Tag: ہیوی بائیک

  • ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

    ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

    پاکستانی فلموں کی کامیاب اداکارہ ثناء نواز کا کہنا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کے ایک نامور اداکار کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے۔

    پاکستانی لیجنڈ اداکار شان شاہد اور ریشم کے ساتھ اردو فیچر فلم ‘سنگم’ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ثنا نواز نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے جب ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی آفر نہیں اگر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

    فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ ’ریشماں‘ ’گھر کب آؤ گے‘ اور ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ثناء نواز کا کہنا تھا کہ انہیں ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے، ان کے پاس ’فیٹ بوائے‘ ہیوی بائیک ہے جو تقریباً 50 لاکھ کی ہے، ہیوی بائیک چلانے کے دوران وہ کئی مرتبہ گِر بھی چکی ہیں۔

  • کراچی کا شہری اپنی ہیوی بائیک سے محروم، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کا شہری اپنی ہیوی بائیک سے محروم، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: راشد منہاس روڈ پر بینک عملے سے ہیوی بائیک چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے ار وائی نیوز کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پولیس ڈاکووں کے سامنے بے بس، ایک ہفتے میں درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہے، متاثرہ شہریوں نے پولیس پر ڈکیت گروہوں کی سرپرستی کا الزام عائد کردیا۔

    تاہم یہ واقعہ راشد منہاس روڈ پر بینک عملے کے ساتھ پیش آیا، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ کو شدید زخمی کردیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو شہری سے ہیوی بائیک چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، قریبی بینک کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان کو روکنےکی کوشش کی لیکن ڈاکوؤں نے ہیوی بائیک چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ سیکیورٹی گارڈ اشفاق زخمی ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چند روز قبل اےآر وائی نیوز کےکارکن کو بھی ملزمان نے موبائل فون سے محروم کیا جبکہ ایک ہفتہ کے دوران درجنوں شہری موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہوئے۔

  • اسلحے کے زور پر 36 لاکھ روپے مالیت کی ہیوی بائیک چھین لی گئی

    اسلحے کے زور پر 36 لاکھ روپے مالیت کی ہیوی بائیک چھین لی گئی

    لاہور : تھانہ لٹن روڈکی حدود میں اسلحے کے زور پر 36 لاکھ روپے مالیت کی ہیوی بائیک چھین لی گئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ہیوی بائیکس چھیننے والا گینگ سامنے آگیا، تھانہ لٹن روڈکی حدود میں 36 لاکھ روپے مالیت کی ہیوی بائیک چھین لی گئی۔

    ٹیسٹ ڈرائیو لینے والے شخص نے ساتھیوں کے ساتھ اسلحے کے زور پرہیوی بائیک چھین لی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    متاثرہ شہری عمر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھ کر ملزم بائیک دیکھنےآیا ، اپنا نام عثمان بتانے والےشخص نے ٹیسٹ ڈرائیو کا مطالبہ کیا، ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران بھائی نےعثمان کو پیچھے بٹھایا۔

    متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ تھوڑی دور جانےکے بعد ملزم نے کہا کہ وہ بائیک چلائے گا، کچھ دور جانےکےبعد ملزم کے دیگر ساتھیوں نے روکااوربائیک چھین لی، 15 کی کال کے بعد 5گھنٹے تک دو تھانوں کی پولیس حدود کا تعین کرتی رہی تاہم پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

  • حارث رؤف کی مہندی کی تقریب، گھوڑے اور ہیوی بائیک پر انٹری کی ویڈیو وائرل

    حارث رؤف کی مہندی کی تقریب، گھوڑے اور ہیوی بائیک پر انٹری کی ویڈیو وائرل

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کی مہندی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا  آغاز ہوگیا ہے مہندی ایونٹ کی ایک جھلک نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، بولر کو  اپنی مہندی میں گھوڑا اور  ہیوی بائیک پر دھماکے دار انٹری دی جس کی  ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قوالی نائٹ کے بعد، مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئیں، جس میں دولہا حارث رؤف گہرے سبز روایتی لباس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    مہندی کی رسومات کی تقریب میں حارث نے گھوڑے پر شاندار انٹری کر کے سب کو دنگ کر دیا جبکہ ایک دوسرے کلپ میں انہیں اسپورٹس بائیک پر پنڈال میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔

    حارث کا یہ اسٹائل بھی فینز کو بھی خوب بھایا، مہندی کی تقریب پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہے۔

    واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی کلاس فیلو مُزنا کی شادی جمعہ یعنی کل ہوگی، قومی کرکٹرز تربیتی کیمپ کے بعد شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔

    یاد رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے نکاح کیا تھا، نکاح کی اس تقریب میں قومی سابق و موجودہ کرکٹرز نے شرکت کر کے نکاح کی تقریب میں چار چاند لگا دیے تھے۔