Tag: ہٹ دھرمی

  • مسئلہ کشمیر پر مودی کی ہٹ دھرمی اور فسطائیت برقرار

    مسئلہ کشمیر پر مودی کی ہٹ دھرمی اور فسطائیت برقرار

    مسئلہ کشمیر پر نریندر مودی کی ہٹ دھرمی اور فسطائیت برقرار ہے، کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کو حق دلانے کا دعویٰ کیا جو بی جے پی کو نہ بھایا۔

    رپورٹ کے مطابق کانگریس نے حال ہی میں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا منشور جاری کیا، کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے مقبوضہ کشمیر پر مودی نے جابرانہ سیاست کی۔

     ترجمان بھارتی کانگریس پون کھیرا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایسی ریاست ہے جس کا حق چھین کر مرکز کے زیر انتظام دیا گیا، کشمیر کی آزادی واپس حاصل کرنا ضروری ہے۔

    پون کھیرا نے کہا کہ وعدہ کرتے ہیں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی یقینی بنائیں گے، کانگریس کے منشور پر بی جے پی نے ہمیشہ کی طرح زہر اگلنا شروع کر دیا۔

    یونین منسٹر امیت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370  تاریخ کا حصہ بن چکا اب بحال نہیں کیا جاسکتا، ہم اس مسئلے کو جڑ سے ختم کر دینگے تاکہ کشمیر پر کوئی نہ بول  سکے۔

  • مودی سرکار کا ملک کا نام شرم سے جھکانے والے کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز کا اعلان

    مودی سرکار کا ملک کا نام شرم سے جھکانے والے کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز کا اعلان

    نئی دہلی: مودی سرکار کی ایک اور بے شرمی سامنے آ گئی ہے، اپنا اور اپنے ملک کا نام شرم سے جھکانے والے پائلٹ کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے پائلٹ ابھی نندن کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ویر چکرا دینے کا اعلان کر دیا ہے، ابھی نندن نے پاکستان پر فضائی حملے کی ناکام کوشش میں اپنا اور اپنے ملک کا نام شرم سے جھکا دیا تھا۔

    ونگ کمانڈر ابھی نندن کے لیے اعلیٰ اعزاز کے اعلان کے بعد یہ نازک سوال اٹھا ہے کہ کیا بھارت میں اعزاز کا پیمانہ یہ ہے کہ اپنے طیارے کو پاکستان میں نشانہ بنوایا جائے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان نے 27 فروری کو پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تھی مگر پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کو تباہ کر کے اسے گرفتار کر لیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت ابھی نندن کو ایوارڈ دے کر جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کرسکتا: میجر جنرل آصف غفور

    ابھی نندن کو بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اپریل کے مہینے میں ابھی نندن کے لیے فوجی اعزاز اشوک چکرا کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر بار جھوٹ دہرانے سے وہ سچ نہیں بن جاتا، ابھی نندن سچا اور پیشہ ور سپاہی ہے، جعلی ایوارڈ وصول نہیں کرے گا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جس طرح بار بار جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتا اسی طرح ایوارڈ دینے سے بھی یہ ’بہادری‘ سچ نہیں بن جائے گی۔

  • کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے: شاہ محمود

    کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے: شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ ٹرمپ ثالثی کی پیش کش کریں گے، بھارت مذاکرات کی طرف نہیں آئے گا تو حالات بگڑتے جائیں گے، کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیش کش پاکستان کی بڑی کام یابی ہے، ثالثی کی درخواست مودی نے کی، اب وہ انکار کر رہے ہیں اور ثالثی کی پیش کش پر سیخ پا ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بگڑتی جا رہی ہے، امریکا کو باور کرا دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ہے۔

    شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا بھارت سے تعلقات رکھنا چاہتا ہے رکھے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  محبوبہ مفتی کی اضافی بھارتی فوجی اہل کار بھیجنے کی مذمت

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کریں گے، افغان انتخابات میں طالبان کو بھی شامل ہونا چاہیے، امریکا کی خواہش ہے افغانستان کے اندر بھی انٹرا مذاکرات ہونے چاہئیں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان معاون اور مدد گار بننے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں چاہتا، کوشش یہی ہے افغانستان میں بلٹ بیلٹ میں تبدیل ہو جائے، نہیں چاہتے خطہ کسی اور جنگ میں جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکا میں سرمایہ کاروں سے بہت اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، ٹرمپ نے کہا پاکستان کے ساتھ ٹریڈ سے مطمئن نہیں ہوں، ٹریڈ کو مزید بڑھایا جائے۔