Tag: ہیرا پھیری 3

  • ہیرا پھیری 3 کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    ہیرا پھیری 3 کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    مشہور بھارتی کامیڈی فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘  3 کی پرانے کرداروں کے ساتھ شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، فلم کا پہلا منظر حال ہی میں شوٹ کیا گیا تھا جس میں اصل کاسٹ اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹی ایک مرتبہ اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں۔

    بھارتی اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’جی ہاں، یہ بالکل سچ ہے اکشے، سنیل اور پاریش نے کل اپنے پہلے سین کی شوٹنگ کی، جہاں وہ ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔‘

    ہدایتکار پریا درشن نے فلم کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فلم بنانا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ فلم کے سیکوئل سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، کردار بھی اب بڑے ہو چکے ہیں اور اس کے مطابق کہانی میں حقیقت پسندی ضروری ہوگی۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے، دیکھتے ہیں کہ کیسا چلتا ہے۔‘

    یاد رہے کہ ہیرا پھیری کے مداح کافی عرصے سے اس فلم کے سیکویل کی اپڈیٹ کا انتظار کر رہے تھے جب رواں سال اکشے کمار نے تصدیق کی کہ ہدایتکار پریا درشن اس فرنچائز کی واپسی کرنے جا رہے ہیں، تو مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کی اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by prime video IN (@primevideoin)

  • ہیرا پھیری 3: کارتک آریان راجو بنیں گے؟

    ہیرا پھیری 3: کارتک آریان راجو بنیں گے؟

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ہیرا پھیری کا تیسرا حصہ بنائے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے اور کہا جارہا تھا کہ راجو کے مشہور کردار کے لیے کارتک آریان نے اکشے کمار کی جگہ لے لی ہے، تاہم اب اس بات کی تردید ہوچکی ہے۔

    معروف بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو، جن کی حال ہی میں ریلیز کی گئی فلم بھول بھلیاں 2 نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں، ہیرا پھیری 3 میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    سنہ 2000 میں ریلیز کی جانے والی مزاحیہ بالی ووڈ فلم ہیرا پھیری آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے اور اس کے ڈائیلاگز زبان زد عام ہیں۔

    اس کے تینوں کردار، راجو، گھنشیام اور بابو بھیا کو اب بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ فلم کا دوسرا حصہ پھر ہیرا پھیری کے نام سے سنہ 2006 میں پیش کیا گیا تھا۔

    اب اس کا تیسرا حصہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا تھا کہ راجو کے کردار کے لیے اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو لیا گیا ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارتک آریان فلم میں ضرور ہیں لیکن وہ راجو کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اکشے کمار کے فلم سے انکار کردینے کے بعد راجو کا کردار فلم سے حذف کردیا گیا ہے، کارتک آریان نئے کردار میں سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ فلم ہیرا پھیری ان کے کیریئر کی ایک اہم فلم تھی، وہ فلم ان کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے اور وہ ایک بار پھر سے اس کا حصہ بننا چاہتے تھے۔

    اکشے کا کہنا تھا کہ لیکن وہ اس کے اسکرپٹ اور اسکرین پلے سے مطمئن نہیں تھے، وہ ویسا نہیں تھا جیسا لوگ پہلی 2 فلمیں دیکھنے کے بعد توقع رکھتے تھے لہٰذا وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں خود بہت افسوس ہے کہ وہ تیسری فلم کا حصہ نہیں ہیں، لیکن وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن اور جان ابراہام بھی ہیرا پھیری 3 کا حصہ ہوں گے۔