Tag: ہیلتھ کارڈ

  • ہیلتھ کارڈ کی بندش کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی وضاحت

    ہیلتھ کارڈ کی بندش کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی وضاحت

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ کارڈ کو بند نہیں کیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسے بند نہیں کیا جا رہا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پر سرکاری اسپتالوں میں مکمل طور پر مفت علاج ہوگا، اور نجی اسپتالوں میں 70 فی صد مفت علاج ہوگا۔

    نگراں پنجاب حکومت نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ دے دیا

    واضح رہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ کو مافیا بننے سے روکنے کے لیے نگران حکومت نے صحت کارڈ کی سہولت شناختی کارڈ پر منتقل کر دی ہے، شہریوں کو اب اپنے شناختی کارڈ پر صحت کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

  • ‘اب کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بطور ہیلتھ کارڈ استعمال کیا جائے گا’

    ‘اب کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بطور ہیلتھ کارڈ استعمال کیا جائے گا’

    اسلام آباد : نادرا نے وزارت صحت کے ساتھ صحت سہولت پروگرام پر معاہدہ کر لیا ، جس کے تحت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بطور ہیلتھ کارڈ کااستعمال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا نے وزارت صحت کے ساتھ صحت سہولت پروگرام پر معاہدہ کر لیا ، نادرا نے قومی صحت کارڈ، صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے کیا۔

    اس سلسلے میں نادرا ، وفاق اور پنجاب کے محکمہ صحت کے حکام کے درمیان نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط ہوئے، اس نظام کے ذریعے صوبہ پنجاب کی اہل آبادی کو مقررشدہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بطور ہیلتھ کارڈ کا استعمال کیا جائے گا۔

    وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ساتھ اس معاہدے کے تحت نادرا ڈیجیٹل سلوشن پر مبنی نظام فراہم کرے گا، اس نظام میں ڈیٹا کی تصدیق کی خدمات (فیملی کمپوزیشن، شناختی کارڈ کی تصدیق، سنٹرلائزڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی فراہمی، کال سینٹر سروس سینٹر (آوٴٹ باوٴنڈ) ، ڈیٹا ہوسٹنگ ، اور الائیڈ سروسز اور ہاسپٹل سروسز ماڈیول شامل ہیں ۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا کے پاس حکومت کی اصلاحاتی کوششوں میں معاونت کے لیے بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔

    طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرا وفاقی حکومت کا ایک اہم ٹیکنالوجی بازو ہے جو سروس کی فراہمی سے لے کر سماجی تحفظ کے پروگرام تک مختلف شعبوں میں اپنی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے۔

    انہوں نے یاد دلایا کہ جب پاکستان میں ورلڈ بینک کا غربت سکور کارڈ سروے کرایا گیا تو نادرا نے اسے ڈیجیٹائز کیا، اسے بائیو میٹرکس ڈیٹا بیس سے ملایا اور میں غربت کے ڈیٹا بیس کو مرتب کرنے میں سہولت فراہم کی۔

    چیئرمین نادرا نے بتایا کہ اس اجراکے ذریعے پنجاب کے مستقل پتے رکھنے والے شہریوں کو بغیر کسی مالی ذمہ داری کے فوری اور باوقار طریقے سے اپنی طبی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں نادرا صرف پنجاب کے لیے یونیورسل کوریج کے تحت 26.3 ملین خاندانوں پر مشتمل 85 ملین افراد کو سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے، اس سے قبل، وفاقی حکومت کے ہیلتھ پروگرام کے تحت نادرا نے ملک بھر میں 1.6 ملین سے زیادہ طبی علاج کی سہولت فراہم کی۔

  • اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا: یاسمین راشد

    اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا، بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک میں شامل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ اس شخص کو ملے گا جس کے پاس شناختی کارڈ ہوگا، اگر کسی کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جس کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا بے فارم ضرور بنوائیں، جو نادرا کی لسٹ میں نہیں ہوگا اسے اس کارڈ سے فائدہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس تمام سہولت کے لیے ہم نے ایپ بھی بنائی ہے، ایپ کا نام نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ہے، ایپ کے ذریعے تمام معلومات مل سکیں گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ امیر و غریب ہر شہری کے لیے ضروری ہے، لاہور میں 133 اسپتالوں کو صحت کارڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ وہ لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جنہوں نے پرائیوٹ اسپتال جانے کا بھی نہیں سوچا۔

    انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر کارڈ بنانے کا طریقہ کار بھی دیا ہوا ہے، مریض کے داخل ہونے کے بعد صحت کارڈ کی سہولت ہوگی، کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا ہر شخص کو نہیں ملے گا۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں صحت کارڈ کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے، بیوی بچوں کی رجسٹری کروانا لازمی ہے، ہیلپ لائن نمبر سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا، گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

  • خیبرپختونخوا کے شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے

    خیبرپختونخوا کے شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا عملی آغاز کریں گے ، جس کے بعد شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ استعمال کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آج کےپی کے شہریوں کیلئے ہیلتھ  کارڈ کاعملی آغاز کریں گے ، جس کے بعد سوات کے شہری شناختی کارڈ کوبطورہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان سوات میں بڑےاسپتال کا بھی افتتاح کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سوات کے گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کے دورے کے دوران سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کیلیے بڑا پیکیج متوقع ہے۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا کے عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان نے کے پی حکومت کو ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا یہ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپر فلاحی ریاست بنانےکی جانب بڑاقدم ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرمراد سعید نے اپنے پیغام میں کہا تھا شکریہ عمران خان، کےپی کےبڑے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں مفت سہولتیں ملیں گی، صوبے کی سو فیصد آبادی کومفت اور بہترین علاج کی سہولت میسرہوگی، ہر شہری کو دس لاکھ روپےکی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی۔

  • جلد پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا: مراد سعید

    جلد پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر خیبر پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مفت اور بہترین صحت ریاست کی ذمہ داری اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس مالی سال کے اختتام پر خیبر پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے لیکن مفت اور بہترین علاج کی سہولت کے لیے سندھ حکومت ساتھ کیوں نہیں دے رہی؟

    خیال رہے کہ چند روز قبل خصوصی افراد کے لیے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے غریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار میں اپنا علاج کروا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جب غریب گھرانے میں بیماری آتی ہے تو اسے قرض لینا پڑتا ہے، غریب گھرانے کینسر کا علاج کروانے کے لیے تباہ ہوجاتے تھے، اب وہ صحت کارڈ سے اپنا علاج کروا سکیں گے۔

  • غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں: یاسمین راشد

    غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں: یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ غربت سےنیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے 50 فی صد بھرتیاں شروع کی، نئے8 ہزار ڈاکٹرمیرٹ پربھرتی کیے.

    [bs-quote quote=”اسپتال چاہے سنگ مرمر کا بنا دیں، ڈاکٹر نہیں ہوگا تو کوئی نہیں جائے گا، اسپتال خستہ حال بھی ہو، لیکن ڈاکٹرز موجود ہو، تو سب جائیں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”یاسمین راشد”][/bs-quote]

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ 6،7 سال سے کوئی پروموش نہیں ہوئی تھی، وہ کام کیا، ڈاکٹرز کی سیلری 30 سے 35 فی صد بڑھائی.

    انھوں نے کہا کہ میرامحکمہ کام کررہا ہے، 2600 نرسز کو ہائر کیا گیا، مزید کام جاری ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اسپتال چاہے سنگ مرمر کا بنا دیں، ڈاکٹر نہیں ہوگا تو کوئی نہیں جائے گا، اسپتال خستہ حال بھی ہو، لیکن ڈاکٹرز موجود ہو، تو سب جائیں گے.

    یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ ترشکایات رویےکی آتی ہیں، معالج کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ مریضوں کی عزت اورعلاج کریں.

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہیلتھ کارڈ سے غریبوں‌ کو علاج کی سہولیات میسر آئیں‌ گئی اور ان کی مشکلات کم ہوں گی.

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرپشاورپہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرپشاورپہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرپشاور پہنچ گئے، وزیراعظم سے گورنر، وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قبائلی علاقوں کے لیے ہیلتھ سہولت کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے، پروگرام کے تحت قبائلی علاقوں کے خاندانوں کوہیلتھ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔

    ہیلتھ سہولت کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب گورنرہاؤس میں منعقد ہوگی جس میں اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، وزیراعظم سے گورنر، وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں انتظامی امور سے متعلق مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے۔

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا‘ چینی سفیر یاؤ ژنگ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر کی سماجی اقتصادی ترقی کے وژن کی تعریف کی تھی۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لا سکے گا۔

    چینی سفیر یاؤ ژنگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا، پاکستان میں ترقی اور خوش حالی کا نیا باب شروع ہو رہا ہے۔