Tag: ہیرو ایم ایم عالم

  • مسلح افواج اور قوم کا 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو شاندار خراجِ عقیدت

    مسلح افواج اور قوم کا 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو شاندار خراجِ عقیدت

    راولپنڈی : مسلح افواج اور قوم نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور ایم ایم عالم کو 11ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم کی11ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسزچیفس نے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایئرکموڈورایم ایم عالم نے ایک منٹ سےبھی کم وقت میں5بھارتی طیاروں کومارگرایا تھا، جبکہ پی اےایف کے لیجنڈری پائلٹ نے 7ستمبر 1965 کو ایف 86 سیبر جیٹ پر کارنامہ انجام دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایم ایم عالم نےبھارتی فضائیہ کے5جیٹ طیاروں کومارگرانےکاشاندارکارنامہ انجام دیا، ائیر کموڈور محمد محمود عالم کا 1965 کی جنگ کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل تسخیر ہے، ایم ایم عالم کا یہ کارنامہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

    ائیر کموڈورایم ایم عالم کوشاندارکارکردگی پر’ستارہ جرات‘سےنوازا گیا اور ان کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈ میں بھی درج کیا گیا۔

    جنگی ہیرو طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو کراچی میں خالق حقیقی کے حضور پیش ہوئے۔

  • 1965 کی جنگ  کے ہیرو ایم ایم عالم کا 85 واں یوم پیدائش

    1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا 85 واں یوم پیدائش

    کراچی : پاک فضائیہ کے مایہ ناز پائلٹ ایم ایم عالم کا آج 85 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے ، ایم ایم عالم نے جنگ ستمبر میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ان کی جرأت اور بہادری پر انھیں ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت 1965 کی جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے اور شجاعت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ ایم ایم عالم آج 85واں یومِ پیدائش ہے۔

    ایم ایم عالم 6 جولائی 1935 کو کلکتہ کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے، انھوں نے ثانوی تعلیم 1951 میں سندھ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈھاکہ (سابقہ مشرقی پاکستان ) سے مکمل کی اور 1952 میں فضائیہ میں آئے ، جس کے بعد 2 اکتوبر 1953 کو کمیشنڈ عہدے پرفائز ہوئے۔

    ان کے بھائی ایم شاہد عالم نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسرتھے اور ایک اور بھائی ایم سجاد عالم البانی میں طبعیات دان تھے۔

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر پاک فضائیہ کے مایہ ناز پائلٹ ایم ایم عالم نے پانچ بھارتی ہنٹر جنگی طیاروں کوایک منٹ کے اندراندر مار گرایا تھا ، جن میں سے چار ابتدائی تیس سیکنڈ کے اندر مارگرائے گئے تھے اوریہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔

    اس جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے مجموعی طورپر دشمن کے نو طیارے مار گرائے اور دو طیاروں کو شدید نقصان پہنچایا، ان کا یہ کارنامہ نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا بھی ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

    پاک فضائیہ کے شاہین کو ان کے تاریخ ساز کارنامے پر دو مرتبہ ستارہ جرأت کا اعزاز عطا کیا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک بھی ان کے نام سے منسوب کردی گئی۔

    سن 1982 میں ایم ایم عالم ریٹائر ہو کرکراچی میں قیام پذیرہوئے اور قوم کے قابل فخر سپوت 18 مارچ 2013 کو کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےتھے۔