Tag: ہیٹی

  • سمندری طوفان میتھیو کیرولائنا سے ٹکراگیا

    سمندری طوفان میتھیو کیرولائنا سے ٹکراگیا

    کیرولائنا: سمندری طوفان میتھیو امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا سے ٹکراگیا،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا میں سمندری طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور ساتھ ہی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

    سمندری طوفان کے باعث لاکھوں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،محکمہ موسمیات نے آج طوفان کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

    مزید پڑھیں: سمندری طوفان میتھیوز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سمندری طوفان میتھیو ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا تھا جس کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    طوفان کے پیش نظر ریاست جارجیا کی دونوں بندرگاہیں بند کردی گئیں تھیں، فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،900 سےزائدافرادہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں میتھیوطوفان نے شدید تباہی مچائی جس کے نتیجے میں900سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے اور لاکھوں افراد گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔

  • ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،900 سےزائدافرادہلاک

    ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،900 سےزائدافرادہلاک

    پورٹ او پرنس: جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں میتھیوطوفان نے شدید تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد900ست تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کےمطابق ہیٹی کی حکومت کا کہنا ہے کہ میتھیو طوفان کے نتیجےشہر جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ جنوبی صوبے میں 30 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

    اس طوفان کو کیٹیگری فور میں رکھا گیا ہے اور اسے دوسراخطرناک طوفان قرار دیا جا رہا ہے جس کا رخ اس وقت امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے۔

    ہیٹی میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مورد وہبا کا کہنا ہے کہ تقریباً دس ہزار افراد عارضی خیموں میں ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مزید جگہ نہیں ہے۔

    میتھیو نامی طوفان نےہیٹی کے کچھ علاقوں کو تباہ کرنے کے بعد فلوریڈا کے عوام کو خبردار کر دیا تھاکہ وہ بھی تیار رہیں۔

    امریکی ساحلی ریاستوں کے عوام کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ میتھیو طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں آباد 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

    فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ کے مطابق میتھیو نامی اس طوفان سے زبردست تباہی ہو سکتی ہے اسی لیے حفاظتی اقدام کے طور پر ساحلی علاقے خالی کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو زبردستی گھروں سے نہیں نکالیں گے تاہم ہم نے لوگوں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ حفاظتی طور پر جلد از جلد علاقہ خالی کردیں۔

    واضح رہے کہ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق میتھیو نامی طوفان میں 205 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلے گیں اور اس میں شدت آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ بارشیں ہونے کاخدشہ ظاہرکیا گیا تھا۔

  • ہیٹی: ہیضہ سے 2 ماہ میں 27 افراد ہلاک

    ہیٹی: ہیضہ سے 2 ماہ میں 27 افراد ہلاک

    پورٹ او پرنس: کیریبین ملک ہیٹی میں ہیضے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، دو ماہ میں ستائیس افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا.

    تفصیلات کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی میں ہیضےکی وبادن بادن خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،وزارت صحت کےمطابق رواں سال اب تک ایک سو پچھتر افراد ہیضے کے باعث موت کےمنہ میں چلےگئےہیں.

    ہیٹی میں صرف اپریل اور مئی میں ہی ستائیس افرادہلاک ہوئے،صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے.

    صحت عامہ پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ہیٹی میں ہیضےکی وبا جدید دنیا میں موجودہیضےکی خطرناک ترین وباہے.

    ہیضےسےبچاؤکےسربراہ ڈاکٹر ڈونلڈفرینکوئس کہتےہیں ہیضےکی وباسےلڑائی میں مشکلات کی بنیادی وجہ ملک میں بیت الخلاء کاموثرنظام نہ ہونا ہے،ان کا کہنا تھا کہ صورتحال پرقابو پانے کے لیے دوارب ڈالرزدرکارہیں.

  • ہیٹی میں کارنیول آف فلاورز کا رنگارنگ میلہ

    ہیٹی میں کارنیول آف فلاورز کا رنگارنگ میلہ

    ہیٹی: تین روزہ کارنیول آف فلاورز کا رنگا رنگ میلہ اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ جاری ہے،میلے کے آخری روز موسیقی اور منفرد ڈانس نے سماں باندھ دیا ۔

    ہیٹی کے دارالحکومت پورٹو پرنس میں سالانہ کارنیول آف فلاورز کا تین روزہ میلہ آج اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ تین سال سے ہونے والے کارنیول دی فلاورز نامی اس میلے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد بلکہ غیرملکی سیاح بھی شرکت ہوکر ناچ گاکر موج مستی کرکے جشن مناتے ہیں ۔

    پھولوں کے اس میلے میں موسیقی اور بینڈ باجے کی مختلف دھنوں پر فنکار منفرد ڈانس پیش کیے جاتے ہیں، جس سے شرکاء محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہتے۔

  • ہیٹی: سابق امریکی صدربل کلٹن نے مونگ پھلی فارم کا افتتاح کیا

    ہیٹی: سابق امریکی صدربل کلٹن نے مونگ پھلی فارم کا افتتاح کیا

    clinton

  • ہیٹی: کشتی الٹنے سے 18افراد ہلاک

    ہیٹی: کشتی الٹنے سے 18افراد ہلاک

    ہیٹی کے شمال کے پانیوں میں کشتی ڈوبنے کے ایک واقع میں نقل مکانی کرنے والے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔

    حکام کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ڈوبنے والی ایک کشتی کو سہارا دے کر ترکس اور کایکوس نامی جزیروں کی بندرگاہ کے قریب لایا جا رہا تھا، حکام نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس پر مشتمل بچاؤ کے دستوں نے پروویڈینشلز کے جزیرے سے تقریباً سومیٹر دور ہیٹی کے بتتیس باشندوں کو زندہ بچالیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ تاریکی کے باعث پیش آیا، زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے، جو لوگ اپنی مدد آپ ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔