Tag: ہیلی کاپٹر کیس

  • فواد چوہدری کی وزیرِ اعظم کے خلاف نیب کیس پر تنقید، گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگ قرار

    فواد چوہدری کی وزیرِ اعظم کے خلاف نیب کیس پر تنقید، گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگ قرار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر استعمال کیس پر نیب پر تنقید کی ہے، دوسری طرف انھوں نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگی حکومت کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیرِ اعظم کے خلاف ڈیڑھ سال سے کیس لٹکانا نیب کی توہین ہے۔

    [bs-quote quote=”پچاس ارب کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ نیب نے وزیرِ اعظم پر 27 لاکھ روپے کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر کیس بنا رکھا ہے، عمران خان منصوبوں کے افتتاح کے لیے گئے تو نیب نے ریفرنس بنا دیا۔ 

    فواد چوہدری کا مؤقف تھا کہ نیب ڈیڑھ سال تک کیس رکھ کر بیٹھے گا تو اس سے پاکستان کی بےعزتی ہوگی، نیب کی ترجیح درست ہونی چاہیے۔‘

    گیس بحران پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2013 میں گیس پر کوئی بھی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان آئے تو گیس پر قرضہ چڑھ گیا، اب حال یہ ہے کہ سالانہ 57 ارب گیس چوری کا سامنا ہے، محمد زبیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں کہ گیس کیوں نہیں آرہی؟


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کو پھر گیس بحران نے جکڑ لیا، چولھے ٹھنڈے پڑ گئے


    انھوں نے کہا ’سوئی گیس میں لگائے گئے دونوں ایم ڈیز انھی کے لگائے ہوئے تھے، ن لیگ 5 سال میں نظام خراب کر کے 157 ارب کا قرضہ چھوڑ کر گئی، اربوں کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔‘

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں ن لیگ کی حکومت سے جان چھوٹنے کا شکر ادا کرنا چاہیے، موجودہ دورِ حکومت میں ہر ماہ حالات بہتر ہوں گے۔

  • ہیلی کاپٹرکیس: عمران خان نیب پشاورکےدفتر پہنچ گئے

    ہیلی کاپٹرکیس: عمران خان نیب پشاورکےدفتر پہنچ گئے

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیلی کاپٹرکیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پشاور آفس میں پیش ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں قومی احتساب بیورو کے پشاور آفس میں پیش ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کو نیب کی جانب سے 15 سوالات پرمشتمل پرایک سوالنامہ دیا جائے گا۔

    نیب خیبرپختونخواہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کے کیس میں آج طلب کیا تھا۔

    سرکاری ہیلی کاپٹرکے کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سمیت دیگر افسران پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیب نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    عمران خان کے وکیل بابراعوان کی جانب سے نیب کو مراسلے کے ذریعے جواب بھجوایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں اس لیے 18 جولائی کو وہ نیب میں پیش نہیں ہوسکتے۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کے فوری بعد عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوں گے انہوں نے نیب سے درخواست کی تھی کہ قومی احتساب بیورو مناسب سمجھے تو آئندہ سماعت کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقررکرلے۔

    عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پرنیب کا نوٹس

    واضح رہے کہ رواں سال 2 فروری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر نیب کے سربراہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوانکوائری کاحکم دیا تھا۔