Tag: ہیما مالنی

  • ایشا دیول نے دھرمیندر اور ہیما مالنی کو شادی کی 44ویں سالگرہ پر کیا کہا؟

    ایشا دیول نے دھرمیندر اور ہیما مالنی کو شادی کی 44ویں سالگرہ پر کیا کہا؟

    بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اپنے والدین ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کو ان کی شادی کی 44ویں سالگرہ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

    بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی دھرم اور ڈریم گرل کی مانی جاتی ہے جو 44 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے لیکن ان کی ازدواجی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے پر اس کے باوجود دونوں نے طلاق نہیں لی بلکہ اس رشتے کو ساتھ ساتھ لیکر چلتے رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ESHA DEOL (@imeshadeol)

    اگرچہ دھرمیندر زندگی میں طویل عرصہ ہیما مالنی، بیٹی ایشا دیول اور آہانا دیول سے دور رہے لیکن ایشا دیول کی شادی پر تمام رنجشیں بھلا کر انہیں پھر سے گلے لگایا۔

    تاہم اب شادی کی شالگرہ کے اس خاص موقع پر ان کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر دل کو چھو لینے والی ان دیکھی تصویر شیئر کرکے اپنے والدین کو مبارکباد دی ہے۔

    ایشا دیول نے اپنے والدین کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی، جس میں ہیما مالنی پیار اور خوشی میں دھرمیندر کے کندھے پر پیار سے ٹیک لگائے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ESHA DEOL (@imeshadeol)

    ایشا دیول نے کیپشن لکھا میرے والد اور والدہ کو سالگرہ مبارک، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور میں صرف آپ کو گلے لگانا چاہتی ہوں۔

    خیال رہے کہ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شادی 1980 میں ہوئی اور ان کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور آہنا دیول ہیں، ہیما، دھرمیندر کی دوسری اہلیہ ہیں، دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور ہیں۔

    جوڑے نے کئی فلمیں بھی ساتھ کی ہیں جن میں دی برنگ ٹرین، شعلے، راجا رانی، دھرم اور قانون، دو دشائیں سمیت دیگر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ لیجنڈ اداکار دھرمیندرا ہیما مالنی کے بجائے پہلی بیوی پرکاش کے ساتھ رہتے ہیں جن سے دو بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ہیں۔

  • بالی وڈ کی ’ڈریم گرل‘ عمر کی 75 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی جوان!

    بالی وڈ کی ’ڈریم گرل‘ عمر کی 75 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی جوان!

    کہتے ہیں کہ جوانی چار دن کی ہوتی ہے اور عمر کا یہ حصہ کب گزرتا ہے پتا ہی نہیں چلتا، تاہم بالی وڈ کی ڈریم گرل کے لیے یہ جملے ہرگز بھی موزوں نہیں رہیں گے۔

    ہندوستانی سینما کی چند خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک ہیما مالنی نے اپنی 75 ویں سالگرہ منائی اور اس تقریب میں بھی وہ ہمیشہ کی طرح سدا بہار اور پروقار نظر آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ’ڈریم گرل‘ اب بھی جوان ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ کے شوہر اور اپنے دور کے معورف فلم اسٹار دھرمیندھر بھی تقریب کے موقع پر اپنی اہلیہ کے لیے کافی خوش نظر آئے۔

    ہیما مالنی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب نہ صرف شاندار تھی بلکہ اس میں سلمان خان، رانی مکھرجی، ایوشمان کھرانہ، ودیا بالن، جیکی شیروف، ریکھا، انوپم کھیر، مادھوری ڈکشٹ ، روینہ ٹنڈن، جیا بچن جیسے ستارے بھی شریک تھے۔


    تقریب میں معروف فلمی ستاروں کی شرکت نے ہیما کے جنم دن کو اور بھی خاص بنادیا۔ اس موقع پر ان کی بیٹیاں ایشا اور اہانہ دیول بھی موجود تھیں جو کہ مہمانوں کی خاطر داری میں مصروف رہیں۔

    ہیما مالنی نے خصوصی طور پر تیار کردہ خوبصورت کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔ ان کی سالگرہ پر ریکھا سمیت فلمی ستاروں نے رقص بھی کیا اور گلوکاروں نے گانے گائے۔