پر ہی ہوگی، اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے زیر انتظام لیبیا نیشنل کانفرنس آٹح سال سے جاری تنازعے کے باوجود ملک میں ممکنہ انتخابات کے موقع پر ہی منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے لیبیا کی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر کو خبردار کیا کہ وہ طرابلس پر قبضے سے گریز کریں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اتحادی حکومت کو قبول کریں۔

    جی سیون وزراء خارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری صورت میں انہیں بین الاقوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لیبیا میں جاری آٹھ سالہ مسلح تنازعے کے باوجود لیبیا نیشنل کانفرنس مقررہ وقت پر ہی ہو گی۔

    لیبیا کے وزیر اعظم فیاض ال سراج نے جنرل خلیفہ حفتر پر بغاوت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فورسز طاقت کا استعمال کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ باغی دارالحکومت طرابلس کے مضافات میں موجود ہیں، اور وہ طرابلس کا بین الااقوامی ہوائی اڈا بند کرنا چاہتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طرابلس میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی حمایت یافتہ حکومت ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنرل حفتر کی لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کی فوجوں نے لیبیا کا جنوب اور اس میں واقع آیل فیکڑی کو رواں بس بند کردیا تھا۔