Tag: ہیٹ ویو

  • سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان

    سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 13 سے 17 مئی تک شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 13 اور 14 مئی کو شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر کراچی کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    اندرون سندھ میں گرمی کی لہر 17 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرہ فیروز اور شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک جائے گا۔

    حیدر آباد، میرپور خاص، بدین اور عمر کوٹ میں بھی درجہ حرارت 43 سے 45 تک جانے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

    شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 12 ناٹیکل مائل ہے۔

  • درجہ حرارت   48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری

    درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری

    کراچی : سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 46سے 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ، اس کے پیش نظر چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد دادو ، سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی، جامشورو، نوشہرہ ، فیروز شہید بے نظیر آباد، بدین اور عمر کوٹ میں درجہ حرارت 46سے 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے اقدامات کو یقینی بنائیں ، ہیٹ ویو کیمپ قائم کیے جائیں، آیمرجنسی سینٹرز اور ہسپتالوں می ایمبولینس سروس کو یقینی بنایا جائے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں ، گرمی سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کریں ، 13 سے 14 مئی تک ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گرم اور خشک موسم کے باعث کپاس اور دیگر فصلوں ۔پھلون کے باغات اور سبزیوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے ، زیادہ درجہ حرارت کے باعث بجلی کی کھپت بڑھنے کا امکان متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کریں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو سینٹرز قائم کئی جائیں ہیٹ ویو کا شکار ہوجانے والے شہریوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران اور گھر سے باہر رہنے کی صورت میں بھی شہری پانی کے استعمال کو زیادہ رکھیں۔

  • سندھ میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا امکان

    سندھ میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے اندرونی شہروں بشمول کراچی میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے، شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

    شہر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    کراچی میں دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک رہے گا، دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

  • خیبر پختونخواہ میں اتوار کے روز الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

    خیبر پختونخواہ میں اتوار کے روز الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار کے روز درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں 8 مئی اتوار کے روز درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

    صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں، عوام کو بھی ہیٹ اسٹروک سے پچنے کے لیے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پارہ معمول سے 9 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    حکام نے شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

  • عوام تیار رہیں ! اگلے ہفتے  ایک اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی

    عوام تیار رہیں ! اگلے ہفتے ایک اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک میں ایک اورہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی ، ماہرین نے عوام کو ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا بالائی پنجاب، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں پارہ نو ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی سندھ ، وسطی اور جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت آٹھ ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    ماہرین نے عوام کو ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدا بیر کی ہدایت کردی ہے جبکہ شدید گرم اورخشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں،سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا اور مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج جمعہ 6 مئی کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا، مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

  • ہیٹ ویو: سندھ میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

    ہیٹ ویو: سندھ میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر برائے ماحولیات اور ساحلی ترقی اسماعیل راہو کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ بھر میں بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری حسن اقبال، ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو سے متعلق شہریوں میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی وزیر نے صنعتوں، فیکٹریوں، اسکولز اور بلدیات سمیت تمام اداروں کو کیمپس قائم کرنے کی ہدایت دے دی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہری دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    اجلاس میں ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملیر ایکسپر یس وے کو دی جانے والی ماحولیاتی منظوری کی تمام شرائط اور طریقہ کار پر عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

    اجلاس میں ڈی جی سیپا نے مذکورہ منصوبے کے جائزے اور جانچ پڑتال پر تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی تعمیر کے بعد تقریباً 19 ہزار سے 33 ہزار تک گاڑیوں کا یومیہ بوجھ نئی تعمیر شدہ سڑک پر منتقل ہو جائے گا۔

    بریفنگ کے مطابق اس منصوبے کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی مجموعی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

  • صوبوں کو ہیٹ ویو کا الرٹ جاری ، رواں سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع

    صوبوں کو ہیٹ ویو کا الرٹ جاری ، رواں سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع

    اسلام آباد : وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےصوبوں کوہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، وفاقی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اس سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈاضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں کہا ہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےصوبوں کوہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔

    وزیر ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدید لہرمیں اضافہ گلوبل وارمنگ کی علامت ہے، پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، اس سال درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈاضافہ متوقع ہے۔

    شیری رحمان  نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ 1961 سےاب تک کا گرم ترین مہینہ تھا، مارچ میں ہی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سال 2018 میں بھی اپریل کے مہینے میں نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر بنا اوردرجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سےزائدگیا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ عالمی اداروں نے شدید اور طویل گرمی کی لہرسے خبردار کیا تھا، سابق حکومت کو گرمی کی لہر سے نمٹنے کےاقدامات کرنے چاہیے تھے، گرمی کی لہر سے صحت اور زراعت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔

    شیری رحمان  نے لوگوں سے التجا کی کہ شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • کراچی میں شدید گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کے قریب

    کراچی میں شدید گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کے قریب

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گرم اور خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت 44 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے بعد 12 سال بعد گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان پیدا ہوگیا۔

    مارچ 2010 میں درجہ حرارت 42.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم اور خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت 44 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا ہے، شدید گرمی کی نئی لہر یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

  • کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ،  آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نئے اسپیل کا دورانیہ 3روز پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو ایک مرتبہ پھرگرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شہر میں سمندری ہوائیں بندرہیں گی اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 41 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کے آج سے شروع اسپیل کومنی ہیٹ ویوو کہہ سکتے ہیں ، نئے اسپیل کا دورانیہ 3روز پر مشتمل ہے۔

    سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں 3روز کے بعد موسم بہتر ہونے کی توقع ہے تاہم 9 اپریل کے بعد درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 13فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سےچلنےوالی ہواکی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں سمندری ہوابند ہوتے ہی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی 166 ریکارڈ کی گئی۔