Tag: ہیلتھ ایمرجنسی

  • اسموگ کی خطرناک صورتحال : لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    اسموگ کی خطرناک صورتحال : لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    لاہور : پنجاب حکومت نے اسموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہورمیں اے کیو آئی لیول اس سیزن میں خطرناک ہوتےہیں، مارچ میں ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ پر 10 سالہ منصوبہ بنایا ، تمام سیکٹرز کو بٹھا کر پہلی بار اسموگ پر پلان بنایا گیا، تمام سیکٹرز کو اسموگ پرکنٹرول کرنے کیلئے اہداف دیئے گئے۔

    سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ جج صاحبان کو بھی جا کر بریفنگ دوں اور جج کو بتانا چاہتی ہوں وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 سالہ منصوبہ بنایا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسموگ اب صحت کے بحران میں تبدیل ہوچکا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ کی 10 سالہ پالیسی جاری کردی ہے، محکمے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ اور اہداف دیکھ رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئرکر رہی ہوں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پیرامیڈیکس اسٹاف کی چھٹیاں بند ہے اور او پی ڈی رات8 بجے تک کردی گئی ہے جبکہ ریسکیو 1122 کو پہلے سے زیادہ متحرک کر دیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ایک ہفتے میں پنجاب کا ڈیٹا ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگیا ہے، گزشتہ ہفتے کا ڈیٹا ہے، 60 ہزار 65 گزشتہ ماہ  اور 40 ہزار لوگ اسپتال گئے، اس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کی ہے۔

    سینئر وزیر نے درخواست کی کہ موٹر بائیک پرگھروں سے باہر نہ نکلیں، خدارا سموگ کو سنجیدہ لیں ،اس وقت ہیلتھ رسک ایکسٹریم لیول پرہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اے کیوآئی مانیٹرزہی موجودنہیں تھے، صحافیوں سے بھی درخواست ہے صرف ٹیبل پربیٹھ کروی لاگ نہ کریں، صحافی حکومت کا حصہ بنیں اور آگاہی پھیلائیں، کل ایک وی لاگ دیکھ رہی تھی مریم اورنگزیب کونسا اسموگ ایکسپرٹ ہیں۔

    سینئر وزیر نے مزید کہا کہ میں نے12سال اس سیکٹر اور مختلف ایلیمنٹس پرکام کیا ہے، آپ لوگ تنقید کریں میں اس سے رہنمائی لوں گی، یہ کام میڈیا، صحافی، رپورٹرز، سول سوسائٹی، این جی اوز اور ڈونرز نے ملکرکرنا ہے وہیکل فٹنس رجیم باقی صوبوں میں نہ ہوئی تو یہ مسئلہ ختم نہیں ہوگا، کسی دوسرے صوبے کی گاڑی لاہورمیں آتی ہے تو پھر یہی مسئلہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ میں نےبھارت اورپاکستان کی بات کی یہ کوئی بلیم گیم نہیں، ہوا کا رخ نہ بھارت بدل سکتا ہے اور نہی پاکستان بدل سکتا ہے۔

    سینئر وزیر نے بتایا کہ ہم نے 800 سے زائد بھٹے گرا دیے ہیں، ہم بھٹے زک زیک پر منتقل کرکے چلوا رہے ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹریز کے اہداف ہیں مانیٹر کیا جا رہا ہے، لاہور کا گرین ماسٹر پلان بن چکا، مختلف تجاویز آرہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملٹی سیکٹورل پلان بنا دیا ہے۔

  • پیما کا ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

    پیما کا ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن (پیما) کے صدر محمد افضل میاں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ ہوگئی ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے،بڑے شہروں میں 2 ہفتوں کا سخت لاک ڈاؤن لگایا جائے،سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

    ڈاکٹر محمد افضل میاں کا کہنا تھا کہ ہر بڑے شہر میں کم از کم 3 بڑے اسپتال کرونا کے لیے مختص کیے جائیں،دیگر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بستروں کی تعداد کو بڑھایا جائے،ملک بھرمیں آ کسیجن کی وافر اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیما ورچوئل کووڈ ہیلتھ لائن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،منصوبے کا آغاز یکم جولائی سے ملک بھر میں ہو جائے گا،ہیلتھ لائن پر سیلف آئسولیشن کے لیے ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات دستیاب ہوں گے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن (پیما) کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے حکومت عوامی مفاد میں سفارشات پر عملدرآمد کرے گی۔