Tag: ہیلتھ انشورنس اسکیم

  • ملازمین کے لیے ایک نئی  اسکیم کا اجرا

    ملازمین کے لیے ایک نئی اسکیم کا اجرا

    کراچی : پورٹ ٹرسٹ ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اجرا کردیا گیا، جس کا مقصد ملازمین کو بہتر اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی صدارت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کا مقصد ملازمین کو بہتر اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے، جس کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال پینل میں شامل کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کا انتخاب شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ معیاری طبی سہولیات یقینی بنائی جا سکیں۔

    محمد جنید انوار نے مزید کہا کہ ملازمین کی صحت اور فلاح اولین ترجیح ہے، اسکیم سے تمام ورکروں کو معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آفیسرز کے ساتھ تمام اسٹاف کے لیے میڈیکل چیک اپ لازمی ہوگا، تاکہ قبل از وقت بیماریوں کی تشخیص کر کے علاج کو آسان بنایا جا سکے۔

    وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اس اقدام سے طویل المدتی اخراجات میں کمی اور ملازمین کی مجموعی صحت میں بہتری آئے گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرادی

    عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرادی

    پشاور: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ہیلتھ انشورنس کارڈ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ اتوار کے روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں مثالی اصلاحات لا رہے ہیں تاہم کچھ لوگ ان اصلاحات پر عملدرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں ہیلتھ انشورنس اسکیم کے اجراء کیا انہوں نے کی تفصیلات سے میڈیا کو بتایا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت ہر خاندان کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے دیے جائیں گے جس سے 18 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود ، خیبر پختونخواہ حکومت نے علاج معالجے کی فراہمی کیلئے مختص بجٹ آٹھ ارب روپے سے بڑھا کر پچیس ارب روپے کر دیا ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گیانہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مشاورت سے اصلاحات کی ہیں۔