Tag: ہڑتال کا اعلان

  • آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،لیکن شہریوں کو پیٹرول پھر بھی نہ ملا۔

    آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

    چیئرمین ایسوسی ایشن اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں سال دسمبر تک ٹیکس پر چھوٹ دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔ادہر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد ملک کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

    پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی، فراہمی جلد شروع کردی جائےگی۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو پمپوں پر کوئی قلت پیدا نہیں ہوتی لیکن جب بھی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو پیٹرول نایاب ہو جاتا ہے۔

  • لاہور: تاجروں کا یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    لاہور: تاجروں کا یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    لاہور : انجمن تاجران پاکستان نے یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تاجر بینکوں کی جانب سے عائد ہونے والے ودہولڈنگ ٹیکس پر سراپا احتجاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں نے یکم اگست کو  ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

    ترجمان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ ہڑتال کا فیصلہ نعیم میر کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    تاجر کنونشن میں مختلف تاجر تنظیموں نے شرکت کی اور ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں صدر مملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں تین فیصد کمی کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس میں کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی : پیولیس کی جانب سے بیگار میں لی گئی گاڑیوں معوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف ٹرانسپرترز نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 25 مئی کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

    ہڑتال کا فیصلہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکرٹری محمود آفریدی نے کہا کہ شہر میں بیگار کے نام پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں جبکہ شہر میں احتجاجوں اور جلوسوں کیلئے ہماری گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں سے سڑکیں بند کی جاتی ہیں اور معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا محمود آفریدی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک پولیس کے مظالم سمیت بھاری جرمانوں اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

    بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پرمسرت عالم کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف کل احتجاجی مظاہرے اور ہفتہ کو پوری وادی میں ہڑتال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کا ایک اجلاس آج سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہریوں کے قتل کے واقعات میں اضافے پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔

    مسرت عالم بٹ کو رواں مہینے کی سترہ تاریخ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ایک جلوس کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے اور پاکستانی پرچم لہرانے کا الزام ہے۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسرت عالم بٹ کوان کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کے بعد انہیں بڈگام پولیس اسٹیشن سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا ہے۔

  • ڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ، ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب میں آج ہڑتال کا اعلان

    ڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ، ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب میں آج ہڑتال کا اعلان

    پنجاب :ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آج سے آؤٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کے باعث ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پنجاب میں سولہ فروری سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

    ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ڈاکٹرز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جس سے ڈاکٹروں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہورہا ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ سولہ فروری سے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں آوٹ ڈور میں روزانہ گیارہ بجے ہڑتال کی جائے گی۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، ملتان اور ساہیوال میں ڈاکٹرز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

  • پاکستان کسان اتحاد نے کل ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا

    پاکستان کسان اتحاد نے کل ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا

    ساہیوال: پاکستان کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان کسان اتحاد نےکل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تنظیم کے مرکزی صدر راؤطارق اشفاق کاکہناہے کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توساہیوال، خانیوال، وہاڑی، قصور سمیت متعدد مقامات پرروڈ بلاک کردیں گے ۔

    ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ساہیوال قادر آباد کے مقام پردوپہر بارہ بجے مرکزی قیادت اورچیئرمین محمد انور کی موجودگی میں مظاہرہ کریں گے، راؤ طارق اشفاق کا کہنا تھا کہ کسانوں کوسرمایہ دار دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

    حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، کھاد اوردیگر ادویات بھی انتہائی مہنگے داموں میں دستیاب ہیں، کسان کو فصلوں کے مناسب ریٹ بھی نہیں مل رہے۔

    دھان کا ریٹ دو ہزار سے ساڑھے سات سو تک کم کردیاگیا ہے، سپرکرنل چاول بارہ سے پندرہ سو روپےمیں لے کر ساڑھے چھے ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    شوگر مل والوں نے بھی تاحال ادائیگیاں نہیں کیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی سی پی فوری طور پرکسانوں کے پاس ذخیرہ کی گئی کپاس خریدے، ورنہ احتجاج شدت اختیار کرجائے گا۔

  • پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کا اعلان

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کا اعلان

    اسلام آباد:  مظاہرین اور صحافیوں پر پولیس وحشیانہ تشدد کے خلاف ملک بھرکی عدالتوں میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے ۔

    اسلام آباد میں عوام اور میڈیا پر تشدد کے خلاف پاکستان بار کونسل کی جانب سے ٓآج ہڑتال کی جارہی ہے، پاکستان بار کونسل کے مطابق ملک بھر کے وکلاء آج احتجاجا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔

    کراچی میں اعلی اور ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے، وکلا کے بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی، کوئٹہ میں اے آر وائی نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قتل اور اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس تشددکے خلاف وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے بھر میں وکلاء آج اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

    پاکستان بار کی اپیل پر لاہور، مانسہرہ اور دیگر شہروں میں بھی وکلاء عدالتی کارروائی کا احتجاجا بائیکاٹ کررہے ہیں، جمعرات کو ارشاد مستوئی اپنے دو ساتھیوں سمیت کوئٹہ میں اسوقت جاں بحق ہوئے، جب نامعلوم افراد نے ان کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

  • سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا

    سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی :حکومت سندھ کی جانب سےآئل ٹینکر کنٹریکٹرز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کےخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سےعائد کئے جانے والے پانچ فیصد سیلز ٹیکس کےخلاف آئل ٹینکرز نے ہڑتال کرکےکراچی سے ملک بھر کوفرنس آئل اورپیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بندکردی ہے۔

    کراچی سے تین سو سے چار سو ٹینکرز یومیہ سندھ سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کرتےہیں۔

    فرنس آئل کی فراہمی بندہونے ہونے سے ملک بھر میں پاور پلانٹس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےنائب صدرمحمد سلیمان کا کہنا ہے پانچ فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست حکومت سندھ نے مسترد کردی جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔