لندن: ہالی ووڈ کی جادوئی فلم سیریز ہیری پوٹر کا ایک غیر مطبوعہ (غیر شائع شدہ) حصہ چوری ہوجانے کی اطلاعات ہیں جو اس کی مصنفہ جے کے رولنگ نے ایک پوسٹ کارڈ پر لکھ رکھا تھا۔
جے کے رولنگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیری پوٹر کے مداحوں سے درخواست کی کہ اگر وہ اس تصنیفی ٹکڑے کی فروخت کے بارے میں سنیں تو اسے نہ خریدیں۔
PLEASE DON’T BUY THIS IF YOU’RE OFFERED IT. Originally auctioned for @englishpen, the owner supported writers’ freedoms by bidding for it. https://t.co/ljEQyyj9yY
— J.K. Rowling (@jk_rowling) May 12, 2017
ہیری پوٹر کے غیر مطبوعہ ناول کے خلاصے کی صورت میں لکھا گیا یہ ٹکڑا جے کے رولنگ نے 3 سال قبل لکھا تھا۔
یہ خلاصہ ہیری پوٹر ناول کا پریکوئیل تھا جس میں ہیری پوٹر کی پیدائش سے قبل اس کے ماں باپ کی زندگی کو دکھایا جانا تھا۔
تاہم اس پر مزید کام کیے جانے یا اس کی اشاعت سے قبل اسے نیلام کردیا گیا جسے ادیبوں کی عالمی تنظیم پین نے 25 ہزار پاؤنڈز میں خریدا تھا۔ اس رقم کو فلاحی مقاصد کے لیے خرچ کیا گیا۔
.@jk_rowling The story, penned personally by @jk_rowling over 2 sides of an A5 postcard is extremely valuable & stolen during a burglary in #KingsHeath pic.twitter.com/Aio04lVjFt
— West Midlands Police (@WMPolice) May 12, 2017
پین کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں اسے جس جگہ رکھا گیا تھا وہاں ڈکیتی کی ایک واردات پیش آئی جس میں مالکان اس نایاب تصنیفی ٹکڑے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔
یاد رہے کہ ہیری پوٹر کے اب تک 7 ناول لکھے جا چکے ہیں جنہیں 79 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ اس ناول کی دنیا بھر میں 45 کروڑ کاپیاں خریدی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہیری پوٹر کی ٹوپی جیسی مکڑی دریافت
اس ناول پر بننے والی فلم سیریز اب تک دنیا بھر میں 7 ارب ڈالرز کما چکی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔