Tag: ہیم ٹیکسٹائل 2024

  • ہیم ٹیکسٹائل نمائش: پاکستان کو بھاری مالیت کے ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کا امکان

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش: پاکستان کو بھاری مالیت کے ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کا امکان

    فرینکفرٹ : جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیز یورپی خریداروں کی توجہ کامرکزبن گئیں، پاکستان کو بھاری مالیت کے ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرینکفرٹ میں گھریلو مصنوعات کی نمائش ہیم ٹیکسٹائل 2024 میں پاکستانی کمپنیاں ریکارڈ تعداد میں شرکت کررہی ہیں۔

    عالمی نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیز یورپی خریداروں کی توجہ کامرکزبن گئیں، فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین نے بتایا کہ نمائش کے نتائج بہت حوصلہ افزاء ہیں اور رواں نمائش سے بھاری مالیت کے ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔

    پاکستانی ایکسپورٹر واحد تمبی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات ہورپی معیار پر پورا اترتی ہیں بالخصوص ماحول دوست مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کو اچھا رسپانس مل رہاہے۔

    ایکسپورٹر فرحان لاکھانی نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ بھی ایکسپورٹرز کو ہوا ہے۔

    پاکستان بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عارف احسان ملک کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی نمائش سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں تین ارب ڈالر تک کا اضافہ ممکن ہے، ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی ماحول دوست بیڈشیٹس، تولیہ کی مصنوعات، میڈیکل اور کچن ٹیکسٹائل مصنوعات یورپی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔