Tag: ہیلی کاپٹر

  • ملائیشیا: دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ، 10ہلاک، ویڈیو وائرل

    ملائیشیا: دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ، 10ہلاک، ویڈیو وائرل

    ملائیشیا کے دو فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک حادثہ فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پیش آیا۔ مذکورہ واقعے میں 10افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    رپورٹس کے مطابق واقعہ Lumutنیول بیس پر پیش آیا۔ وہاں ملائیشین نیوی پریڈ کی ریہرسلز کا انعقاد کیا جارہا تھا۔

    پانی کے ٹینک میں گر کر نوجوان کی موت، دلخراش ویڈیو وائرل

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے حادثہ پیش آیا، تمام متاثرین کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جبکہ نعشوں کو لوموت آرمی بیس اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

  • میکسیکو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    میکسیکو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    میکسیکو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ شہر کے جنوبی علاقے یونی ورسٹی کیمپس کے قریب پیش آیا، ہیلی کاپٹر نجی ائیرلائن کمپنی کا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر خالی گیراج پر گر کر تباہ ہوگیا، جائے حادثہ پر دھوئیں کے گہرے بادل چھاگئے۔

    اس سے قبل امریکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو امریکی فوجیوں سمیت 3 ہلاک ہو گئے تھے۔

    امریکی میکسیکو سرحد پر گشت پر مامور نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر جمعہ کو ٹیکساس میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں دو فوجی اور ایک امریکی بارڈر پٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہو گیا اور ایک اور فوجی زخمی ہو گیا تھا۔

    امریکی فوج کے مطابق UH-72 لکوٹا ہیلی کاپٹر کو حادثہ ریو گرانڈے سٹی، ٹیکساس کے قریب دوپہر ڈھائی بجے کے بعد پیش آیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر سرحد پر فضائی مانیٹرنگ کے سلسلے میں محو پرواز تھا۔

    سڈنی: چرچ میں چاقو زنی کی واردات دہشتگردی قرار

    فوج نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے، فوج نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں حادثے کے وقت موسمی حالات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

  • ویڈیو: ہیلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنا شروع ہوگیا

    ویڈیو: ہیلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنا شروع ہوگیا

    امریکی ریاست پانامہ میں زمین پر کھڑا پہلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنا شروع ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    ایکس پر ایوی ایشن نیوز نامی اکاؤنٹ نے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا گیا کہ زمین پر کھڑا ہیلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنا شروع ہوگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کے دروازے کے قریب کھاڑا تھا اور ایک خاتون ہیلی کاپٹر سے جیسے ہی باہر آئیں تو ہیلی کاپٹر اچانک خود بخود گھومنا شروع ہوگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہیلی کاپٹر سے بچ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں اورفوری طور پر دوڑ لگاکر بھاگ گئیں تاہم پائلٹ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

    پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو ہاتھوں سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا پھر اس نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کسی طرح ہیلی کاپٹر کے اندر جانے کی کوشش کی اور ہیلی کاپٹر کو بند کیا۔

  • عراقی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    عراقی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    الیکشن ڈیوٹی کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے ہوئے عراقی فضائیہ کاہیلی کاپٹرحساس علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا، افسوسناک حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی فضائیہ کاہیلی کاپٹر جوکہ الیکشن کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا حادثے کا شکار ہوگیا، حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق عراق میں ان دنوں صوبائی الیکشن کا سلسلہ جاری ہے، اس لئے سیکورٹی کی ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

    سرچ ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، جنہیں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا ہے۔ ملبے سے ایک پائلٹ کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ ایک کو زخمی حالت میں ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

    الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس، سعودی عرب کیا کرنے جارہا ہے؟

    عراقی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی مسائل کے باعث گرکر تبا ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

  • دبئی میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، دو پائلٹ لاپتہ

    دبئی میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، دو پائلٹ لاپتہ

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو پائلٹوں پر مشتمل تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جبکہ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد ایک ایرو گلف ہیلی کاپٹر جس میں دو پائلٹ سوار تھے، سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

    جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا، تاہم طیارے کے عملے کو تلاش کیا جارہا ہے، کیونکہ ہیلی کاپٹر میں 2پائلٹ سوار تھے، جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو رات ساڑھے 8بجے حادثے کے متعلق آگاہ کیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹوں کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے تھا، ہیلی کاپٹر جمعرات کی رات گر کر تباہ ہوا جب پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے، واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • پاک بحریہ کا کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2افسران سمیت ایک جوان شہید

    پاک بحریہ کا کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2افسران سمیت ایک جوان شہید

    گوادر : پاک بحریہ کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 2افسران سمیت ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کاہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ، ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کےباعث حادثے کا شکار ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا تاہم پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ہیلی کاپٹر فضا میں گول چکر کاٹتا ہوا عمارت پر گر کر تباہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ہیلی کاپٹر فضا میں گول چکر کاٹتا ہوا عمارت پر گر کر تباہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو فلوریڈا کے علاقے پومپانو بیچ پر ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد فضا میں گول چکر کاٹتا ہوا عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر بروورڈ کاؤنٹی شیرف آفس کا تھا، اور حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں طبی عملے کا رکن کیپٹن ٹیریسن جیکسن اور گھر میں موجود خاتون شامل ہیں۔

    حکام نے حادثے میں ہلاک ہونے والے پیرامیڈک کیپٹن ٹیریسن کو بعد از مرگ بٹالین چیف کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔

  • دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 3 افراد جل کر ہلاک

    دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 3 افراد جل کر ہلاک

    کیلیفورنیا : امریکا میں دوران پرواز دو ہیلی کاپٹروں کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فلاحی ادارے کے دو ہیلی کاپٹر دوران پرواز پائلٹ سے بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے بعد ہیلی کاپٹروں میں آگ لگ گئی۔

    آگ اس قدر شدید تھی کہ ایک ہیلی کاپٹر میں موجود افراد کو بچنے کیلئے کوئی اقدام اٹھانے کا موقع نہ مل سکا اور جائے وقوعہ پر جل کر جان سے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو ادارے کی ملکیت تھے اور آگ بجھانے کے لیے استعمال ہوتے تھے،حادثے کے وقت بھی دونوں ہیلی کاپٹرز جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے کیبازون میں لگی آگ بجھانے کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہیلی گر کر تباہ ہوگیا، اور اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اسے بحفاظت زمین پر اتارنے میں کامیاب رہا۔

    مذکورہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ کے ساتھ ایک کیپٹن اور فائر فائٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈویژن چیف شامل ہیں۔

  • یوکرین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر داخلہ سمیت 17 افراد ہلاک

    یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قصبے برووری میں اسکول اور رہائشی عمارت کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔

     خبرایجنسی کے مطابق کیف کے قریب  قصبے برووری میں بچوں کے اسکول کے نزدیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نیتجے میں وزیر داخلہ، نائب وزیر داخلہ اور سیکرٹری سمیت وزارت داخلہ کی اعلیٰ قیادت ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    برووری کے گورنر اولیکسی نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک نرسری کے قریب پیش آیا ہے، اس سانحہ کے وقت نرسری اسکول میں بچے اور عملہ موجود تھا۔

    یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ جنگ زدہ علاقوں کے فضائی دورے پر تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ کیا ہے اس کے علاوہ روس کی طرف سے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

  • بھارت: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

    بھارت: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

    اتراکھنڈ: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیدارناتھ یاتریوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر اتراکھنڈ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    اس حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ آرین ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت والے اس ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیدارناتھ سے ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔

    اہلکار کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفصیلی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

     پشکر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ریسکیو کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    کیدارناتھ ریاست اتراکھنڈ میں ہندو عقیدت مندوں کی طرف سے چلائی جانے والی چار دھام یاترا کا حصہ ہے، جس میں یمونوتری، گنگوتری اور بدری ناتھ کے مقامات بھی شامل ہیں۔