Tag: ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات

  • حکومت کا ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پراڈکٹس سے متعلق تصویری اور تحریری وارننگ کا نیا قانون تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا اور ہیٹڈٹوبیکو پراڈکٹس کی ریگولیشن کیلئے قانون سازی مکمل کرلی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹوبیکو پراڈکٹس سے متعلق تصویری اور تحریری وارننگ کا نیا قانون تیار کرلیا ہے ، وزارت صحت ہیٹڈٹوبیکوپراڈکٹس قانون کی کابینہ سے منظوری لے چکی ہے، ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس ریگولیشن کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا، ذرائع

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قانون کا نام ہیٹڈٹوبیکو پراڈکٹس رولز 2022ہے، قانون کےتحت ہیٹڈٹوبیکو پراڈکٹس پر ہیلتھ وارننگ چھاپنالازم ہو گا۔

    وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹ،پیکٹ پر وارننگ کے حجم میں کمی اور تشہیری متن تحریر کرنا جرم تصور ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق پورٹ سےبغیرہیلتھ وارننگ ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی کلیئرنس ممنوع ہوگی، ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس و پیکٹ پراردو اور انگریزی میں انتباہی وارننگ لگانا ہو گی۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹ اور پیکٹ پر انتباہی وارننگ میں سالانہ بنیاد پر اضافہ ہو گا جبکہ پراڈکٹ اور پیکٹ پرنیکوٹین کی تصدیق کرنا لازم ہو گا۔

  • ہیٹڈ ٹوبیکو سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    ہیٹڈ ٹوبیکو سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے تمباکو نوشی کی روک تھام کی کوششیں اور اقدامات رائیگاں جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کر لیا، قانون سازی کے بعد ملک بھر میں ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی کھلے عام فروخت ہو سکے گی۔

    وزارت قومی صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی ریگولرائزیشن کے لیے پکٹوریل ہیلتھ وارننگ کے قانون میں ترمیم کی جائے گی، اس سلسلے میں تصویری و تحریری وارننگ کا نیا قانون بنایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی پکٹوریل ہیلتھ وارننگ کے قانون میں ترمیم کا نیا مسودہ تیار کر کے وزارت قانون کو بھجوایا تھا، وزارت قانون کے ماہرین نے ویٹنگ کے بعد مسودہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو ارسال کر دیا ہے، جو اس کی منظوری دے گی۔

    ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کے مسودے کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت قومی صحت باضابطہ ایس آر او جاری کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون کے تحت ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کے ڈبے، پیکٹ، اشتہاری میٹیریل پر ہیلتھ وارننگ لگانا لازم ہوگا، پیکٹ کے دونوں جانب انتباہی وارننگ بھی لگانی ہوگی۔

    پیکٹ کے فرنٹ سائیڈ کے 30 فی صد جب کہ عقبی جانب کے 20 فی صد حصے پر پکٹوریل ہیلتھ وارننگ چسپاں کرنا لازم ہوگا۔ سی اور ڈرائی پورٹ سے بغیر ہیلتھ وارننگ والی امپورٹڈ ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹس کی کلیئرنس پر بھی پابندی ہوگی۔