Tag: ہیلپ لائن

  • پاک فوج نے  فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

    راولپنڈی : پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، ہیلپ ڈیسک پر یو اے این 1135 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، ملک بھر سے آرمی ہیلپ ڈیسک پر یو اے این ڈبل ون تھری فائیو پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے لیے بھی آرمی فلڈ ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، خیبر پختونخوا سے ہیلپ لائن یو اے این 1125پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پاک فوج نے ملک بھرمیں فلڈریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں ، ان سینٹرز پر امدادی اشیاء اکٹھی کرکے متاثرین تک پہنچائی جارہی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج سیلاب کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے جبکہ فوجی جوان متاثرین میں کھانا اور شیلٹرز بھی فراہم کررہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور ڈویژن میں 10، ملتان میں 11، گوجرانوالہ میں 17 ، بہاولپورمیں7کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پنجاب رینجرز نے لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور،منڈی بہاالدین ،رحیم یارخان ،فیصل آباد ، سرگودھا ڈویژن میں 6 اور جہلم میں3 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں جبکہ بلوچستان میں 41 آرمی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

  • سانحہ تیزگام: مسافروں سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

    سانحہ تیزگام: مسافروں سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

    لاہور: ریلوے انتظامیہ نے تیزگام ٹرین کے زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے تیزگام ٹرین کے زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریرو ، چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن ، چیف الیکٹریکل انجینئر اور چیف کمرشل منیجر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

    ترجمان ریلوے نے مزید کہا کہ مسافروں کی معلومات ان نمبرز پر لی جاسکتی ہیں۔0619200382،03114403720
    03003026200،04299201795،0719310087،02199213528,03468328023

    لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 73 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ آج صبح کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 73 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

  • کراچی پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام میں مقبول

    کراچی پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام میں مقبول

    کراچی: سندھ پولیس چیف کی جانب سے قائم واٹس ایپ ہیلپ لائن پر موصول شکایتوں پر تیزی سے کارروائیاں کی جانے لگیں، اغوا، جنسی زیادتی، بھتے، فراڈ، لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی موصول شکایات پر فوری کارروائیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف کے قائم واٹس ایپ ہیلپ لائن کی عوام میں پذیرائی ہونے لگی۔ یکم جنوری سے 30 جون تک کے متاثر کن اعداد و شمار سامنے آگئے۔ مسائل حل ہونے پر پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعے شکریے کے پیغامات وصول ہونے لگے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کمپلین سروس کو 1603 شکایات موصول ہوئیں، واٹس ایپ پر موصول شکایات کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔ ایک اہلکار کی تنزلی، ایک کو شوکاز نوٹس، 16 کوارٹر گارڈ اور 16 اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔

    شکایات پر کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں شہر کے مختلف تھانوں میں 169 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ سب سے زیادہ 696 شکایات پولیس کے خلاف تھیں جو کل شکایات کا 43.4 فیصد ہیں۔ واٹس ایپ پر تشدد کی 178 اور زمینوں پر قبضے کی 135 شکایات موصول ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق منشیات کی 92، دھمکیوں سے متعلق 85، فراڈ کی 83، لاپتہ افراد کی 61 شکایات، لوٹ مار کی 53، چھینا جھپٹی کی 52 اور چوری کی 45 شکایات موصول ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 6 ماہ میں اغوا کی 22 شکایات بھی موصول ہوئیں، 100 فیصد شکایات کی چھان بین کی گئی اور مختلف اقدامات کیے گئے۔ جوئے، جنسی زیادتی، بھتے اور فحاشی سے متعلق 100 فیصد شکایات نمٹائی گئیں۔ دیگر شکایات پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ محکموں کے سپرد کیا گیا۔

  • بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے چائلڈ ہیلپ لائن قائم

    بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے چائلڈ ہیلپ لائن قائم

    کراچی: صوبہ سندھ میں بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے کے پیش نظر محکمہ سماجی بہبود کے تحت چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کردی گئی، ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بچوں کے خلاف مختلف جرائم جیسے اغوا، گمشدگی اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کردی ہے۔

    محکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم کردہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی جس میں بچوں سے متعلق مختلف شکایات لی جائیں گی۔ ہیلپ لائن کا مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا۔

    چائلڈ ہیلپ لائن میں پولیس، محکمہ سماجی بہبود اور این جی اوز کے نمائندے شامل ہیں۔ ضلعی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیز بھی قائم کردی گئی ہیں جن کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں

    چائلڈ ہیلپ لائن پر اغوا و زیادتی جسے جرائم کے علاوہ کم عمری کی شادی کے واقعات کی رپورٹ بھی کروائی جا سکے گی۔ زیادتی کے واقعات سے متعلق محکمہ سماجی بہبود آگاہی مہم بھی شروع کرے گی۔

    خیال رہے کہ پولیس کے مطابق رواں سال صرف کراچی میں 147 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 30 کے علاوہ تمام بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

    بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے نجی اسکولز کو ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں جن میں کہا گیا کہ پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اسکول کے باہر سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

    رجسٹرار پرائیویٹ اسکولز کے مطابق ہدایات میں کہا گیا کہ یقینی بنایا جائے کہ تمام بچے اسکول کے اندر پہنچ گئے ہیں، والدین اپنے سامنے بچوں کو اسکول کے اندر بھیجیں جبکہ اسکول میں غیر متعلقہ افراد کو بھی ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے۔

  • خواتین کی سائبر ہراسمنٹ کے خلاف ہیلپ لائن قائم

    خواتین کی سائبر ہراسمنٹ کے خلاف ہیلپ لائن قائم

    لاہور: صوبہ پنجاب میں سائبر ہراسمنٹ کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی، خواتین انٹرنیٹ کے ذریعے ہراساں کیے جانے کی شکایت 1043 پر درج کروا سکتی ہیں۔

    پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کے تحت قائم کی جانے والی ہیلپ لائن پر سائبر ہراسمنٹ کی شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔ خواتین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بشمول فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف فوری قدم اٹھایا جائے گا۔

    کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کو بذریعہ ویب سائٹ ہراسیت، نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے اور بذریعہ اکاؤنٹ شناخت کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کارروائی کرے گی۔

    ہراساں کرنے والے کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں یو این ویمن کے اشتراک سے خواتین کے تحفظ کے لیے اس سے پہلے بھی کئی اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب سیف سٹی انتظامیہ نے ایسی موبائل ایپ بنائی تھی جس کے تحت خواتین اپنے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعے کو فوری رپورٹ کر سکیں گی۔

    اس ایپ کے تحت اسے استعمال کرنے والی خاتون جیسے ہی وارننگ سگنل پریس کریں گی، فوراً ہی ڈولفن فورس کے قریبی دستے کو واقعہ اور جائے وقوع کی اطلاع موصول ہوجائے گی اور وہ حرکت میں آجائے گی۔

    ڈولفن فورس کے علاوہ قریبی پولیس اسٹیشن میں اسی کام کے لیے متعین اہلکار اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی ان شکایات پر ایکشن لینے کے ذمے دار ہوں گے۔

  • بحریہ ٹاؤن کی جانب سےٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم

    بحریہ ٹاؤن کی جانب سےٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کی جانب سےکراچی ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین اور شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا میں چیک تقسیم کردیئے گئے۔

    ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں گورنرسندھ ،چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض ،شرجیل میمن اور تاجروں ،صنعتکاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پرگورنرسندھ نے ملک ریاض کی متاثرین کیلئے خدمات کوسراہا اور متاثرین کویقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

     چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کاکہناتھا جب بھی مشکل پڑے حکومتوں کوتاجروں کےساتھ کھڑا ہوناچاہئے امید ہے حکومت وعدے پورے کرے گی،ملک ریاض نے کراچی کو دبئی اورہانگ کانگ کی طرزکاشہر بنانے کےعزم کابھی اظہارکیا۔

     وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہناتھا ٹمبرمارکیٹ کےمتاثرین نقصانات کاتخمینہ لگاکردیں ازالہ کریں گے، سینٹرل پولیس آفس میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا میں دس لاکھ روپے کے چیک اور بحریہ ٹاؤن میں ایک سوپچیس گز کے پلاٹ کے کاغذات دینے کی تقریب ہوئی۔

    جس میں آئی جی سندھ سمیت دیگرافسران شریک ہوئے،بحریہ ٹاؤن کےوائس چیف ایگزیکٹیو زین ملک نے بتایا ملک ریاض کاوژن ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو نہ بھلایاجائے۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کاکہناتھا شہدا کوخون رائیگاں نہیں جائے گا۔

  • ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    کراچی: سندھ اورمرکزی حکومت کی بے حسی کوبھانپتے ہوئے ملک ریاض نے متاثرین ٹمبر مارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان کیا ہے۔

    کراچی ٹمبرمارکیٹ میں کروڑوں کاسامان جل کرراکھ ہوگیا لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتیں زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکیں،کسی وزیر کودادرسی کی توفیق ہوئی نہ کوئی مشیر متاثرین کے زخموں پرمرہم رکھنے نہ پہنچا۔

    حکومت سندھ کمیٹی بنا کربری الذمہ ہوگئی تو وفاقی نمائندوں نے صرف ٹیلی فونک گفتگو کرپراکتفا کیا، لیکن عملی اقدامات کسی نے نہ کیے،دن رات کروڑوں میں کھیلنے والوں کو روڈ پرآگئےتو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض آگے بڑھے اور ہرمتاثرہ دکاندار کیلئے دس لاکھ روپے کااعلان کردیا۔

  • ایم کیو ایم نے ٹمبرمارکیٹ متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا

    ایم کیو ایم نے ٹمبرمارکیٹ متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے قائم کئے گئے امدادی کیمپ پر سانحہ کے متاثرین کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا ہے ۔

    ایک بیان میں ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام ایم کیوایم کے ٹمبر مارکیٹ امدادی کیمپ پر 32735409 نمبرپر 24گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

    جہاں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر ذمہ داران آتشزدگی سے متاثرہ عوام و تاجروں کی رہنمائی ان کے نقصانات کے تخمینے اور ازالے کے حوالے سے انہیں تعاون فراہم کرنے کیلئے موجود رہیں گے۔