Tag: ہیلتھ سسٹم

  • سیلاب سے ملک بھر کے نظام صحت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف

    سیلاب سے ملک بھر کے نظام صحت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف

    اسلام آباد: سیلاب سے ملک بھر کے نظام صحت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، سیلاب سے ملک کے چاروں صوبوں کے 1625 مراکز صحت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 65 ارب روپے سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کے ذرائع کے ملک بھر میں سیلاب سے ہیلتھ اسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کیے گئے اسسمنٹ سروے کے دوران شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ہیلتھ اسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات سے متعلق اسسمنٹ سروے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کیا گیا، جس کی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیلاب سے ملک بھر میں سب سے زیادہ نقصان سندھ کے ہیلتھ اسٹرکچر کو پہنچا ہے، سندھ میں سیلاب سے 1091 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے اور نقصانات کا تخمینہ 34 ارب 13 کروڑ سے زائد لگایا گیا ہے۔

    24 گھنٹوں میں سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 65 ہزار 574 کیسز رپورٹ

    بلوچستان میں سیلاب سے 297 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے اور نقصانات کا تخمینہ 18 ارب 98 کروڑ 80 لاکھ لگایا گیا ہے۔

    خیبر پختون خوا میں سیلاب سے 221 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ہیلتھ سسٹم کو نقصانات کا تخمینہ 8 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سیلاب سے 53 مراکز صحت مکمل تباہ ہوئے ہیں، 155 مراکز صحت کو جزوی جب کہ 13 کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    خیبر پختون خوا میں سیلاب سے دو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مکمل تباہ ہو چکے ہیں جب کہ 5 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، صوبے میں 29 بنیادی مراکز صحت اور چار دیہی مراکز صحت مکمل تباہ ہوئے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں سیلاب سے 18 کمیونٹی ڈسپنسریز مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔

    وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے 16 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے، راجن پور میں 7 مراکز صحت، جام پور 6 اور روجھان میں 3 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 16 مراکز صحت کو نقصان کا تخمینہ 7 کروڑ 55 لاکھ لگایا گیا ہے۔

  • پنجاب کے ہیلتھ سسٹم میں بہتری لانے  کے لیے وزیراعظم سرگرم

    پنجاب کے ہیلتھ سسٹم میں بہتری لانے کے لیے وزیراعظم سرگرم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ہیلتھ سسٹم میں ریفارمز سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ہیلتھ سسٹم میں بہتری لانے کے لیے وزیر اعظم سرگرم ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہیلتھ ریفارمز سے متعلق اجلاس طلب کیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہیلتھ ریفامز پر اجلاس آج شام ہوگا جس میں وزرا،معاونین اور پنجاب حکومت کے حکام شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کو پنجاب میں ہیلتھ ریفارمز سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم کو کرونا سے نمٹنے، صحت کی سہولتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم پاکستان اجلاس میں اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔

    گیس کے شعبے میں گھریلو اور صنعتی شعبے کی ضروریات بڑھ رہی ہیں،وزیراعظم

    اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گیس کے شعبے میں گھریلو اور صنعتی شعبے کی ضروریات بڑھ رہی ہیں،مقامی طور پر گیس کے محدود ذخائر فوری جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

  • ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے، علی محمد خان

    ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سےمعاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیاگیا ہے،آج کے پی حکومت کی جانب سے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پہلی کوشش ہے فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سامان پورا کیا جائے، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کاحفاظتی سامان پورا کیاجا رہاہے،ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ سسٹم کی استعداد بڑھانا ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ مستحقین کے لیے بھی حکومت کی جانب سے اقدامات کر رہے ہیں،کرونا جیسی وبا سے لڑنے کے لیے احتیاط ہی ہمارے پاس بڑا ہتھیار ہے۔

    وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسنز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے وسائل کے مطابق ہی فیصلے کر رہے ہیں، کرونا کے خلاف جنگ متحد ہوکر جیت سکتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فنڈ قائم کر رہا ہوں جس کے ذریعے بھی مستحقین کو رقم دی جائےگی۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔