Tag: ہڑتال کی دھمکی

  • کراچی  کے  صنعتکاروں  کی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی

    کراچی کے صنعتکاروں کی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی

    کراچی : صنعتکاروں نے حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دے دی اور کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو دسمبر میں ہڑتال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالےسے صنعتکاروں نے پریس کانفرنس کی، صدر نکاٹی فیصل معیزخان نے کہا کہ گیس کے ریٹس بڑھا دیےگئےصنعتیں بندہوتی جارہی ہیں، نارتھ کراچی میں 50فیصد اسمال انڈسٹریز بند ہوگئی ہے۔

    فیصل معیز کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیس،بجلی کےٹیرف کے حوالے سے درست فیصلےکیےجائیں، گیس کی قیمتیں بڑھنے سے ایکسپورٹ انڈسٹری بند ہو رہی ہے، ایکسپورٹ کے ساتھ مقامی سطح کی صنعتیں بھی بند ہو رہی ہیں، جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔

    چیف پیٹرن ہوزری مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن جاویدبلوانی نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اکتوبر میں 16فیصد کمی ہوئی ہے ، چاہتےہیں برآمدات کودگناکردیاجائےلیکن ان حالات میں ناممکن ہے۔

    جاویدبلوانی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سےہم عالمی مارکیٹ سے کٹ جائیں گے، صنعتیں بندہوجائیں گی اور بے روزگاری مزیدبڑھے گی۔

    انھوں نے کہا کہ 75سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیا ختم ہوگئی؟ 75سال میں امن وامان سمیت سب کچھ خراب ہوگیا ہے، مطالبات نہ مانے گئےتودسمبر میں ہڑتال کریں گے، ہفتے میں2دن ہڑتال کی بندش کا سرکلر جاری ہوتا ہےاور تمام صنعتوں میں3گھنٹے گیس کا پریشر زیرو ہوجاتاہے۔

  • آئل ٹینکر نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی

    آئل ٹینکر نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی

    کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 20 اگست سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے اداروں کا قبلہ درست کریں ورنہ سپلائی بند کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین یوسف شاہوانی اور مرکزی سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کی سربراہی میں چیئرپرسن اوگرا اور چیئرمین این ایچ اے کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کہا کہ آپ کے جائز مطالبات کی ہم سفارشات آگے ارسال کردیں گے جس پر چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی نے کہا کہ پرانے ماڈل کی گاڑیوں کے لیے ہمیں پانچ سال تک وقت دیا جائے ہماری ہزاروں گاڑیاں ہیں، ہم اتنی جلدی جلدی اتنے بڑے پیمانے پر نئے قوانین کی پاسداری نہیں کر سکتے۔

    چیئرپرسن اوگرا نے کہا کہ ہم اتنا وقت نہیں دے سکتے اس کے لیے سفارشات آگے ارسال کی جائیں گی جس پر چیئرمین یوسف شاہوانی نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور میٹنگ سے اٹھ کر چلے گئے۔

    سیکرٹریٹ کے باہر مرکزی چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی اور مرکزی سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو 20 اگست تک وقت دیتے ہیں کہ اپنے اداروں کا قبلہ درست کریں اگر 20 اگست تک ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو 21 اگست سے پورے پاکستان میں مکمل ہڑتال کریں گے۔