Tag: ہیلی کاپٹر

  • یمنی سرحد کےقریب ہیلی کاپٹرگرکرتباہ‘ سعودی شہزادہ جاں بحق

    یمنی سرحد کےقریب ہیلی کاپٹرگرکرتباہ‘ سعودی شہزادہ جاں بحق

    ریاض : یمن کی سرحد کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے سعودی شہزادے منصور بن مقرن سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس میں سوارسعودی شہزادے منصور بن مقرن سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    شہزادہ منصور بن مقرن فوجی حکام کے ساتھ یمن سعودی عرب سرحد کے قریب صوبہ عسیر میں علاقے کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر زمین پرآگرا۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فور ی طور پرمعلوم نہیں ہو سکی ہے۔ شہزادہ منصور بن مقرن سابق سعودی عرب ولی عہد مقرن ال سعود کے بیٹے اور صوبہ عسیر کےنائب گورنر تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی فوج نے یمن کی جانب سے ریاض میں واقع الخالد ایئرپورٹ کی طرف میزائل حملے کوسعودی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا تھا۔


    سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار


    یاد رہے کہ یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ روز ہی سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار موجودہ اور سابق وزرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں شہزادہ شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترکی میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ‘13فوجی جاں بحق

    ترکی میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ‘13فوجی جاں بحق

    انقرہ: ترکی میں ہیلی کاپٹرعراق کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں اس میں سوار تیرہ فوجی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ترک فوج کا کہناہےکہ ہیلی کاپٹر ٹیک آف کےتین منٹ بعد ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13فوجی جان کی بازی ہارگئے۔

    حادثہ عراقی سرحد کے قریب سرناک صوبے میں پیش آیا،فوجی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


    سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک


    خیال رہےکہ گزشتہ سال اکتوبرسائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے 19افراد ہلاک ہو گئےتھے۔


    شام جانے والا روسی فوجی طیارہ گرکرتباہ،92افراد ہلاک


    یاد رہےکہ دسمبر2016 کوروسی فوجی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں اہلکاروں، آرمی میوزک بینڈ اور صحافیوں سمیت 92 افراد جاں بحق ہوگئےتھے، طیارہ روس سے شام کے لیے روانہ ہوا تھا۔


    ترک سرحدکےقریب شامی طیارہ گرکرتباہ


    واضح رہےکہ5مارچ 2017 کو ترک حکام کا کہناہےتھا کہ شام اور ترکی کی سرحد کےقریب مبینہ طور پرایک شامی لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھاتاہم پائلٹ طیارے کےگرنے سے قبل بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چترال:امدادی کاموں کے لیے این ڈی ایم اے کے ہیلی کاپٹر روانہ

    چترال:امدادی کاموں کے لیے این ڈی ایم اے کے ہیلی کاپٹر روانہ

    چترال: خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں برفانی تودے گرنے کے بعد امدادی کام جاری ہیں۔ صوبائی حکومت کی درخواست پر این ڈی ایم اے نے چترال میں ہیلی کاپٹر مہیا کر دیے۔

    شدید برفباری اور بارش کے باعث چترال میں برفانی تودے گرنے کے بعد علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ علاقے میں امدادی کام جاری ہے۔

    خیبر پختونخواہ حکومت کی درخواست پر قدرتی آفات سے نمٹنے کےادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے چترال میں امداد اور بحالی کے لیے ہیلی کاپٹر مہیا کر دئیے ہیں۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرین کی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گولیان، استور گوریاں اور یرخولاسٹ ویلی میں امدادی سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

    ادارے کے فراہم کیے گئے ہیلی کاپٹر متاثرین کو خیمے، کمبل، ادویات، خوراک کی ترسیل اور مریضوں کی منتقلی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق جن علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے وہاں زخمیوں کو طبی امداد ہیلی کاپٹر کے ذریعے دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل چترال میں برفانی تودے گرنے کے 2 واقعات میں ایک ہی گھر کے 3 افراد سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک

    سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک

    ماسکو: سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے 19افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایم آئی 8فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں22افراد سوار تھے جن میں سے 19ہلاک ہو گئے جبکہ3 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

    ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر 140اہلکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکریش لینڈنگ کا شکار ہوا تاہم زخمیوں کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

    ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کے دو بلیک باکس بھی تلاش کر لیے ہیں جو بلکل درست حالت میں بتائے جاتے ہیں جن سے حادثے کے محرکات کا پتہ لگانے میں مدد لی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایاتھا،اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ یوراگوئے سے 80کلو میٹر شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جس میں 19افراد جان کی بازی ہار گئے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے جلوس کا جائزہ لیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے جلوس کا جائزہ لیا

    سکھر / کراچی : سندھ کے بڑوں شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں میں بھی یوم عاشور کی مناسبت سے مجالس بپا ہوئیں اور ماتمی جلوس نکالے گئے، عزاداران نے پرسہ دیا اور نوحہ خوانی کی۔

    CM Sindh inspects Ashura processions security by arynews
    تفصیلات کے مطابق سکھر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کےانتظامات کا جائزہ لیا۔ یوم عاشور کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گذرتا ہوا ختم ہوگیا۔

    روہڑی میں آٹھ محرم کو شاہ عراق سے برآمد ہونے والا ماتمی جلوس ختم ہوگیا۔ شرکا نے حیدر شاہ حقانی کے مقام پر رات گزاری جس کے بعد دس محرم کو مرکزی امام بارگاہ پر ختم ہوا۔

    حیدر آباد میں بھی یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا ختم ہوگیا۔ روٹ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے لیڈی کمانڈوز بھی تعینات تھیں۔

    ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے انیس چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے جن کے روٹ پر کڑا پہرا تھا۔ تمام جلوسوں کی مرکزی کنٹرول روم سے نگرانی بھی کی گئی۔

    فیصل آباد میں چوک گھنٹہ گھر سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ چوک پر ختم ہوا ۔ عزاداروں نے زنجیر زنی کی اور نوحے پڑھے۔ راستے میں سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔

  • طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

    طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

    کابل : افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کادعوی کیا ہے جبکہ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام عملہ مارا گیا۔

    دوسری افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آج صبح چاربجے دواہم آئی ہیلی کاپٹر بغلان میں بیس پر سامان کی فراہمی کررہے تھے کہ ان میں سے ایک میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی جو گر کے تباہ ہوگیا۔

    وزارت دفاع کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والے تین فوجی جبکہ چار افراد عملے کا حصہ تھے۔

    ادھرطالبان کے ترجمان ذببیح اللہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر طالبان نے بغلان کے علاقے پل خمری کے نزدیک مار گرایاہے۔

  • کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2افراد ہلاک

    کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2افراد ہلاک

    اوٹاوا: کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بلٹن میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے.

    helicopter-post-1

    ہیلی کاپٹر حادثے کی عینی شاہد کا کہنا تھا کہ عام طور ہم ہیلی کاپٹر کی پرواز کی آواز سنتے ہیں اور ان کو اترتے ہوئےدیکھتے ہیں لیکن جو میں نے سنا وہ ایک عجیب سی آواز تھی.

    helicopter-post-2

    پیٹی گیلی کا کہنا تھا کہ جب وہ باہر گئیں تو انہوں نے دیکھا کہ ہیلی کاپٹر پاور لائنزسے ٹکرایا اور زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد ہیلی کاپٹر دریا میں جاگرا اوراس کے بکھرے ہوئے ٹکرے دیکھے جاسکتے تھے.

    helicopter-post-4

    حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ روٹ سے باہر جانے کے باعث پیش آیا ہوگا ،تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں.

    helicopter-post-3

    *جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبےجاوا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں ہیلی کاپٹرانڈونیشیا کے صوبےجاوا کے مرکزی شہر یوگویاکرتا کے شمال کی طرف مضافات میں گر کر تباہ ہواتھا.حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے.

  • راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون، پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی جلداور بحفاظت واپسی پر بات چیت ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون کیا اور لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی جلداور بحفاظت واپسی پر بات چیت کی.

    افغان صدر اشرف غنی نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.

    یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے گزشتہ روز لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس سے قبل افغانستان میں موجود امریکی جنرل نیکولسن کو ٹیلیفون کرکے پنچاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی پر بات تھی جبکہ جنرل نیکولسن نے آرمی چیف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی.

    *کابل : افغان طالبان کا پاکستانی ہیلی کاپٹرکے حوالے سے لاعلمی کا اظہار

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح افغان طالبان نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا.

  • کابل : افغان طالبان کا پاکستانی ہیلی کاپٹرکے حوالے سے لاعلمی کا اظہار

    کابل : افغان طالبان کا پاکستانی ہیلی کاپٹرکے حوالے سے لاعلمی کا اظہار

    کابل : افغان طالبان نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے سبب افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی.

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے.

    دوسری جانب پاکستانی حکومت نے اپنا اعلیٰ سطحی وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی کااعلیٰ سطحی وفد افغان حکام سےملاقات کرے گا، پاکستانی وفد یرغمالی افراد کو بازیاب کروانے کے لیے طالبان سے بھی رابطہ کرے گا.

    ادھر پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انہیں افغان حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر واقعے پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں.

    *پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کو طالبان نے پکڑ لیا

    اس سے قبل پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے سبب افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرگیا تھا،جہاں طالبان نے ہیلی کاپٹر میں موجود سات افراد کو یرغمال بنالیااور ہیلی کاپٹر نذر آتش کردیا تھا.

    اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 جمعرات کی صبح 8بج کر 45منٹ پر پشاور سے ازبکستان جانے کے لیے روانہ ہوا تھا راستے میں افغانستان کے اوپر سے گزرتے ہوئے فنی خرابی کے سبب اسے ہنگامی طور پر افغان صوبے لوگر میں لینڈ کرنا پڑا،پائلٹ اور عملے سمیت ساتوں افراد ہنگامی لینڈنگ میں محفوظ رہےلیکن وہاں اترنے پر علاقے میں موجود طالبان کے کارندوں نے انہیں پکڑلیا.

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ ہیلی کاپٹر کی مرمت کا شیڈول طے تھا اور وہ مرمت کے لیے ہی ازبکستان جارہا تھا.

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے پر تمام متعلقہ وفاقی اداروں سے رابطے میں ہوں.

  • پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کو طالبان نے پکڑ لیا

    پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کو طالبان نے پکڑ لیا

    اسلام آباد: پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے سبب افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرگیا جہاں طالبان نے ہیلی کاپٹر میں موجود سات افراد کو یرغمال بنالیااور ہیلی کاپٹر نذر آتش کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 جمعرات کی صبح 8بج کر 45منٹ پر پشاور سے ازبکستان جانے کے لیے روانہ ہوا تھا راستے میں افغانستان کے اوپر سے گزرتے ہوئے فنی خرابی کے سبب اسے ہنگامی طور پر افغان صوبے لوگر میں لینڈ کرنا پڑا، پائلٹ اور عملے سمیت ساتوں افراد ہنگامی لینڈنگ میں محفوظ رہےلیکن وہاں اترنے پر علاقے میں موجود طالبان کے کارندوں نے انہیں پکڑلیا۔

    اطلاعات ہیں کہ طالبان نے ساتوں افراد کو یرغمال بنا کر ہیلی کاپٹر کو نذر آتش کردیا، ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت کی ملکیت ہے اور مرمت کے لیے ازبکستان جارہا تھا۔

    فوری طور پر طالبان کی جانب سے تاوان یا کوئی اور مطالبہ سامنے نہیں آسکا، ہیلی کاپٹر کی بازیابی اور کے لیے حکومت، پاک فوج اور دفتر خارجہ کی جانب سے نیٹو اور افغان حکام سے رابطوں کے ذریعے ان افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔یرغمال بنائے گئے تمام افراد پاکستانی اور سویلین ہیں تاہم ایک فرد روسی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ ہیلی کاپٹر کی مرمت کا شیڈول طے تھا اور وہ مرمت کے لیے ہی ازبکستان جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔

    logar-post - Copy

    ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی فہرست اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی جس کے مطابق عملے میں ایک پائلٹ، کو پائلٹ اور اسسٹنٹ پائلٹ شامل ہیں ان کے نام ریٹائرڈ کرنل صفدر، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل شفیق، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل ناصر، ریٹائرڈ حوالدر کوثر، ریٹائرڈ میجر صفد ، سویلین شہری دائود اور روسی ہوا باز سرگئی سیواس تیانوف ہیں۔

    صوبہ لوگر کے گورنر نے ہیلی کاپٹر کے متی کے علاقے میں گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہیلی کاپٹر گرتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا، اس میں سوار افراد مقامی طالبان کے قبضے میں ہیں۔افغان آرمی نے بھی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تصدیق کردی۔افغان میڈیاکے مطابق طالبان نے ہیلی کاپٹر کو آگ لگادی۔

    اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر 11 برس قبل ازبکستان سے خریدا گیا تھا جس کی مرمت کی مد میں حکومت پنجاب نے 24 کروڑ روپے منظور کیے ،افغانستان سے ہیلی کاپٹر گزرنے کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی جسے ازبکستان کے شہر بخارا پہنچنا تھا،ہیلی کاپٹر کا ٹیل نمبر اے پی بی جی ایف جو برف اور سمندر میں بھی لینڈ کرسکتا ہے

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بیک ڈور چینل کے ذریعے طالبان سے رابطے کیے جارہے ہیں کیوں کہ جہاں ہیلی کاپٹر  اترا ہے وہ علاقہ طالبان کے زیر انتظام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے پر تمام متعلقہ وفاقی اداروں سے رابطے میں ہوں۔