ممبئی(31 جولائی 2025): بھارت کے شہر ملاڑ میں ہینڈ رائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹیچر نے 8 سالہ طالبعلم کا ہاتھ جلا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 8 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے کا واقعہ مہاراشٹرا کی راجدھانی ممبئی کے علاقے ملاڑ میں پیش آیا جہاں ٹیوشن ٹیچر نے صرف ہینڈ رائٹنگ اچھی نہ ہونے پر موم بتی سے بچے کا ہاتھ جلادیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاڑ میں راجشری راٹھوڑ نامی ایک خاتون ٹیوشن پڑھاتی ہے، اسی علاقے کا رہائشی 8 سالہ بچہ محمد حمزہ خان ٹیوشن پڑھتا ہے، معمول کے مطابق پیر کی رات بھی حمزہ خان کی بہن اُسے ٹیوشن چھوڑ کر آئی۔
اسی دوران رات 9 بجے کے قریب حمزہ ہاتھ بلنے کے باعث بہت زیادہ رو رہا تھا تو راجشری راٹھوڑ نے بچے کے والد خان کو فون کر کے فوری طور پر بچے کو لے جانے کے لیے بلایا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گھر پہنچنے کے بعد جب بچے نے تفصیلات بتائی تو والدین نے فوراً پولیس میں شکایت درج کروا دی، پولیس نے واقعے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
https://urdu.arynews.tv/teacher-beats-8-year-old-student/