Tag: ہیتھرو ایئر پورٹ

  • ہیتھرو ایئر پورٹ پر چین سے آنے والوں کے لیے ہوٹل بک

    ہیتھرو ایئر پورٹ پر چین سے آنے والوں کے لیے ہوٹل بک

    لندن: کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہیتھرو ایئر پورٹ پر ایک ہوٹل بک کر لیا گیا ہے جس میں چین سے آنے والے مسافروں کو ٹھہرایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ہیتھرو ایئر پورٹ پر چین سے آنے والوں کے لیے ایک ہوٹل بک کر لیا گیا ہے جہاں ٹیسٹ ہونے اور نتائج آنے تک مسافر قیام کریں گے۔

    مکمل تشخیص تک چین سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل کے اندر ہی رکھا جائے گا، جب کہ وائرس کے شکار افراد کو این ایچ ایس کے حوالے کیا جائے گا۔

    جاپان کے شہر ٹوکیو کے قریب یوکوہاما پورٹ پر کرونا وائرس سے متاثرہ بحری جہاز میں پھنسے ہوئے برطانوی آخر کار وطن لوٹنے لگے ہیں، رپورٹس کے مطابق بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز پر پھنسے برطانویوں کے اس الزام کے بعد کہ فارن آفس نے انھیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، 70 برطانویوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    اس جہاز پر سے امریکی شہری نکالے جا چکے ہیں، جب کہ جہاز پر آن بورڈ 3 ہزار مسافروں میں سے 454 میں کرونا وائرس کی تشخیص کی جا چکی ہے، ان میں 99 کیسز کی گزشتہ روز تصدیق کی گئی تھی، جس کے بعد برطانوی شہریوں میں غصہ بڑھ گیا تھا اور وہ حکومت پر شدید تنقید کر رہے تھے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے چین میں اموات کی تعداد 1800 سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ روز ہوبائی صوبے میں 93 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے۔

  • طاہر القادری نےسی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا

    طاہر القادری نےسی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا

    لندن : علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت کے لیے کل بلائے گئے سی ای سی کے اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے فون کر کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے ابتدائی طور پر قبول کر لیا ہے اور کل سینٹرل ایگزیکیوٹیوکمیٹی کے اجلاس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

    یہ پڑھیے : طاہرالقادری نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

    صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم پاکستان عوامی تحریک ناک ڈاؤن کے حق میں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے گلے شکوے دور ہو گئے ہیں،ایک عظیم مقصد کے حصول کئے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ حملہ کیس:عمران خان اورطاہرالقادری کےوارنٹ گرفتاری برقرار

    پی ٹی وی حملہ کیس میں طاہر القادری کو طلب کیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کسی غیر قانونی عمل میں شامل نہیں ہیں،سازشی عناصر نے جرائم پیشہ افراد کو ہماری جماعت سے منسوب ٹی شرٹ پہنا کر پی ٹی وی پر حملہ کرایا۔

    طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کی قانون پسند شہری ہی نہیں میں قانون کا طالب علم بھی ہوں اور معززعدالت کا احترام کرتے ہوئے ہم اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا سامنا کریں گے۔