Tag: ہیلی کاپٹر سروس

  • شندور پولو فیسٹیول: سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

    شندور پولو فیسٹیول: سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

    پشاور: شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغازکر دیا گیا اور پیکجز متعارف کرادیئے۔

    تفصیلات کے مطابق شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    مشیر سیاحت زاہد چن کی ہدایت پرسیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغازکر دیا گیا۔

    اس سلسلے میں کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور پیٹرونیٹ ایوی ایشن کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

    فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے مختلف ٹورازم اینڈہیلی سفاری سروس کے پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

    پیکج ون میں چترال ایئرپورٹ، وادی کیلاش، لواری ٹنل، پیکج ٹو میں چترال ایئرپورٹ ، تریچ میر چوٹی شامل ہیں۔

    پیکج تھری میں چترال ایئرپورٹ،تریچ میر،قاقلشت میڈوزکی سیر کرائی جائے گی جبکہ پیکج4 میں چترال ائیرپورٹ تا فیسٹیول کا ٹور شامل ہیں۔

  • سیاحت کے فروغ کے لیےغیرمعمولی اقدامات ناگزیرہوچکے ہیں، شوکت یوسفزئی

    سیاحت کے فروغ کے لیےغیرمعمولی اقدامات ناگزیرہوچکے ہیں، شوکت یوسفزئی

    پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوامیں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سوات جلدی پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے پرغورہے، جیسے ہی معاہدہ مکمل ہوا ہیلی کاپٹرسروس شروع کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سروس سے اسلام آباد سے 2 گھنٹے میں سوات پہنچا جاسکے گا، لاہورسے بھی سیاح ڈھائی گھنٹے میں سوات پہنچ سکیں گے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگرسروس کامیاب ہوئی تومزید کمپنیوں سے بھی بات کریں گے، حکومت کی پوری کوشش ہے کم سے کم نرخ پر ہیلی کاپٹرسروس ملے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایسےاقدامات ناگزیرہیں، پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹرسروس سے متعلق معاہدہ ابتدائی مراحل میں ہے، پوری کوشش ہوگی بیرون ملک جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں، سیاحت کے فروغ اورسیاحوں کوسہولتوں کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرائے کا تعین نجی کمپنی پرہوگا، کوشش ہوگی کرایہ کم سے کم ہو، معاہدے میں سروس کے حوالے سے تمام باتیں طے ہوں گی۔