Tag: ہڑتال ختم

  • مذاکرات کامیاب، بلوچستان کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

    مذاکرات کامیاب، بلوچستان کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

    کوئٹہ : بلوچستان کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے  حکومتی کمیٹی  سے مذاکرات کامیاب ہونے کے  بعد ہڑتال ختم کرنے اور سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں حکومتی کمیٹی اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےمذاکرات کامیاب ہوگئے ، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے سروسز بحال کرنےکااعلان کردیا۔

    زمرک اچکزئی نے کہا کہ ڈاکٹرزنےکوروناکیخلاف فرنٹ لائن کاکرداراداکیاہے، جمہوری حکومت ہےسب کوحق کیلئے آواز اٹھانے کا حق ہے، ڈاکٹرز پر تشددافسوسناک ہےجس کاوزیراعلیٰ نےنوٹس لیا، یقین دہانی کرائی ہے تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ،ڈاکٹرزکےمطالبات جائزہیں کیونکہ ڈاکٹرزفرنٹ لائن پرہیں، فراہم کیےگئےطبی سامان کی انکوائری کی جائےگی، کنٹریکٹ پرتعینات ڈاکٹرزکوہرسہولت فراہم کریں گے۔

    صدرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ جس طرح تشددکیایہ انسانیت کی تذلیل ہے، جمہوری حکومت میں ایسےاقدامات کاہونالمحہ فکریہ ہے۔

    ڈاکٹریاسرخان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سےمکمل پی پی ایزابھی تک نہیں ملیں، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مسائل حل ہوں گے ، عوام کی مشکلات کودیکھتےہوئےحکومتی کمیٹی پراعتمادکیاہے۔

    گذشتہ روز بلوچستان ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹریاسر خان نے کہا تھا کہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان نہیں دیا جارہا کوئٹہ میں کورونا کے چالیس مثبت کیس ہیں، جس میں اٹھارہ ڈاکٹراور دو پیرامیڈیکس ہیں یہ اٹلی سے بھی بری صورتحال ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شہوانی نے کہاتھا چین کوبڑی تعدادمیں سامان کا آرڈردیا ہواہے ، جیسے ہی سامان پہنچے گا ڈاکٹروں کو فراہم کریں گے

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی کا ہڑتال ختم کرنے کااعلان

    بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی کا ہڑتال ختم کرنے کااعلان

    کراچی : بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی نے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا اور کہا کہ نماز جمعہ کے بعدتمام کاروباری مراکز کھل جائیں گے،سراج الحق کا کہنا تھا ہڑتال کراچی کواندھیروں سےنکالنے کے لیے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی نے ہڑتال ختم کردی، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ تاجرنماز جمعہ کےبعد کاروبار کھول لیں۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی ناانصافی کیخلاف آوازاٹھائی ہے، حکومت کی سپورٹ کےالیکٹرک کوحاصل ہے ، بجلی اورپانی کےلئےجدوجہدکررہےہیں، تاجروں ٹرانسپورٹرزسےاپیل کی تھی آج ہڑتال کامیاب بنائیں، آج کراچی میں پرامن احتجاج کیاگیاہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی میں پہلےبندوق پرہڑتالیں ہوتی تھی ، پولیس نےہمارےکارکنان کوحراست میں لیاہے، کارکنان کونہیں چھوڑا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے اور واٹربورڈ کے ہیڈآفس پر بھی دھرنادیں گے۔


    مزید پڑھیں  : بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کےخلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال


    کراچی میں بجلی اور پانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی کی جزوی ہڑتال ہوئی ، ہڑتال کی کال پر مختلف علاقوں میں صبح سے ہی دکانیں بند رہیں، کارکنان نےملیر کالابورڈ پر دھرنا دیا ، جس کے باعث سڑک کے دونوں ٹریک بند ہوگئے۔ نیٹ بنارس میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنان نے جم کر احتجاج کیا جبکہ سائٹ میٹروول، نارتھ کراچی، دہلی کالونی، اورنگی اور کورنگی میں بھی مظاہرے نیٹ مختلف علاقوں میں مظاہرین نے ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردیں اور کےالیکٹرک کےخلاف خوب نعرے لگائے۔

    کراچی چیمبرآف کامرس اور آل سٹی تاجر اتحاد نےہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کیا تھا۔

    گورنر سندھ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئےپولیس رینجرز کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔ انکا کہنا تھا دس منٹ میں بند ہونے والا شہر اب دس ماہ میں بھی بند نہیں ہوسکتا۔

    خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے 27 اپریل کو کراچی میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معاملات طے پا گئے، دوا ساز کمپنیوں کی ہڑتال ختم، رانا ثناء اللہ

    معاملات طے پا گئے، دوا ساز کمپنیوں کی ہڑتال ختم، رانا ثناء اللہ

    لاہور : صوبائی وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے دوا ساز کمپنیوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی تاہم ایکٹ کامقصد صرف جعلی دوائیوں کی خرید و فروخت کو روکنا ہے۔

    یہ بات انہوں نے دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئی بتائی انہوں نے کہا کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ایکٹ کا مقصد جعلی دوائیوں کوروکنا ہے۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے تحفظات دور کردیے ہیں جس کے بعد دواساز کمپنیوں نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے بعدفارماسوٹیکل کمپنیاں کے کچھ تحفظات تھے جس پر وہ احتجاج کر رہی تھیں تا ہم حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد ہڑتال ختم کر کے میڈیکل اسٹورز کھول جائیں گے اور داوئیں ملنا دستیاب ہو جائیں گی۔

    صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ عوام کی صحت پر کسی قسم کاسمجھوتا نہیں کیاجائےگا اس لیے پنجاب حکومت کا مقصد جعلی دوائیوں کاخاتمہ ہے تاہم حکومت نے یقین دہانی کرائی ہےکہ قانون کاغلط استعمال نہیں کیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں دواساز کمپنیوں کےساتھ کچھ نقاط پر اتفاق ہوا ہے جیسے عالمی قوانین کےمطابق ایکٹ کولاگوکیاجائےگا اور اسٹیک ہولڈرزادویات کومعیارکےمطابق رکھیں گے جن کی فروخت طے شدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کی جائے گی تاکہ ملک سے جعلی ادویات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

    صوبائی وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ عالمی قوانین سے متصادم ترامیم رد کی جائیں گی جس کے بعد دوا ساز کمپنیوں سے معاملات طے ہوئے ہیں اور ہڑتال ختم کی جارہی ہے۔

    اس موقع پر دوا ساز کمپنیوں کے نمائندے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی اور ہماری سفارشات پر عمل در آمد ہونے تک ہڑتال مؤخر کرتے ہیں۔

    دوا ساز کمپنیوں کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر تعاون کے لیےتیار ہیں اور جعلی ادویات کی تیاری کے خاتمے کے لیے حکومت کے ہر قدم پر معاونت کریں گے۔

    واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے بعد دوا ساز کمپنیوں اور دوا فروشوں کی تنظیموں کی جانب سے پورے پنجاب میں ہڑتال جاری تھی اور ڈرگ ایسوسی ایشن کے مال روڈ پر دھرنے کے دوران خود کش دھماکا بھی ہوا تھا جس میں ڈی آئی جی سمیت 13 افراد نے جام شہادت نوش کی تھی۔

  • کیبل آپریٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    کیبل آپریٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور : کیبل آپریٹرز نے ملک بھر میں کیبل کی نشریات بحال کرتے ہوئے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی تئیس نومبر کو نیلامی روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کردیا۔ جس کے بعد چیئرمین کیبل آپریٹرزخالد آرائیں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جج نے 23 نومبر کو ڈی ٹی ایچ کی نیلامی پر حکم امتناع جاری ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔

    عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ جب تک عدالت فیصلہ جاری نہیں کرتی اس وقت تک ڈی ٹی ایچ کی بڈنگ نہ کی جائے۔

    کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناع جاری ہونے اور وزیرمملکت کی جانب سے مسائل کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر خزانہ سے مذاکرات ناکام، مختلف شہروں میں کیبل نشریات بند

    خالد آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی بی اے کے عہدیداروں سے بات ہوئی ہے، مطالبات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈی ٹی ایچ لائسنس پانچ سال کیلئے مؤخرکیا جائے، کیبل آپریٹرز

    انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے لئے ہم نے ساڑھے تین گھنٹے انتظار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان حکومت سے ینگ ڈاکٹرزسے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے صوبائی وزیر صحت اوراے این پی کے پارلیمانی لیڈر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اپنے مطالبات کے حصول کیلئے کی جانے والی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    کوئٹہ پریس کلب کے باہر ینگ ڈاکٹرز بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن کے احتجاجی کیمپ میں مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل اور دیگر نے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پندرہ روز قبل لگایا گیا احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ینگ ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکس نے عوامی مفاد میں ہڑتال شروع کی تھی اور عوام کے لئے کچھ حاصل کرنے کے بعد احتجاج ختم کررہے ہیں

    صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی ریلی پر تشدد کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ینگ ڈاکٹر کے عہدیدار ڈاکٹر حفیظ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

    مذاکرات میں طے پایا گیا کہ ڈاکٹرز کی ریلی میں تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر اسد کو 20لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے احتجاج ختم کرنے پر ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کوئٹہ میں پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر اسد کے لئے بیس لاکھ روپے کی رقم معاوضے کے طور پر دی جائے گی جبکہ تشدد کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی دھمکی دی تھی۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے دوران اسپتالوں میں ایمرجنسی شعبہ اور او پی ڈی کو مکمل طور پر بند کردیا تھا جس سے مریضوں کو خاصی مشکلات اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

     

  • پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان

    پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان

    کراچی: پی آئی اے کے طیارے آٹھ دن بعد فضاؤں میں ہوں گے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا ۔

    پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ طیاروں اورمسافروں کی سیکورٹی کومدنظررکھتےہوئےہڑتال ختم کررہےہیں۔

    سہیل بلوچ نے بتایا کہ انہیں اب ایسی ضمانت ملی ہے جس کے بعد ہڑتال جاری رکھنے کاجواز نہیں رہتا ایکشن کمیٹی کے عہدیداوں نے بتایا کہ معاملات کو آگے بڑھانے کےسلسلے میں وزیراعلٰی شہبازشریف سے ملنے لاہورجارہے ہیں پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پرایکشن کمیٹی سولہ روز سے احتجاج کررہی تھی، آٹھ روز سے فلائٹ آپریشن بند تھا۔

  • مذاکرات کامیاب : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

    مذاکرات کامیاب : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

    کراچی : جناح اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتال انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرنے کے بعد صرف پیرا میڈیکل اسٹاف جاری ہے اس طرح جوائنٹ ایکشن کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

    جبکہ جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انیس بھٹی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تین ستمبر کو ہیلتھ انشورنس اور وفاق سے آنے والے ملازمین کے قانون پر دستخط کرچکے ہیں اور اس وقت سمری محکمہ قانون کے پاس ہے چند دن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    لہذا ملازمین کا احتجاج غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے ، اس صورتحال کے حوالے سے کمشنر کراچی ، ضلعی انتظامیہ اور رینجرز کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے ،غیر ضروری احتجاج کے باعث ہزاروں مریضوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔

  • لاہور: جناح اسپتال میں ینگ نرسز کی ہڑتال ختم

    لاہور: جناح اسپتال میں ینگ نرسز کی ہڑتال ختم

    لاہور: لاہور کے جناح اسپتال میں ینگ نرسز نے ڈاکٹر کی تحریری معذرت کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور نرسوں کی جانب سے صوبے بھر میں کام شروع کردیا گیا ہے۔

    جناح اسپتال لاہور کے آئی سی یو میں ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ مبینہ بدتمیزی پر ینگ نرسز نے ہڑتال کا اعلان کرنے کے بعد کام کرنے سے انکا کر دیا تھا۔ جس کے بعد گذشتہ روز نرسز اور حکومتی اہلکاروں کے درمیان مزاکرات ہوئے تھے۔

    جنرل سیکرٹری ینگ نرسز سسٹر شہناز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی جانب سے تحریری طور پر معذرت کر لی گئی ہے جس کے بعد وہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتی ہیں۔ مذکورہ اعلان کے بعد ینگ نرسز نے اپنے شعبوں میں کام دوبارہ شروع کر دیا ہے جبکہ صوبے بھر میں احتجاج ختم کردیا گیا اور اسپتالوں میں کام شروع ہو گیا ہے۔