Tag: ہیلری کلنٹن

  • ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری،امریکی سروے

    ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری،امریکی سروے

    واشنگٹن : امریکی صدارت کاخواب دیکھنے والے افراد سے متعلق نیا سروے  سامنے آگیا،ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے نکل گئیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں صدارت کے خواہشمند افراد سےمتعلق نئےسروےمیں ایک ہزار چار سو اکیس افرادسےرائے لی گئی۔ سروےکےمطابق ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیاہے.

    دوسری جانب ری پبلکن صدارتی امیدوار ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ سےپیچھے رہ گئے ہیں،سروےمیں چھیالیس فیصدووٹرز نےہلیری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ پینتیس فیصد نےفیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کےحق میں سنایا.

    سروےمیں شامل انیس فیصد ووٹرز نےہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سےکسی کی بھی حمایت سےانکارکیا.

    یاد رہے گذشتہ ماہ سی این این سے بات کرتے ہوئے سابقہ سیکریٹری خارجہ اور امریکا میں جاری صدارتی الیکشن میں امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ ٹرمپ کا جارحانہ کردار اور نفرت آمیز اندازِ گفتگو، امریکہ میں قائم جمہوریت اور جاری معاشی ترقی کے لیے خطرہ ہے.

  • اسلحہ کے تاجروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

    اسلحہ کے تاجروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

    واشنگٹن : امریکہ کے اسلحہ تاجروں کی تنظیم ’’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘‘ نے امریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘‘ نے متحد رہنے کا عزم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا،ایسوسی ایشن کے صدر ’’کرس کوکس‘‘ کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ ہم اپنے کاروبار سے دستبردارہو کر کوئی اور روزگار ڈھونڈیں۔

    "نیشنل رائفل ایسوسی ایشن” کے صدرکرس کوکس نے اپنی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں موجود ہزاروں محب الوطن شرکاء، ایسوسی ایشن کے امریکہ بھر میں 5 ملین ممبرز اور10 ملین سے زائد ہمارے سپورٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میں امریکہ کے صدارتی امیدوار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتا ہوں۔

    امریکہ میں اسلحہ فروشوں کو قانونی مشاورت دینے والے سب سے بڑے "لیگل ایڈوائزری گروپ” کے چیف وائن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو وائیٹ ہاؤس پہنچنے سے روکا جائے،ورنہ وہ اسلحہ ایکٹ میں ترمیم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی،جس کے بعد اسلحہ فروشوں کو اپنے کاروبار کو ’’خدا حافظ‘‘ ہی کہنا پڑے گا۔

    یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلحہ فروشوں کے کاروبار کو آئینی و قانونی تحفظ دینے،اورامریکہ میں موجود "بندوق فری زون” ختم کرنے کا برملہ اظہا کیا تھا،جس کے بعد امریکہ کی قومی رائفل ایسوسی ایشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    واضح رہے ہیلری کلنٹن بندوق مخالف سوچ رکھتی ہیں، اور اسلحہ ایکٹ میں ممکنہ ترمیم جس سے اسلحہ لے کر چلنے کی آزادی مل جائے گی ،کی سب سے بڑی مخالف ہیں،اور اپنی پوری انتخابی مہم میں انہوں نے اسلحہ فری زون قائم رکھنے اور اسلحہ کی فروخت کے قوانین کو سخت کرنے کا پرچار کیا تھا۔

    شاید یہی وجہ ہے کہ ہیلری کلنٹن کی اسلحہ مخالف پالیسی کو دیکھتے ہوئے اسلحہ فروشوں نے ہیلری کلنٹن کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

  • ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    واشنگٹن : صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے مضبوط ترین حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں قائم جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    سی این این سے بات کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں جاری صدارتی الیکشن میں امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا جارحانہ کردار اور نفرت آمیز اندازِ گفتگو، امریکہ میں قائم جمہوریت اور جاری معاشی ترقی کے لیے خطرہ ہے۔

    ہیلری کلنٹن جو سابقہ صدر بل کلنٹن اہلیہ بھی ہیں نے کہا کہ مجھے بہ طور اہلیہ سابقہ صدر اچھی طرح سے اندازہ ہے کہ ایک صدر کی ذمہ داری نبھانا کتنا مشکل اور کٹھن ہوتا ہے،میں اپنے تجربہ کی بناء پر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ صدر کے منصب سے عہدہ براں ہونے کے لیے جس مستقل مزاجی،مضبوط اعصاب اور دور اندیشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے،وہ ڈونلڈ ٹرمپ میں نہیں پائی جاتیں۔

    یاد رہے ہیلری کلنٹن نے 3 مئی کو بین الاقوامی جریدے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ طور صدر اہلیت کے سوال پر جواب دینے سے انکار ک دیا تھا تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا تھا کہ ’’ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی انداز سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ وہ صدر کی ذمہ داری نبھانے کی اہلیت رکھتے ہوں‘‘

    ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے امریکہ کے مضبوط ترین حلیف برطانیہ ہر تنقید کرنے اور جنوبی کوریا سے تعلقات رکھنے کی خواہش کے اظہار پر ہیلری کلنٹن نے سخت نکتہ چینی کی۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو کو غیر مفید ادارہ قرار دیتے ہوئے نیوکلیئر توانائی رکھنے والے ممالک جاپان،کوریا سے روابط بڑھانے کی کوششوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات کی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ بن گئے ہیں،اُن کے متعصبانہ رویے ،ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ممالک سے روابط بڑھانے جیسی جارحانہ سوچ اور مسلمانوں پر امریکہ آمد پر پابندی جیسے نفرت آمیز بیانات امریکہ میں قائم جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں،اور دنیا بھر میں امریکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

    آخر میں ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدارتی امیدوار ہوں تو آپ کو غیر ذمہ دارانہ بیانات،لاپرواہ تبصرے اور غیر ضروری گفتگو سے اجتناب برتنا چاہیے،کیونکہ آپ کے خیالات کو لوگ آپ کی پالیسی سے تعبیر کرتے ہیں۔

  • ہیلری کلنٹن کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی رہائی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد

    ہیلری کلنٹن کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی رہائی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد

    واشنگٹن: امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کر کے ان کے صاحبزادے کی بازیابی پر مبارکباد دی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق امریک کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کر کے ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ پاکستان سے اچھے تعلقات رہے ہیں، وہ صدارتی انتخاب جیت گئیں تو یوسف رضا گیلانی کی فیملی کو وائٹ ہاؤس مدعو کریں گی۔

    ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، جنہیں عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ علی حیدر کے اغواء پر گیلانی فیملی نے تین سال بڑے صبر اور تحمل سے گزارے ہیں۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبار کباد دی، مبارکباد کیلئے ٹیلی فون کرنے پر یوسف رضا گیلانی نے بھی ہیلری کلنٹن کا شکریہ ادا کیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلیری کلنٹن پر شدید تنقید

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلیری کلنٹن پر شدید تنقید

    واشنگٹن : ریپبلکن پارٹی کے صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی حریف ہیلری کلنٹن پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کلنٹن کو ٹیڑھی کہہ کر مخاطب کیا. ٹرمپ نے اپنے حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر بننے کے بعد امریکی عوام کو بیزار نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ہیلری کو ٹیڑھی کہہ کر مخاطب کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن میں بظاہر بہت ساری خامیاں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ امریکی صدارتی اُمیدوار کے لئے بہترین امیدوار نہیں اور ساتھ ہی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلری عورتوں کا کارڈ استعمال کررہی ہیں.

    ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کے ان پرکئےگئے تبصرے پر جواب دینے سےگریز کیا

    ٹرمپ اپنے آبائی علاقے نیویارک سے منگل کے روز ریپبلکن اُمیدوار کے حیثیت سے جیت چکے ہیں جس سے ان کا نام امریکی صدراتی اُمیدوار کے لئے مزید مضبوط ہوگیا ہے.

    ڈونا ہاف مین سربراہ ڈپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس یونیورسٹی آف آئی اووا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی تجویسی شخصیت کی وجہ سے وہ کافی مقبول نظر آتے ہیں.

    جنوری میں امریکا میں ہونے والے سروے کے مطابق 43 فیصد لوگ ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کے کے خیالات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

    اب دیکھنا یہ کہ امریکا میں نومبر میں ہونےوالی انتخابی دوڑ میں کونسی پارٹی اکثریت کے ساتھ اَبھر کر سامنے آتی ہے.

  • ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سےخفیہ معلومات بھیجےجانے کی تصدیق

    ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سےخفیہ معلومات بھیجےجانے کی تصدیق

    واشنگٹن: اوباما انتطامیہ نےسابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سےخفیہ معلومات بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔ سات ای میل کو انتہائی خفیہ قرار دیتے ہوئے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ صدرارتی امیدوار اورسابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے ملنے والی اہم دستاویزت کوجاری کرے گا۔ تاہم انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے بتیس میں سے سات ای میلز کو انتہائی خفیہ قراردیئے جانے کے بعد جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خفیہ ای میلز کے حوالے سے ہیلری کلنٹن کو مقدمے کا سامنا رہا جس میں ہیلری کلنٹن کی جانب سے بارہا ای میلز کے لیے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے کی تردید کی گئی تھی۔

  • متنازعہ ای میلز اسکینڈل ہیلری کلنٹن کے گلے پڑگیا

    متنازعہ ای میلز اسکینڈل ہیلری کلنٹن کے گلے پڑگیا

    آئیووا: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سیاسی حریف ہیلری کلنٹن کو متنازعہ ای میلز اسکینڈل پر آڑے ہاتھوں لیا۔

    امریکی ریاست آئیووا کے شہر اوسکا لوسا میں صدارتی مہم سے خطاب میں ریپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

    انہوں نے کہاکہ جوشخص سرکاری منصب پر فائز ہونے کے بعد اہم سرکاری معلومات کو اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے دوسروں کے ساتھ شئیر کرے تو بھلا وہ کیسے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ خلاف قانون اور ناقابل معافی جرم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

  • ہیلری کلنٹن کی شوہرکے لئے لابنگ کا انکشاف

    ہیلری کلنٹن کی شوہرکے لئے لابنگ کا انکشاف

    واشنگٹن :امریکا کی سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے بطورِ وزیرِ خارجہ اپنے شوہر بل کلنٹن کی فلاحی تنظیم کو فائدہ پہنچانے کےلئے لابنگ کی۔

    امریکی اخبار کے مطابق سابق امریکی وزیرِخارجہ ہیلری کلنٹن نے وزارت کے دوران اپنے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی فلاحی تنظیم کلنٹن فاؤنڈیشن کو فائدہ پہنچانےکےلئے لابنگ کی، جس کے بعد امریکا کی ساٹھ کمپنیوں نے مجموعی طور پر دوکروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز کے عطیات دیئے۔

    کلنٹن فاؤنڈیشن کو عطیہ دینے والی کمپنیوں میں وال مارٹ، مائیکروسافٹ اوربوئنگ سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

    ہیلری کلنٹن نے ان کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکومت کو پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کیا، بطور وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے پندرہ پبلک پرائیوٹ کمپنیاں بھی بنائیں، جو محکمہ خارجہ سے رابطے میں تھیں۔

    یہ تنازعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ہیلری کلنٹن امریکی صدارت کا انتخاب لڑنے کی تیاری کررہی ہیں۔