Tag: ہڑتال کی کال

  • ٹائلز و سینٹری ایکسپورٹرز اور دکان داروں نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

    ٹائلز و سینٹری ایکسپورٹرز اور دکان داروں نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

    کراچی: ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے اور اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ کے خلاف ٹائلز اور سینٹری وئیر کے درآمد کنندگان، تھوک اور خوردہ فروشوں نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

    چیئرمین آل پاکستان ٹائلز اینڈ سینیٹری مرچنٹس ایسوسی ایشن امین لاثانیہ نے کہا ہے کہ درآمدہ ٹائلز اور سینیٹری وئیر پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بڑھانے اور اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ سے 10 ہزار تاجروں کی بقا خطرے میں پڑ گئی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین لاثانیہ نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے تعمیراتی لاگت فی اسکوائر میٹر 12 سے 15 فیصد بڑھ گئی ہے، ٹائلز اور سینیٹری وئیر ڈیوٹی و ٹیکسوں کامجموعی حجم 83 سے بڑھ کر 135 فیصد تک پہنچ گیا ہے، حکومت کے اس منی بجٹ سے ٹائلز اور سینیٹری وئیر کی درآمدی لاگت میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں ٹائلز اور سینیٹری وئیر کی انڈر انوائسنگ اور اسمگلنگ بڑھ جائے گی، درآمدہ ٹائلز اور سینیٹری وئیر پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بڑھانے اور اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ سے ہزار وں تاجروں کی بقا خطرے میں پڑ گئی ہے۔

  • ایم کیو ایم نے کل پورے سندھ میں ہڑتال کی کال دیدی

    ایم کیو ایم نے کل پورے سندھ میں ہڑتال کی کال دیدی

    کراچی / لندن : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبہ سندھ کیلئے پیش کردہ بجٹ2015ء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی نے متعصبانہ اورعوام دشمن بجٹ پیش کرکے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم نے کل بروز اتوار پورے سندھ میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

    اراکین نے کہا کہ عوام ایم کیوایم کی ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں اور متعصبانہ بجٹ کے خلاف ٹرانسپورٹ، کاروباراوردیگر سرگرمیاں مکمل طورپر بند رکھیں۔

    اجلاس میں اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے شیڈوبجٹ اور تحریری تجاویز جمع کرانے کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبہ سندھ خصوصاً شہری علاقوں میں ترقیاتی امور، عوامی مسائل کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے نہ تو قلیل المعیاد اور نہ ہی طویل المعیاد منصوبے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں تیزی سے بڑھتا ہوا احساس محرومی شدید ترہوگا۔

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ متعصبانہ ، نفرت انگیز اور شہری سندھ دشمن بجٹ کو مستردکرتے ہوئے کل بروز اتوار کو سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کافیصلہ کیا ہے ۔

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام چھوٹے بڑے تاجروں ،صنعتکاروں ، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنی کاروباری، تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مکمل بند کرکے ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں۔

    اجلاس میں کہاگیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمن بجٹ پیش کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی متعصبانہ ، شاوٴنسٹ اور نسل پرستانہ سوچ کا مظاہرہ کیا ہے جسے ایم کیوایم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی اور عوام دشمن بجٹ کی ایک ایک شق کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آواز احتجاج بلند کرے گی۔

    اجلاس میں مزید کہاکہ گیا کہ بجٹ 2015ء صوبہ سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمنی پر مبنی بجٹ ہے ،یہ بجٹ، سندھ کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے ، سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں نفاق پید ا کرنے ، سندھی اور مہاجر عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے روکنے کی سازش کے تحت بنایاگیا ہے ۔

    پیپلزپارٹی نے متعصبانہ اورعوام دشمن بجٹ پیش کرکے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم نے کل بروز اتوار پورے سندھ میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کردہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنا احتجاج رجسٹرکرائیں ۔

    ایم کیوایم کی ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں اور متعصبانہ بجٹ کے خلاف ٹرانسپورٹ، کاروباراوردیگر سرگرمیاں مکمل طورپر بند رکھیں۔

  • پلان سی: تحریک انصاف نے 18دسمبرکا لائحہ عمل جاری کردیا

    پلان سی: تحریک انصاف نے 18دسمبرکا لائحہ عمل جاری کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنی احتجاجی کال کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئےاٹھارہ دسمبر کو اسلام آباد میں پہیہ جام کو حتمی شکل دے دی۔

    ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اسلام آباد شہر کو 11 مقامات سے جام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آبپارہ چوک، مارگلہ روڈ، مین کشمیر ہائی وےاورترنول چوک، گولڑہ موڑ، حاجی کیمپ، آئی جے پی پرنسپل روڈ بھی بند ہوگا، خیابان چوک فیض آباد، بارہ کہو، کھنہ پل اورایکسپریس ہائی وے بند کردی جائے گی۔ 18دسمبر کوایمبولنسزاور مریضوں کا راستہ نہیں روکا جائے گا، کارکنان کو قریب ترین مقام پرصبح ساڑھے 6بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کوئٹہ میں تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرنوابزادہ ہمایوں جوگیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے رہنماوں کا کہنا تھا بی این پی عوامی، معاشرے میں روا ناانصافیوں کے خلاف عمران خان کے ساتھ ہے ملک میں جو دھاندلی کی تاریخ رقم کی گئی اس میں بی این پی عوامی بھی متاثر ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا عمران کی اٹھارہ دسمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کے کال کی حمایت کرتے ہیں اور بلوچستان میں بھی شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

  • تحریک انصاف کی 18 دسمبر کی ہڑتال کی کال عدالت میں چیلنج

    تحریک انصاف کی 18 دسمبر کی ہڑتال کی کال عدالت میں چیلنج

    لاہور : تحریک انصاف کی جانب سے 18 دسمبر کو پاکستان بند کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا۔بیرسٹر ظفراللہ خاں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے احتجاج اور دھرنوں سے اس وقت ملک میں انتشار کی سی کیفیت ہے اور کسی بھی وقت سول وار کا خطرہ ہے ۔

    تحریک انصاف نے اٹھارہ دسمبر کو ملک بند کرنے کا اعلان کیا ہے جو ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔ پاکستان کے معاشی حالات پہلے ہی انتہائی خراب ہوچکے ہیں ا س قسم کے اعلان سے مزید خراب ہوسکتے ہیں جبکہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہے ۔

    درخواست گزار کے مطابق مشرقی پاکستان میں بھی پہلے اسی قسم کے حالات پیدا ہوئے جس کے بعد ملک دولخت ہوا لہذا عدالت عمران خان کی جانب سے 18 دسمبر کو ملک بند کرنے کے اعلان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روکنے کا حکم دے ۔

  • نرسوں سے مزاکرات ناکام، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام تاحال بند

    نرسوں سے مزاکرات ناکام، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام تاحال بند

    لاہور: ینگ نرسوں کا چھٹے روز بھی جناح اسپتال میں احتجاجی دھرنا جاری ہے پنجاب کے اسپتالوں میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں نرسوں نے کام بند کردیا ہے۔

    جناح اسپتال کے ڈاکٹر کی نرس سے مبینہ بدتمیزی کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے باعث ایمر جنسی اور آئی سی یو کے علاوہ تمام وارڈز میں نرسز کی ہڑتال جاری ہے۔ جناح اسپتال لاہور کے باہر دھرنے کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    گزشتہ روز اسپتال انتظامیہ اور وائی این اے کے درمیان ہونے والے مزاکرات ناکام ہوگئے تھے اور جناح اسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ بدتمیزی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاہم ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ متعلقہ داکٹر کی معطلی تک نرسز کا احتجاج جاری رہے گا۔