Tag: ہیثم بن طارق

  • عمان کے سلطان نے بڑا فرمان جاری کر دیا

    عمان کے سلطان نے بڑا فرمان جاری کر دیا

    مسقط: عمان کے سلطان نے سو سے زائد افراد کی شہریت بحال کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے 118 افراد کی عمانی شہریت بحال کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل عمان کے سلطان کی جانب سے عوام کے مفاد کے پیش نظر بجلی کا ایک خصوصی پیکج متعارف کیا گیا تھا، جس کا مقصد شہریوں پر بڑھتے ہوئے مالی اخراجات کم کرنا تھا۔

    انھوں نے وزرا کونسل کے اجلاس کے موقع پر مئی سے اگست تک بجلی پر سبسڈی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، عوام نے سلطان کی جانب سے موسم گرما کے مہینوں میں بجلی کی سبسڈی میں 15 فی صد اضافی دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

    عمان کے سلطان نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

    سلطان کے اس اقدام سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مہگائی کی وجہ سے پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا تھا تاہم اب ان میں کچھ کمی آئے گی۔

  • عمان کے سلطان نے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا

    عمان کے سلطان نے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا

    مسقط: سلطان عمان ہیثم بن طارق نے انکم ٹیکس قانون کی کچھ شقوں میں ترمیم سےمتعلق شاہی فرمان جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹیکل نمبر 1 میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان میں منسلک ترامیم کا اطلاق شاہی فرمان نمبر 28/2009 کے تحت مذکورہ انکم ٹیکس قانون پر ہوگا۔

    آرٹیکل نمبر 2 میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان کے مطابق جہاں جہاں ‘وزیر خزانہ’ کا لفط استعمال ہوتا ہے اسے ‘چیئرمین ٹیکس اتھارٹی’ سے تبدیل کیا جائے گا۔

    آ رٹیکل نمبر 3 کے مطابق ان تمام آرڈرز کو ختم کیا جاتا ہے جو اس شاہی فرمان سے متصادم ہیں یا اس سے منسلک ترمیم یا ان کی شقوں کے خلاف ہیں۔

    آرٹیکل نمبر 4 کہتا ہے کہ یہ فرمان سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا اور اس کی اشاعت کی تاریخ کے اگلے دن سے سے نافذ العمل ہوگا۔ سوائے آرٹیکل 140 کہ جو یکم جنوری 2020 کے بعد سے آنے والے سالوں کے لیے نافذ ہوگا۔

  • ہیثم بن طارق اومان کے نئے سلطان بن گئے

    ہیثم بن طارق اومان کے نئے سلطان بن گئے

    اومان : عرب ملک سلطنت اومان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ہیثم بن طارق کو اومان کا نیا سلطان بنا دیا گیا، نئے سلطان سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلطان قابوس کے انتقال کے بعد شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا، ہیثم بن طارق سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی ، انھوں نے 2002 سے ثقافت اور قومی ورثے کے وزیر کا منصب سنبھالا ہوا ہے۔

    سرکاری ٹی وی نے ہیثم بن طارق کے تقرر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان کا تقرر ریاست کے بنیادی نظام کے تحت عمل میں آیا ہے۔

    ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے، وہ اومان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 65 سال ہے۔

    مزید پڑھیں : سلطنت عمان کے بادشاہ قابوس بن سعید انتقال کر گئے

    بعد ازاں ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید نے ایک ہنگامی اجلاس میں ریاست کے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

    یاد رہے آج عرب ملک سلطنت اومان کے سلطان قابوس بن سعید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، انتقال پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

    سلطان قابوس اپنے والد سعید بن تیمور کی وفات کے بعد اومان کے بادشاہ بنے تھے۔