Tag: ہیٹ اسٹروک

  • ہیٹ اسٹروک سے روزے دار کس طرح محفوظ رہیں؟ ڈاکٹر سیمی جمالی کی تجاویز

    ہیٹ اسٹروک سے روزے دار کس طرح محفوظ رہیں؟ ڈاکٹر سیمی جمالی کی تجاویز

    کراچی: شہر قائد میں سورج گزشتہ دو روز سے آگ برسا رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ گرمی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں رکنے کے باعث ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے بعد لوگ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے روزہ رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ میں برکتیں سمیٹیں۔

    محکمہ موسمیات نے دو روز قبل خبردار کیا تھا کہ شہر میں گرمی کا راج آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا اور سمندری ہوائیں رُک جائیں گی جس کے باعث شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔

    طبی ماہرین روزے داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور دھوپ کے وقت بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں، کے الیکٹرک کو چاہیے کہ وہ زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرے کیونکہ گزشتہ برس بھی گرمی کی شدت اور بجلی کی عدم فراہمی سے کئی لوگ متاثر ہوئے تھے جن میں خواتین کی زیادہ تعداد تھی۔

    احتیاطی تدابیر

    انہوں نے مشورہ دیا کہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے افطار کے بعد اور سحری میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں تاہم اگر باحالتِ مجبوری دھوپ میں نکلنا پڑے تو چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی نشاندہی اور فوری طبی امداد کا طریقہ بھی بتایا جسے جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

    ڈی جی میٹ عبدالرشید کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سمندری ہوا کا رکنا ہے،  جھلسا دینے والی گرمی کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے بالائی علاقوں میں میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوگیا جس کے باعث سمندری ہوا بالکل بند ہوئی،  کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے ہواچل رہی ہے جو گرم اور خشک ہے، یہ سلسلہ 23 مئی تک جاری رہے گا اور سورج اسی طرح قہر ڈھائے گا تاہم آئندہ ہفتے سے  موسم میں بہتری ہوگی اور بارشوں کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوو الرٹ جاری کرتے ہوئے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کےالیکٹرک، پی ڈی ایم اے اوردیگرادروں کو  ایڈوائزری بھی  جاری کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں آج ہیٹ اسٹروک کا خدشہ

    کراچی میں آج ہیٹ اسٹروک کا خدشہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جس کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا درجہ حرارت (دوپہر 12 بجے) 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے۔ نمی کا تناسب کم ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے باعث شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔

    ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں: ہیٹ اسٹروک میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کا ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ

    کراچی، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کا ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ

    کراچی: بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری اچانک کراچی میں قائم ہیٹ اسٹروک کیمپ پہنچ گئیں۔

    کراچی میں گرم ی شدت کے باعث ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کئے گئے ہیں،بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری اچانک گزری میں قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر پہنچ گئیں۔

    صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • ہیٹ اسٹروک : کراچی میں گرمی نے دو افراد کی جان لے لی

    ہیٹ اسٹروک : کراچی میں گرمی نے دو افراد کی جان لے لی

    کراچی : گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکنے والے کراچی کے رہائشی خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج سوا نیزے پر آگیا، منھگوپیر کے علاقے کا رہائشی 45 سالہ شرافت جوکھیو اور رنچھوڑ لائن کی ایک خاتون ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگئے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت شرافت جوکھیو کے نام سے ہوئی ہے جو رزاق آباد کا رہائشی ہے،جبکہ رنچھوڑ لائن میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک نامعلوم  خاتون اچانک گر کر بے ہوش ہوگئیں۔

    خاتون کو فوری طور پراسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئیں ، دونوں افراد کی ہلاکت ہیت اسٹروک سے ہوئی ہے۔

    گرمی سے بچنے کیلئے شہری گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں

    عوام گرمی سے بچنے کیلئے آپ گھریلو ٹوٹکے بھی استعما ل کرسکتے ہیں، شدید گرمی کی صورت حال میں لوگ بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

    دیسی مشروبات کا استعمال بڑھادیں ۔ مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں ۔ کھانے میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں ۔گرمیوں میں کھانا پکانے میں گرم مصالحے استعمال نہ کریں ۔

    ہلدی،دھنیا، سفید زیرہ، ٹماٹر، لیموں، دہی، املی، آلو بخارہ کھانے میں استعمال کریں۔ لیموں پانی کا استعمال بھی گرمی کا اچھا توڑ ہے ۔

    دہی اورکچی لسی کا استعمال روزمرہ کا معمول بنا لیں۔ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنے۔

  • ریحام خان کی جناح اسپتال آمد، ہیٹ اسٹروک کا کوئی مریض موجود نہیں

    ریحام خان کی جناح اسپتال آمد، ہیٹ اسٹروک کا کوئی مریض موجود نہیں

    کراچی: عمران خان کی اہلیہ ریحام خان جناح اسپتال کراچی میں گرمی سے متاثرہ افرادکی عیادت کیلئے پہنچیں تو صورتحال عجیب ہوگئی، کیونکہ وہاں ہیٹ اسٹروک کا کوئی مریض ہی نہیں تھا۔

    کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ اُنھیں آنےمیں تھوڑی تاخیرہوگئی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ گرمی سے اموات کی کوئی ذمے داری نہیں لے رہا،اوپرسے نیچےتک حکومت نےنااہل لوگ لگائےہوئےہیں۔

    اس موقع پر جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ  اس اسپتال میں ہیٹ سٹروک کا کوئی مریض موجود نہیں ہے ۔

    مریض تو صحتیاب ہوکرکب کے گھروں کرچلے گئے جوجانبرنہ ہوسکے وہ منوں مٹی تلے دفنادیئےگئے اور تو اور اب توشہرمیں 40ناٹ فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں، ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑیں۔

     اسپتال انٹری تک ریحام خان نہ جانتی تھیں کہ اندرکوئی ہیٹ اسٹروک سےمتاثرمریض موجود ہے یا نہیں، دروازےپرکھڑےہوکرصوبائی حکومت کوخوب تنقید کا نشانہ بنایا،جب کوئی مریض نہ ملااسپتال میں سیر سپاٹا شروع کردیا، نرسیں بھی ریحام کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ذمہ داریاں چھوڑکر جمع ہوگئیں۔