Tag: ہیلمٹ

  • بھارت:بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ

    بھارت:بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ

    بھارت کے نوئیڈا میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف پولیس نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم نگر پولیس ڈپارٹمنٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد کے خلاف دلچسپ طریقہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ نہیں تو پیٹرول نہیں۔

    رپورٹس کے مطابق روڈ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے ایک جرات مندانہ اقدام کے طور پر گوتم بدھ نگر پولس ڈپارٹمنٹ نے ”نو ہیلمٹ – نو پیٹرول“ مہم شروع کی ہے۔

    ضلع کے مختلف پیٹرول پمپوں پر یہ مہم جاری ہے، تاکہ موٹر سائیکل چلانے والوں میں ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

    گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے افسران نے آگاہی مہم کے سلسلے میں متعدد پیٹرول پمپس کا دورہ کیا، مہم کے دوران ملازمین کو اس اقدام کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ضروری ہدایات دی گئیں۔

    موٹر سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ہیلمٹ پہنیں اور اپنی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ پولیس نے یہ بھی خبردار کیا کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ضروری قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بھارت کے نوئیڈا میں مہم کے ایک حصے کے طور پر، موٹر سائیکل سواروں کو یاد دلایا گیا کہ ہیلمٹ کے بغیر کسی کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا، یہ ایک اصول ہے جس کا مقصد جانوں کی حفاظت ہے۔

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 9 بھارتی شہری ہلاک

    ٹریفک پولیس کے افسر کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی سامان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ ٹریفک کے ضوابط کی تعمیل کریں۔

  • ہیلمٹ پہننے کا مشورہ نظر انداز کرنے والی بائیکر کے ساتھ کیا ہوا؟

    موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہوئے ہیلمٹ پہننا نہایت ضروری ہے، ورنہ کسی حادثے کی صورت میں شدید جسمانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بائیک چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا ضروری نہیں سمجھتے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے ہیلمٹ پہننے کا مشورہ نظر انداز کردیا اور نقصان اٹھایا۔

    وائرل ویڈیو بظاہر بھارت کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اسکوٹی پر تیز رفتاری سے جارہی ہے۔

    برابر میں ایک اور بائیکر اسے ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ آگے پولیس ناکا ہے وہ روک لیں گے، تاہم لڑکی اسے نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shivam Kashyap (@kashyap_memer)

    لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اسکوٹی کی ایک بائیک سے ٹکر ہوتی ہے جس پر اسکوٹی لڑکھڑاتی ہے اور لڑکی نیچے گر جاتی ہے۔

    خوش قسمتی سے سائیڈ ریلنگ کی وجہ سے لڑکی بلندی سے گرنے سے محفوظ رہتی ہے۔

    اس موقع پر ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دینے والا شخص ہی اس کی مدد کرتا ہے اور اس کی اسکوٹی اٹھاتا ہے۔

    لڑکی کے ہاتھوں پر چوٹ لگتی ہے اور خوش قسمتی سے وہ کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہتی ہے۔

  • بائیک سوار کے سر پر الیکٹرک پول گر گیا، رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو

    بائیک سوار کے سر پر الیکٹرک پول گر گیا، رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو

    موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنا نہ صرف حفاظتی اصولوں میں سے ایک ہے بلکہ اسے ٹریفک قانون کی حیثیت بھی حاصل ہے، ایک اور ویڈیو نے اس سچائی کو ثابت کردیا۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنا ہوا ایک موٹر سائیکل سوار تیزی سے آتا ہے اور سامنے کھڑی گاڑی سے بری طرح ٹکراتا ہے جو اسی وقت آگے بڑھ رہی تھی۔

    ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سوار زمین پر گرتا ہے اور کئی قلابازیاں کھاتا ہے، اس دوران اس کا سر کئی بار زمین سے ٹکراتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

    ابھی وہ اٹھ ہی رہا ہوتا ہے کہ اس کے قریب موجود پول، جس سے اس کی بائیک ذرا دیر پہلے ٹکرائی تھی، دھڑام سے اس کے اوپر گرتا ہے اور موٹر سائیکل سوار ایک بار پھر زمین پر گر جاتا ہے۔

    لیکن اس بار بھی خدا کی قدرت سے وہ محفوظ رہتا ہے اور دوبارہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

    دہلی پولیس نے اسے ہیلمٹ کی کرامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا بھی ان کی مدد کرتا ہے جو ہیلمٹ پہنتے ہیں۔

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا دکھائی دیتا ہے کہ ہیلمٹ پہننا آپ کو ایک دو بار نہیں متعدد بار بچا سکتا ہے۔

    اس دل دہلا دینے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، ایک شخص نے کہا کہ ہیلمٹ سے اس کا سر تو بچ ہی گیا شکر ہے کہ گردن نہیں ٹوٹی۔

    بعض صارفین نے مقامی انتظامیہ کو برا بھلا کہتے ہوئے پول کی خستہ حالی پر تنقید کی اور کہا کہ ایک ذرا سی ٹکر لگنے سے پول ہی نیچے گر گیا۔

    زیادہ تر افراد نے مذکورہ شخص کی جان بچنے پر اسے خوش قسمت قرار دیا اور ہیلمٹ پہننے پر زور دیا۔

  • دبئی میں کرونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ

    دبئی میں کرونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ

    ابو ظہبی: دبئی کے صحت حکام نے کرونا وائرس کے متاثرین کی جانچ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے طبی خدمات کے ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خلیفہ بن دراس نے بتایا کہ طبی امداد پیش کرنے والے صحت اہلکار مریضوں کو چیک کرتے وقت اسمارٹ ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں۔

    ان کے مطابق اس کے ذریعے وہ اس بات کا پتہ لگا لیتے ہیں کہ کرونا وائرس کا مشتبہ مریض واقعی مرض میں واقعی مبتلا ہے یا نہیں۔

    خلیفہ بن دراس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جیسے ہی صحت اہلکار متعلقہ شخص پر نظر ڈالتا ہے فوراً ہی اسمارٹ ہیلمٹ اس انسان کا درجہ حرارت چیک کرلیتا ہے۔

    ہیلمٹ صحت اہلکار کو اس کے موبائل پر ایس ایم ایس کردیتا ہے جس میں یہ اطلاع ہوتی ہے کہ متعلقہ شخص کے جسم کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے یا معمول کے مطابق ہے، اگر درجہ حرارت بڑھا ہوا ہوتا ہے تو اس سے پتہ لگا لیا جاتا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا ممکنہ مریض ہے۔

    بن دراس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ کی بدولت صحت اہلکاروں کو کررونا وائرس لگنے سے تحفظ حاصل ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 4 ہزار 521 تک پہنچ چکی ہے، 4 اموات ہوچکی ہیں اور 852 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

  • 7 میل سفر طے کرنے کے بعد ہیلمٹ میں سے زہریلا سانپ برآمد

    7 میل سفر طے کرنے کے بعد ہیلمٹ میں سے زہریلا سانپ برآمد

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ایسا خوش نصیب شخص سامنے آیا ہے جس کے ہیلمٹ میں زہریلا سانپ چھپا تھا لیکن وہ اس جان لیوا خطرے سے بے خبر  بائیک چلاتا رہا اور سانپ کے حملے سے بھی محفوظ رہا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رانجیتھ نامی بھارتی شخص پیشے کے اعتبار سے ایک اسکول ٹیچر ہے جس نے موٹرسائیکل پر 7 میل کا فاصلہ طے کیا جس کے بعد اسے پتا چلا کہ اس کے ہیلمٹ میں ایک عدد زہریلا سانپ گھسا ہوا ہے۔

    بھارتی استاد پڑھانے کی غرض سے گھر سے اسکول پہنچا جہاں اس نے کلاس ختم کی اور پھر دوسرے اسکول پڑھانے چلا گیا اس دوران مسلسل زہزیلا سانپ اس کے ہیلمٹ میں موجود تھا جس کی اسے ذرا بھی بھنک نہ لگی۔

    رپورٹ کے مطابق ’کہا جاتا ہے کہ ہیلمٹ جان کی حفاظت کرتا ہے تاہم کبھی کبھی یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے‘۔

    بھارتی ٹیچر پڑھانے کے لیے جب دوسرے اسکول پہنچا تو اسے ہیلمٹ کے اندر ایک سانپ دیکھا بعد ازاں انہوں نے سانپ کو مار کر ہیلمٹ بھی جلا ڈالا۔ رانجیتھ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے فوری بعد اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ سانپ کے ڈنسے جانے سے محفوظ رہے۔

  • ننھے منے سے ہیلمٹ جنہیں آپ اپنی میز پر سجانا چاہیں گے

    ننھے منے سے ہیلمٹ جنہیں آپ اپنی میز پر سجانا چاہیں گے

    منی ایچر آرٹ یعنی ننھی منی اشیا تخلیق کرنا بے حد مشکل کام ہے، لیکن ایک بار اس میں مہارت اور دسترس حاصل ہوجائے تو تخلیق ہونے والا فن دنگ کردیتا ہے۔

    ایسے ہی ایک فنکار نے کچھ ننھے منے سے ہیلمٹ بنائے ہیں جن کی نفاست اور خوبصورتی دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے اور انہیں اپنی میز پر سجانا چاہیں گے۔

    ان میں سے ایک ہیلمٹ قدیم یونانی ریاست اسپارٹا کے جنگجوؤں کا ہے جسے اسپارٹن ہیلمٹ کہا جاتا ہے۔

    دوسرا ہیلمٹ معروف ویڈیو گیم پب جی میں دکھایا جانے والا ہیلمٹ ہے، جبکہ تیسرا ایک تصوراتی کردار وکنگ کا ہیلمٹ ہے۔ یہ تمام ہیلمٹس تانبے سے بنائے گئے ہیں۔

    آپ کو کون سا ہیلمٹ سب سے زیادہ پسند آیا؟

  • سندھ اسمبلی: تحریک انصاف کے رکن ہیلمٹ پہن کر پہنچ گئے

    سندھ اسمبلی: تحریک انصاف کے رکن ہیلمٹ پہن کر پہنچ گئے

    کراچی: آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن ہیلمٹ پہن کر پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق احتیاط افسوس سے بہتر ہے کہ مقولے پر عمل پیرا تحریک انصاف کے رکن جمال صدیقی نے ہیلمٹ پہن لیا۔

    انھوں نے اپنے اقدام پر کہا کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر کلثوم چانڈیو نے پی ٹی آئی رکن راجا اظہر کو ہیڈ فون دے مارا تھا، ڈر ہے کوئی اور چیز نہ مار دیں، اس لیے ہیلمنت پہنچ کیا.

    اس موقع پر قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری بولیں، آپ اسمبلی میں ہیں موٹربائیک پر نہیں، ایسا کام ہی نہ کریں کہ کوئی خوف ہو.

    ایوان میں ہنگامہ آرائی


    آج ایک بار پھر سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا، ایک دوسرے پر جملے اچھالے گئے، ذاتی حملے کیے گئے.

    معاملہ اس وقت بگڑ گیا، جب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ بلاول ’’کہتی ہے‘‘ ہم وزیراعظم کو اسمبلی نہیں آنے دیں گے، ہم کہتے ہیں کہ آپ کے وزیراعلیٰ کو نہیں آنے دیں گے.

    سعید آفریدی کے ان الفاظ پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا، ایوان مچھلی بازار بن گیا، پی پی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان جھڑپ ہوئی.

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ ذاتی حملے کریں گے تو جواب آئے گا. اسپیکر نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا.

  • لاہور: ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کی موٹر سائیکل بند کرنے کے احکامات

    لاہور: ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کی موٹر سائیکل بند کرنے کے احکامات

    لاہور: ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے، نئے احکامات کے تحت ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کی موٹر سائیکل بند کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی گرفت مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”محکمہ داخلہ کی جانب سے احکامات پر پنجاب بھر میں عمل در آمد کی ہدایت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    اس سے قبل بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی جا چکی ہے۔

    ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو احکامات دے دیے، محکمہ داخلہ کی جانب سے ان احکامات پر پنجاب بھر میں عمل در آمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں راولپنڈی اور لاہور میں پابندی عائد کی گئی تھی کہ بغیر ہیلمٹ کسی موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں اب موٹرسائیکل سوارکوبغیرہیلمٹ پیٹرول نہیں ملےگا


    جس کے بعد دو روز قبل ڈی آئی جی ٹریفک نے اعلان کیا کہ کراچی میں بھی اب موٹرسائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہیں ملے گا، خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے کمشنر کراچی کوخط بھی ارسال کیا کہ پیٹرول پمپوں کو نوٹی فکیشن جاری کیا جائے، اوگرا نے بھی ہدایت کر دی ہے کہ ہر صورت پابندی کویقینی بنایا جائے۔

  • لاہورہائی کورٹ کا بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان گھربھجوانےکا حکم

    لاہورہائی کورٹ کا بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان گھربھجوانےکا حکم

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان گھربھجوانے اور قانون شکنی پرلائسنس میں پوائنٹ سسٹم پرعملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین پرعمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہیلمٹ پابندی سے سرپرچوٹ لگنے کے واقعات کم ہوئے ہیں۔

    عدالت نے ہائی کورٹ کے قریب ٹرنرروڈ پرتجاوزات ختم اوررکشوں پرپابندی کا حکم دیتے ہوئے چنگ چی اورسیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ خواتین کے ہیلمٹ پہننے سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، خواتین کے لیے مخصوص ہیلمٹ تیارکرنے کا حکم دیا جائے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول 27 دسمبرکومعیاری ہیلمٹ پراجلاس کرے گا۔ عدالت نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ اجلاس میں شامل ہوکر اپنی تجاویزدیں۔

    عدالت نے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان گھربھجوانے اور قانون شکنی پرلائسنس میں پوائنٹ سسٹم پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں دوران سماعت سی ٹی او کی جانب رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔

    سی ٹی او کی جانب سے بتایا گیا تھا تین ماہ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 4 لاکھ دو ہزار موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ مال روڈ پر ہیلمٹ نہ پہننے پر 47 ہزار موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

  • بغیرہیلمٹ بائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پرپابندی

    بغیرہیلمٹ بائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پرپابندی

    کراچی: ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پٹرول پمپ مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرو ل فروخت نہیں کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ، این 5 ساؤتھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، جس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی رہے گی۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جب تک موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہن کر نہیں آتا ، تب تک اسے پٹرول پمپ سے ایندھن ( پٹرول) فراہم نہیں کیا جائے۔

    یاد رہے کہ ان دنوں پولیس موٹر سائیکل سواروں سے ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ پولیس کے اے آئی جی ڈاکٹرامیرشیخ نے کہا چند روز قبل کہا تھا کہ شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کا وقت اور لائسنس بنوانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتےہیں۔

    اس سے بھی دو روز قبل کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے سے آنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس دوران شہر بھر میں ٹریفک قوانین خصوصا رانگ وے پر آنے والی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں گئی تھیں۔

    موٹر سائیکل سواروں سے قواعد کی پابندی کرانے کا سلسلہ لاہور سے شروع ہوا تھا جہاں سب سے پہلے مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ آنے والوں کے چالان کرنا شروع کیے گئے اور دودن میں لگ بھگ 4 ہزار افراد کے چالان کردیے گئے جبکہ مجموعی طور پر پورے شہر میں 22 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔