Tag: ہیمبنٹوٹا

  • سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنز سے شکست دے دی

    سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنز سے شکست دے دی

    ہمبنٹوٹا: سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ستتر ر نز شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی شاہین روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پہلے میچ کی کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکے، سری لنکا نے پاکستان کو ستتر رنز سے ہراکر پہلے میچ کی شکست کا قرض بھی اتار دیا، اینجلو میتھوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاپ آڈر نے کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھی، باسٹھ رنز پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد میتھوز نے جے وردھنے کے مل کر ٹیم کو سنھبالا، اختتامی اوورز میں تھسارا پریرا نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور خوب پٹائی کی۔ پریرا کی پینسٹھ رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت سری لنکا نے پچاس اوورز میں تین سو دس رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد اور پروفیسر نے کمال کا آغاز فراہم کیا، تیرہویں اوور میں پاکستان نے سو رنز مکمل کرکے کے حریف ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی،محمد حفیظ اور احمد شہزاد کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن خزاں کے پتوں کی بکھر گئی، بلے بازوں نے وکٹ پر ٹہرنے کی زحمت نہ کی، پوری ٹیم پچاس اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو تینتس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو کھیلاجائے گا۔

  • ہیمبنٹوٹا: دوسرا ون ڈے:سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ہیمبنٹوٹا: دوسرا ون ڈے:سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ہیمبنٹوٹا :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق
    ہیمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹاس میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیو نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جو کولمبو میں کھیلا جانا تھا موسم کی خرابی کے باعث اب ہیمبنٹوٹا میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستانی کھلاڑی یونس خان دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    پاکستانی ٹیم میں یونس خان کی جگہ شرجیل خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز یونس خان کے بھتیجے کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا تھا، میچ پاکساتنی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔