Tag: ہڑتال

  • افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

    افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی پر میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگرحریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کے جرم میں بھارت کے ہاتھوں شہادت پانے والے افضل گروکی برسی کے موقع پرآج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔

    افضل گرو کی برسی منانے سے روکنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا ہے۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے افضل گرو کی برسی پر بھارت کے خلاف مظاہروں کو روکنے کے لیے سری نگر اور دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا ہے۔ موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

    مشعال ملک کا پیغام

    دوسری جانب کشمیری رہنما اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شہید محمد افضل گرو کو بھارتیوں کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کا مفروضہ باندھ کر تختہ دار پر لٹکایا گیا اور انہوں نے مسکراتے ہوئے تختہ دار کو چوم لیا لیکن باطل و ظالم کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ کشمیری رہنما افضل گرو کو نئی دہلی کی تہار جیل میں 2013 میں پھانسی دے دی گئی تھی اور ان کی تدفین جیل کے احاطے میں ہی کردی گئی تھی۔

    افضل گرو پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ پرحملہ کیا تھا جس کے بعد انہیں بھارتی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

  • نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرپرمشعال ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ لوگ گھروں میں بند، مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے، مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اورجمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارت ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے۔

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی کشمیرمیں ہائیڈروپاورپراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے،بھارت آزادی کے حق کے ساتھ قدرتی وسائل بھی لوٹ رہا ہے۔

    نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی، کشمیری عوام سیاہ جھنڈوں سے مودی کا استقبال کریں گے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی کا دور حکومت کشمیریوں کے لیے مظالم کا دور رہا ہے جس دوران معصوموں کا لہو بے دریغ بہایا گیا۔

  • کراچی: اسکول اورکالجز کے وین ڈرائیورزنےغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کردی

    کراچی: اسکول اورکالجز کے وین ڈرائیورزنےغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کردی

    کراچی: اسکول اینڈ کالجزوین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈرائیورزآج سے شہرمیں اسکول، کالجزوین نہیں چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکول وین ڈرائیورز نے ہڑتال کردی، وین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث بچے رُل گئے، بچوں کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا، والدین کو بھی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔

    آل کراچی اسکول اینڈ کالج ویلفیئرایسوی ایشن کے مطابق ڈرائیورزآج سے شہرمیں اسکول، کالجزوین نہیں چلائیں گے، آج پک اینڈ ڈراپ نہیں کریں گے۔

    اسکول اورکالج کے وینزڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، معیاری گیس سلنڈرزپرگاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے، ضبط شدہ 1500سلنڈرزواپس کیے جائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے اسکول وینز سے متعلق مکمل کوائف طلب کیے تھے، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    کراچی: اسکول وین میں آگ لگ گئی، 14 بچے جھلس کر زخمی

    واضح رہے کہ شہر بھر میں روزانہ سیکڑوں بچے وین کے ذریعے اسکول جاتے ہیں، 5 جنوری کو اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 14 کے قریب بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

  • جرمنی: ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال، سیکڑوں پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

    جرمنی: ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال، سیکڑوں پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

    برلن : جرمنی کی ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی جس کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹ فرینکفرٹ سمیت آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر تعینات سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسافروں اور سامان کی جانچ کرنے والے ہزاروں سیکیورٹی اسٹاف نے 18 گھٹنے کیلئے ہڑتال کردی جس کے باعث سیکڑوں پروازوں منسوخ کرنا پڑی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق صرف جرمنی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ فرینکفرٹ پر 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے 570 پروازیں معطل ہوئی ہیں۔

    مزدور یونین (ڈی بی بی، ورڈی) کے اعلامیے کے مطابق نے 2 بجے رات سے اگلے روز رات 8 بجے تک ہیمبرگ، میونچ، لائیزگ، ہین اوور، اور فرینکفرٹ سمیت آٹھ ہوائی اڈوں کے سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال جاری رہے گی۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کے علاقے میں داخلے کے مقام پر سکیورٹی اسٹاف کی عدم موجودگی رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی جس کے باعث مسافر جہازوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

    مزدور یونینز کا مطالبہ ہے کہ سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ ساتھ پبلک ریلیشن، کسٹمز اور ایچ آر ملازمین کی تنخواہیں 20 یورو فی گھنٹہ کی جائیں۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کو 11.30 یورو اور 17.16 یورو فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ دی جاتی ہے۔

    قبل ازیں جرمن ایئرپورٹ ایسوسی ایشن نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا تھا کہ اس ہڑتال کے سبب 15 جنوری منگل کے روز تقریباً 220,000 مسافر متاثر ہوں گے جبکہ پروازوں کا نیٹ ورک مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔

  • بچوں کی جان داؤ پرلگائیں گے،سی این جی سلنڈرزنہیں ہٹائیں گے، اسکول وینزمالکان کی ڈھٹائی

    بچوں کی جان داؤ پرلگائیں گے،سی این جی سلنڈرزنہیں ہٹائیں گے، اسکول وینزمالکان کی ڈھٹائی

    کراچی: اسکول وینز مالکان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال کردی ، مالکان کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان داؤ پرلگائیں گے،سی این جی سلنڈرزنہیں ہٹائیں گے جبکہ والدین نے  حکومت سے وین ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیوں کی چیکنگ پر اسکول وین ڈرائیورز ڈھٹائی پر اتر آئے اور ہڑتال کردی، اسکول وینزمالکان کا سلنڈرز نکالنے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں ، جس پر بچوں کی جان داؤ پرلگائیں گے ، گاڑیوں سےسلنڈرنہیں ہٹائیں گے کے نعرے درج ہیں۔

    کراچی پریس کلب کے اطراف پولیس اور رینجرز کی نفری موجود ہیں ، پولیس نے وارننگ دی ہے کہ پرامن احتجاج کریں،حدسے تجاوز پر لاٹھی چارج ہوگا۔

    دوسری جانب وین ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث بچے رل گئے اور صبح اسکول نہ جاسکے، کچھ بچوں کووالدین موٹرسائیکل یا رکشے پر اسکول چھوڑ کرآئے ، والدین نےحکومت سے وین ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ کردیا ہے۔

    گذشتہ روز اسکول وین ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ گاڑیاں پیٹرول پر نہیں چلاسکتے ، گاڑیوں میں سلنڈر بم لگاکر گھومیں گے مگر حکومت کی نہیں مانیں گے جبکہ آج صدر لکی اسٹار سے ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا اور ٹریفک پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔

    وین ڈرائیور ایسوسی ایشن نے وینز سے سی این جی اور ایل پی جی نکالنے سے انکار کرتے ہوئے  ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ گارنٹی ہے پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑی میں آگ نہیں لگ سکتی، حکومت ڈھائی لاکھ روپے دے تو ہر گاڑی ڈیزل پر کرالیں گے۔

    مزید پڑھیں : اسکول وین ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

    خیال رہے اسکول کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر لگانے پر پابندی ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اسکول وین میں سلینڈر استعمال کرنے کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے شہر بھر میں روزانہ سیکڑوں بچے وین کے ذریعے اسکول جاتے ہیں، 6 جنوری کو اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 14 کے قریب بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے وین ڈرائیور رشید کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کر کے زخمی طالب علم کے والد کی مدعیت میں غفلت، لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

  • سرینگر: نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال

    سرینگر: نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال

    سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف  آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال دارالحکومت سری نگر کے علاقے مُجگنڈ میں قابض بھارتی فورسز کے رشتریا رایفل گروپ اور اسپیشل آپریشن گروپ کی ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے 3 سے زائد کشمیری نوجوانوں کی شہادت خلاف کی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے گذشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید جبکہ پانچ رہائشی مکانات کو بھی مسمار کیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ وادی میں ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل حریت رہنماؤں کی جانب سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کی گئی تھی۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا تھا کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا ہوا ہے، جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی ہوئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 28 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    خیال رہے کہ ماہ نومبر کے آواخر میں مقبوضہ کشمیر میں 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند تھے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ 25 نومبر کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کے خلاف ہڑتال ہے۔

    ہڑتال کی کال تین روز میں گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر 18 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے دی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے قتل کی شدید مذمت


    ترجمان دفترخارجہ نے کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

    یاد رہے کہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

  • حریت رہنما حفیظ اللہ کی شہادت پرمقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال

    حریت رہنما حفیظ اللہ کی شہادت پرمقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما حفیظ اللہ کی شہادت پر آج مکمل ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیم تحریک حریت جموں کشمیر کے سینئر رہنما حفیظ اللہ کی شہادت پر آج وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

    ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے۔

    حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا بھارت نے حریت قیادت ختم کرنے کے پلان پرعمل شروع کر دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حفیظ اللہ کو دو روز قبل ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    کشمیری رہنما گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اور انہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے قتل کی شدید مذمت


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کشمیری رہنما حفیظ اللہ میرکے قتل کی شدید مذمت کی تھی ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

  • بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال

    بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پرشٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اورٹرانسپورٹ بند ہے۔

    مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے جبکہ مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو لگایا گیا ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کی جانب سے وادی بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں جعلی مقابلے میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید جبکہ خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہڑتال میں دکانیں زبردستی بند کروانے کا الزام، یہ ہمارا شیوہ نہیں، جماعت اسلامی کا جواب

    ہڑتال میں دکانیں زبردستی بند کروانے کا الزام، یہ ہمارا شیوہ نہیں، جماعت اسلامی کا جواب

    کراچی : جماعت اسلامی کے کارکنان نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہڑتال کامیاب بنا نے کیلئے دکانیں زبردستی بند کروائیں، حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہڑتال پرامن تھی، یہ ہمارا طریقہ کار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی نے ہڑتال کی کال کی تھی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر دکانیں اور بازار بند تھے۔

    جگہ جگہ بند سڑکوں اور رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو دفاتر، اسکول، کالجز جانے اور ایمبولینسوں کو راستے نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ملیر کالا بورڈ، یونیورسٹی روڈ، لیاری، کیماڑی، شاہ فیصل کالونی، بنارس، اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے زبردستی بھی دکانیں بند کروائیں، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرام باغ کے قریب جماعت اسلامی کے کارکنان دکانداروں کو دھمکیاں دے کر زبردستی دکانیں بند کرارہے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کےالیکٹرک کےخلاف ہڑتال مکمل طور پرامن تھی، کہیں کوئی تشدد ہوا نہ جلاؤ گھیراؤ حتیٰ کہ کسی کی نکسیر تک نہیں پھوٹی۔

    مزید پڑھیں: کراچی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کےخلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال

    اس کے برعکس ماضی میں اپنے مفادات کیلئےہڑتالیں ہوا کرتی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہڑتال کی کال دی تھی، ویڈیو سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ زبردستی دکانیں بند کرانا جماعت اسلامی کا طریقہ کار نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔