Tag: ہیومن رائٹس کونسل

  • زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

    زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسرائیل نواز این جی او ’یو این واچ‘ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ کے جواب میں ’ناقابل برداشت عمل‘ کے بارے میں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش رہنا ناقابل برداشت ہے۔

    انھوں نے لکھا مقبوضہ کشمیر میں یو این چارٹر پر عمل نہ ہونے پر آپ کی خاموشی ناقابل برداشت ہے، قصہ مختصر آپ کا دہرا معیار ناقابل برداشت ہے۔

    واضح رہے کہ یو این واچ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کی ہیومن رائٹس کونسل میں رکنیت کو ناقابل برداشت کہا تھا۔

    توہین آمیز خاکے: زلفی بخاری کا یورپی اخباروں میں اہم ترین آرٹیکل، یورپی ممالک سے بڑا مطالبہ

    ادھر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ پر رد عمل میں سوال اٹھایا کہ کیا آپ واقعی اصلی ہیں؟ کشمیر جل رہا ہے آپ خاموش ہیں، فلسطین جل رہا ہے آپ خاموش ہیں۔

    اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے

    علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہزاروں افراد مرگئے اور آپ نے کچھ نہیں کہا، آپ میں اتنی ہمت ہے کہ اس قوم سے سوال کریں جو زیادہ متاثر ہوئی، آپ اس شخص سے سوال کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہے۔

  • وزیراعظم کا ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم

    وزیراعظم کا ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں ہمارا ساتھ دینا قابل ستائش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ہیومن رائٹس کونسل میں یورپی یونین کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں ہمارا ساتھ دینا قابل ستائش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی جارحیت ختم ،کرفیو اور پابندیاں ہٹائے ، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یو این قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی کشمیرتنازع کے پر امن حل کی حمایت خوش آئند ہے، کشمیر تنازع عالمی قوانین، دو طرفہ معاہدوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا کے کامیاب دورے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، شاہ محمودقریشی نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کواپنے3روزہ دورے سے متعلق بریف کیا اور 58 ممالک کی طرف سے بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا، 58 ممالک کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غیرمعمولی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا ہے، یورپی یونین نے اپنے بیان میں یواین قرارداد کا تذکرہ کیا، یہ ہمارے مؤقف کی تائید اور بڑی سفارتی کامیابی ہے، 58ممالک کاہمارےمؤقف کو سراہنا بھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

  • انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کو تنقید کا سامنا

    انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کو تنقید کا سامنا

    جینیوا : سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی کونسل میں انسانی حقوق کی پامالی کرنے پر پہلی مرتبہ تنقید سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل عام اور سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے پر پابندی اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں امریکا کے علاوہ تمام ممالک نے سعودیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز جینوا میں یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے سعودی عرب پر زور دیا کہ انسانی حقوق کےلیے خدمات انجام دینے والے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

    سلامتی کونسل کے اراکین کا مطالبہ ہے کہ سعودی عرب خاشقجی قتل کیس میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس کونسل کے قیام کے بعد گیارہ برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام ممالک نے مشترکا بیان میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارتے کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے ’سعودی عرب میں اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھانے والے افراد کو انسداد دہشت گردی کے تحت قید کردیا جاتا ہے‘۔

    ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی خصوصی تفتيش کار ايگنس کيلامارڈ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سعودیہ میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے پردہ اٹھائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رياض حکومت کی جانب سے اس پوری پيش رفت پر فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک پناہ لینے والے سعودیوں کی تعداد میں تین گناہ اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پناہ حاصل کرنے والے سعودی عرب کے شہریوں کی تعداد میں پانچ سالوں کے دوران 317 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں 800 سے زائد سعودی شہریوں نے بیرون ممالک میں پناہ اختیار کی جبکہ 2012 میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 200 تھی۔

    سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرنے اور سماجی خدمات میں انجام لینے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے ریاست سے فرار اختیار کی۔