Tag: ہیلی کاپٹر

  • دمشق: شام میں روسی ہیلی کاپٹر باغیوں نے مار گرایا،پانچ افراد ہلاک

    دمشق: شام میں روسی ہیلی کاپٹر باغیوں نے مار گرایا،پانچ افراد ہلاک

    دمشق : روس کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں باغیوں نے اس کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں اس کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا،ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے.

    روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حلب میں امداد پہنچانے کے بعد واپس آ رہا تھا،ابھی تک یہ واضح بھی نہیں ہو سکا کہ باغیوں کے کس گروپ نے ہیلی کاپٹر کو گرایا ہے.

    روس شامی صدر بشارالاسد کے قریبی اتحادی ہے اور یہ حکومتی فورسز کو باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں فضائی مدد فراہم کر رہا ہے.

    اس سے پہلے رواں برس مئی میں سیٹیلائیٹ تصاویر سے پتا چلا تھا کہ شام میں سٹریٹیجک اعتبار سے اہم اور روسی فورسز کے زیر استعمال اڈے کو ’دولتِ اسلامیہ‘ کی جانب سے حملے کے بعد شدید نقصان پہنچا.

    *دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    اس واقعے سے پہلے گزشتہ ماہ شام کے شہرتدمرکے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے اسے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دو روسی فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد نتظیم داعش نے قبول کی تھی.

  • عمران خان کے پاگل پن کا پاکستان میں کوئی علاج نہیں، عابد شیرعلی

    عمران خان کے پاگل پن کا پاکستان میں کوئی علاج نہیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے عمران خان کے پاگل پن کا پاکستان میں کوئی علاج نہیں ، وہ ان کے لئے کوئی بندوبست کریں گے، پی سی بی میں میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہئے، وقار یونس رپورٹ لیک کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے ۔

    فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کسی عدالت میں جائیں ۔ ہم کسی بھی غیرقانونی کام پر ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پی تی آئی والے خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جن کا لیڈر دہشت گردوں کے دفتر کھولنے کی بات کرتا تھا،عابد شیرعلی کا کہنا تھا کرکٹ سمیت کوئی بھی خفیہ دستاویزات لیک نہیں ہونی چاہئیں ، اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوتی ہے ۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا ماہ رمضان کے دوران عوام کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ریلیف دیا جائے گا جبکہ انڈسٹری کے لئے عام دنوں میں زیرو لوڈشیڈنگ اور ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ ہو گی ۔

  • پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    تربیلا: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے ۔

    پاک فوج کا ایم آئی سیون ٹین ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل توقیر حیدر شہید ہو گئے ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر ایم آئی سیون ٹین معمول کی پرواز پر تھا ۔

    حادثے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، لیفٹینٹ کرنل توقیرحیدرشہید پائلٹ کا تعلق چکوال سے ہے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اوربیٹی چھوڑے ہیں ۔

  • عابد شیرعلی نے کراچی سے حیدرآباد پہنچنے کیلئے 8 لاکھ روپے اڑا دیئے

    عابد شیرعلی نے کراچی سے حیدرآباد پہنچنے کیلئے 8 لاکھ روپے اڑا دیئے

    کراچی : وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کراچی سے حیدر آباد کاسفر آٹھ لاکھ روپے میں طے کیا۔ تفصیلات کے مطابق غریب عوام کے امیر حکمرانوں کی شاہ خرچیاں عروج پر آگئیں۔

    عابد شیرعلی نے ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کےشوق میں آٹھ لاکھ اڑادیئے کراچی سے حیدرآباد ہیلی کاپٹرکا کرایہ8لاکھ روپے ادا کیا گیا.

    وزیر مملکت مختصر دورے پر حیسکو حکام سے میٹنگ کے لئے حیدرآباد پہنچے۔ میٹنگ کے دوران عابد شیرعلی نے عمران خان کو علاج کے لئے اپنی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

    مختصر دورے کے بعد کراچی روانگی کیلئے عابد شیرعلی نے کرائے کا ہیلی کاپٹراستعمال کیا۔ نجی کمپنی نے ہیلی کاپٹرکا کرایہ آٹھ لاکھ روپے چارج کیا۔

    یاد رہے کہ کراچی سے حیدرآباد کاجو سفر کار میں مشکل سے پانچ سے چھ ہزار اور بس میں آٹھ سو یا ہزار میں ہوتا اس پر بیٹھنے کے شوق میں آٹھ لاکھ روپے اڑادیئے گئے۔

  • مانسہرہ کےعلاقے مہاڑلساں میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

    مانسہرہ کےعلاقے مہاڑلساں میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

    راولپنڈی : مانسہرہ کےقریب فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث بارہ افراد شہید ہو گئے، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کہتے ہیں حادثے کاشکارہیلی کاپٹر پاک فوج کا تھا۔

    وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کے مطابق ہیلی کاپٹر مہاڑ لساں میں گرکرتباہ ہوا مقامی ذرائع کےمطابق ہیلی کاپٹر حادثےمیں 12 افراد جاں بحق ہوئے ۔

    حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کا تھا جو راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا۔

    مشتاق غنی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اب تک آگ لگی ہوئی ہے، دشوار راستوں کے باعث حادثے کی جگہ پرپیدل پہنچا جارہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ مہاڑ لساں کے مقام پر پیش آیا۔ جب ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث پہاڑ سےجا ٹکرایا۔

    ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کی ٹیم سوار تھی،حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر عثمان اللہ،میجر شہزاد،میجر ہمایوں،میجر مزمل،کیپٹن ناصر ،لانس نائک مقبول اور سپاہی وقار شامل ہیں، ان کے علاوہ نیم طبی عملے کے چھ افردا بھی شہدا میں شامل ہیں۔

  • عمران خان اور ریحام خان ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گئے

    عمران خان اور ریحام خان ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ نمل یونیورسٹی میں دعوت افطار میں شرکت کیلئےاسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور آرہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث اچانک ان کے ہیلی کاپٹرکا توازن ہوا کے دباؤ کی وجہ سے بگڑ گیا۔

    پہلے تو پائلٹ نے اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی لیکن بالاخر وہ ہیلی کاپٹر خیریت کے ساتھ لاہور لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس موقع پر عمران خان ان کی اہلیہ ریحام اور جہانگیر ترین نے حادثے سے بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

    علاوہ ازیں عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میری جان بچائی ،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ میری حفاظت کرے گا تاکہ میں نیا پاکستان بنا سکوں۔

  • شیری مزاری کو آنٹی کہنے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

    شیری مزاری کو آنٹی کہنے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نےکہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرتی ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو پچیس کا فیصلہ فرمائشی ہے۔ تیس اپریل کے بجائے چار مئی کو کیوں سنایا گیا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تحریک انصاف والے ہم پر موروثی سیاست کا الزام لگاتے ہیں جبکہ ریحام خان خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کر رہی ہیں یہ موروثی سیاست نہیں تو اور کیا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ ”آنٹی “شیریں مزاری ہمیں آئین و قانون کا سبق سکھاتی ہیں یہ سننا ہی تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سیخ پا ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔

    پی ٹی آئی ارکان نے واک آؤٹ کیا تو پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی ساتھ دیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے طلال چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے عمران خان کی اہلیہ نے کبھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر تصویرصوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ طلال چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • سانحہ گلگت: ایم کیو ایم کا آج ہونے والا اجتماع ملتوی، کل منعقد ہوگا

    سانحہ گلگت: ایم کیو ایم کا آج ہونے والا اجتماع ملتوی، کل منعقد ہوگا

    کراچی : گزشتہ روزگلگت میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرکے حادثے میں غیرملکی سفیروں اورپاک فوج کے افسران واہلکاروں کے شہداء سے اظہاریکجہتی کے لئے آج نو مئی بروز ہفتہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرہونے والااجتماع اورمیوزیکل پروگرام ملتوی کردیاگیا ہے۔

    ایم کیوایم کے اعلامئے کے مطابق اب یہ اجتماع اورمیوزیکل پروگرام کل دس مئی بروزاتوارکوہوگا، جس سے ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین خطاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ یہ اجتماع اورمیوزیکل پروگرام جمعہ کوہوناتھا،تاہم سانحہ گلگت کے باعث اس ملتوی کردیاگیاتھاجس میں غیرملکی سفیر،ایک اہل خانہ ،پاک افواج کے افسران اورپروفیشنلزشہیدہوئے گئے تھے۔

    افسوسناک سانحہ کے بعد کے بعدایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے پاک افواج اورشہیدہونیوالے سفیروں کے ممالک،ان کی حکومتوں اورعوام سے مکمل اظہاریکجہتی کے لئے اجتماع ملتوی کردیاگیاہے۔اب یہ مجوزہ پروگرام کل بروزاتوارہوگا۔

  • ارجنٹائن: ہیلی کاپٹر تصادم میں مشہور اولمپیئن سمیت 10 جاں بحق

    ارجنٹائن: ہیلی کاپٹر تصادم میں مشہور اولمپیئن سمیت 10 جاں بحق

    بیونس آئریس /پیرس: ارجنٹائن میں رئیالٹی شو کی شوٹنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں مشہور اولمپیئن سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ارجنٹائن کے پہاڑی علاقے لایروجا میں دو ہیلی آپس میں ٹکرا کرتباہ ہوئے گئے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

    مقامی میڈیا کاکہناہے کہ ہیلی کاپٹرز میں میڈیا نمائندوں کو رئیلٹی شو کی عکسبندی کے لیے لے جایا جا رہاتھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکا رہو گیا۔

    ہلاک ہونے والوں میں پرائیوٹ ٹی وی چینل ٹی ایف ون کے لیے رئیالٹی شو ڈروپڈ کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی اے پی ایل ٹی وی پروڈکشن کے عملے ارکان بھی شامل ہیں، ٹی وی چینل ٹی ایف ون نے بھی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    فرانس کے کے صدر فرینکوس ہولینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی باشندوں کی ہلاکت پر گھرا صدمہ ہوا ہے ۔

    رئیالٹی شو ڈروپڈ میں مختلف افراد کو جنگل میں چھوڑ دیا جاتا ہے جہاں سے وہ اپنی اسکلز کا استعمال کرکے آبادی تک پہنچتے ہیں۔

    صوبہ لاریجوائن کے پولیس چیف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں دونوں ہیلی کاپٹرز کے پائلٹس سمیت کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا ہے۔

    واضح رہے کہ 57 سالہ فلورینس آرتھوڈ کشتی رانی میں 90 کی دہائی میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

      تیس سالہ الیکزس ویسٹائن نے باکسنگ کے مقابلوں میں 2005 میں میڈیٹیرین گیمز سونے کا تمغہ جیتا تھا، 2008 میں بیجنگ اولمپک میں تانبے کے تمغے کے حقدار ٹہرے تھے جبکہ 2010 میں ماسکو میں یورپین چیمپئین شپ میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

     پچیس سالہ کیمیل مفات 2012 کے لندن اولمپکس میں 400میٹر کی فری سٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

  • زیارت : آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    زیارت : آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    زیارت/ لورالائی : بلوچستان کے ضلع  میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اڑنے والا تربیتی ہیلی کاپٹر ضلع زیارت اور ضلع لورالائی کے سرحدی علاقے منا ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔

    واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور زخمی پائلٹس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔