Tag: ہیڈ کوچ مکی آرتھر

  • ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    لاہور : ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سوال پر ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطمئن نہ کرسکے، انہوں نے شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کیلئے تجویز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی سی بی لاہور آفس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ایم ڈی وسیم خان کی زیرصدارت ہوا، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کنے اسکائپ کے ذریعےلندن سےاجلاس میں شرکت کی۔

    ذرائع کےمطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر،سابق چیف سیکٹر انضمام الحق اورکپتان سرفراز احمد نے کمیٹی کے سامنے اپنا مؤقف پیش کردیا۔ کپتان اور کوچ نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا۔ انضمام الحق نےکہا کہ بطور چیف سلیکٹرمیں نے اور پوری سلیکشن کمیٹی نے نیک نیتی کے ساتھ کام کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق کرکٹ کمیٹی کے ارکان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے سخت سوالات کیے، جس پرمکی آرتھر جوابات سے مطمئن نہ کر سکے۔

    کمیٹی نے سوال کیا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنے والی ٹیم کی کارکردگی نیچے کیوں گئی ؟جس پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کارکردگی گرنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں فیلڈنگ اہم ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی کرکٹ کپ میں بھی فیلڈنگ نے مایوس کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں کارکردگی سے مطمئن ہوں یہ مزید بہتر ہوسکتی تھی۔

    عالمی کپ میں سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے کا نقصان ہوا، اجلاس میں مکی آرتھر نے محدود اوورز کیلئے شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کیلئے تجویز کردیا۔

    مکی آرتھر اور سرفراز احمد کی کرکٹ کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ پر حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہت جلد اچھی بن جائیگی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہت جلد اچھی بن جائیگی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

    دبئی: ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کوشش یہی ہے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے اپنے نام کی جائے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہت جلد اچھی بن جائیگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرکے رینکنگ میں بہتری آئیگی، خالد لطیف کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان بیٹسمین کو فٹنس پر مزید محنت کرنا ہوگی۔

    ہیڈ کوچ کے مطابق عمر اکمل کو معلوم ہے کہ وہ کیرئیر کے کس مقام پر کھڑے ہوئے ہیں، کرکٹ پر ان سے سنجیدہ گفتگو ہوئی ہے۔

    ورلڈ چیمپیئنز کو کلین سوئپ کرنے کیلئے سرفراز کی قیادت میں شاہین تیار ہوگئے ہیں، تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میںکل ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، سیریز میں کلین سوئپ سے ساتویں نمبر پر موجود پاکستان کی ریٹنگ پوائنٹس میں بہتری آئے گی۔

  • ناقص کارکردگی دکھانے والےٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے،مکی آرتھر

    ناقص کارکردگی دکھانے والےٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے،مکی آرتھر

    لیڈز: ون ڈے ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ مکی آرتھر نے ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کمزوریوں کا علم ہے لیکن مسائل چند دنوں میں حل نہیں کیے جا سکتے۔

    ہیڈنگلے میں انگلینڈ سے مسلسل چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد موجودہ اسکواڈ کے کچھ کھلاڑیوں کا مستقبل غیریقینی نظرآنے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے یہ بات کہتے ہوئے بالکل اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے،مجھے اسکواڈ کی تمام کمزوریوں کا علم ہے تاہم مسائل حل کرنے کیلیے وقت درکار ہوگا،

    انہوں نے کہا کہ جلد بازی سے کام نہیں لیں گے کیونکہ تکنیکی مسائل چند دنوں میں ٹھیک نہیں ہو سکتےالبتہ مستقبل میں بہتر ٹیم بنانے کیلیے کرکٹرز پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے، ان میں سے کئی ایسے پلیئرز کی صلاحیتوں کا اندازہ بھی ہو گیا جن پر مزید محنت کی جا سکتی ہے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کے بالکل برعکس پاکستان کی ون ڈے ٹیم اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن ہمیں اپنی کمزوریوں کا نہ صرف احساس بلکہ یہ بھی معلوم ہے کہ ان کو دور کرنے کیلیے کیا کرنا ہوگا، ایک بات بالکل واضح ہے کہ اس وقت ہمارے پاس تیز آغاز فراہم کرنے والے نہ ہی میچ کے آخر میں فتح دلانے والے کرکٹرز موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کے اختتام پر فیصلہ ہوگا کہ کس کھلاڑی کو ساتھ لے کرچلنا ہے اورکون ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے گا،اس حوالے سے ٹیم کے چیف سلیکٹر انظمام الحق سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے میری انظی کے ساتھ اچھی تال میل ہے

    مکی آرتھر نے مستقبل کے پلان سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ درست سمت میں گامزن ہونے کے لیے ویسٹ انڈیز سے یواے ای میں ہونے والی سیریز اہم ہوگی جس سے مستقبل کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا،اس کے بعد آسٹریلیا کے مشکل ٹور کیلیے خود کو ذہنی اور جسمانی طورپر تیار کرنا ہوگا،

    ٹیم کی بہتری اور کارکردگی میں اضافے کے لیے کوچ نے کہا کہ پوری کوشش کریں گے کہ ہرشعبے کے لیے اسپیشلسٹ کھلاڑی تیارکریں جو اپنے کردار سے انصاف کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہوں،اولین ہدف اننگز کا اچھا آغاز کرنے والے اور میچ کے فیصلہ کن لمحات میں فتح کا سفر مکمل کرنے کی صلاحیتوں سے مالامال پلیئرزتیار کرنا ہیں
    آخر میں مکی آرتھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے برس چیمپئنزٹرافی تک بہترکمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔