Tag: ہیڈ کوارٹر

  • وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    حکام نے وزیراعظم کو بھارت کے جارحانہ اقدامات کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    بریفنگ کے شرکا نے روایتی خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قوم کی حمایت سے تمام ریاستی ادارے ملکی سلامتی اور وقار کے تحفظ کیلیے مکمل تیار ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ویکسی نیشن نہ کروانے والے اہلکاروں کا داخلہ بند

    سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ویکسی نیشن نہ کروانے والے اہلکاروں کا داخلہ بند

    کراچی: سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں کرونا ویکسی نیشن کے بغیر پولیس ملازمین اور مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں بغیر ویکسی نیشن داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پابندی کا اطلاق مہمانوں سمیت تمام پولیس ملازمین پر ہوگا، کرونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث داخلے پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں دفاتر میں ضروری ملازمین کو ہی بلایا جائے، دفاتر میں حاضری 50 فیصد تک رکھی جائے۔

    سی پی او میں قائم دفاتر کے سربراہان کو حکم پر عملدر آمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

    انہوں نے سی وی ای بلاک، سی ٹی ڈی ٹریننگ اسکول بلاک اور سی ٹی ڈی ہیلپ لائن 080011111 کا بھی افتتاح کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا اور سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ کو سی ٹی ڈی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    وزیر اعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا اور خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی۔ انہوں نے سی ٹی ڈی فورس کے لیے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔

    عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کے لیے 54 کنال اراضی فوری طور پر فراہم کرنے اور مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاتر کی تعمیر کے لیے اراضی دینے کا بھی اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر تک رسائی کے لیے سڑکوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر ہوگی، سی ٹی ڈی کو ڈرون لوکیٹر، اسنائپر اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے، سی ٹی ڈی کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائیں گے، سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کا اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کا اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    کراچی: وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ سردار مہتاب احمد خان نے شہدا اے ایس ایف کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ ڈی جی اے ایس ایف نے ان کا استقبال کیا۔

    s-11

    سردار مہتاب احمد خان کو اے ایس ایف کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان کے ہمراہ شہدا اے ایس ایف کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    s33

    ڈی جی اے ایس ایف نے سردار مہتاب احمد خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹ پر اے ایس ایف احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

    مشیر ہوا بازی نے اے ایس ایف کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کو مزید مستحکم اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔

    s-22

    سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی حفاظت اور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور اے ایس ایف کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جدید گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

  • انتہاپسندی دنیاکے امن کے لیے خطرہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

    انتہاپسندی دنیاکے امن کے لیے خطرہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے انتہاپسندی دنیا کے امن کے لیےخطرہ ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ایجنسیوں کےاہلکار بہترین کام کررہے ہیں،انٹیلی جنس اداروں اور سی آئی اے کی اہمیت کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،یہ ایک بدی کی طرح ہے،کل بھی کہاتھاآج بھی کہہ رہاہوں،مذہب کےنام پردہشت گردی کوختم کرناہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے بعض اوقات سی آئی اے کو مکمل حمایت نہیں ملتی، تاہم میں اس کی حمایت کروں گا،بڑے مقصدکے لیے ہمارے اہلکار جانیں دے رے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ سی آئی اے کے نامزد سربراہ مائیک پومپیو اس عہدے کے لیے نہایت موزوں ہیں،انہوں نےکہاکہ امریکہ کو محفوظ بنانے میں سی آئی اے کا کردار سب سے اہم ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری میڈیا سےجنگ ہے،میڈیاوالے زمین پر سب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں،میڈیا نےایسا تاثر دیاکہ جیسے میری میڈیا سے جنگ ہو،دیانتداری اور دیانتدار لوگ پسند ہیں۔