Tag: ہیڈ کوچ

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں

    شارجہ (31 اگست 2025) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل دو فتوحات پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کر دیں۔

    شارجہ میں کھیلی جا رہی سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے پہلے افغانستان اور پھر یو اے ای کو زیر کیا اور فائنل تک پہنچنے کے لیے رستہ آسان کر لیا۔

    مسلسل دو فتوحات کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کر دیا اور اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا ہے۔

    مائیک ہیسن نے اپنی پوسٹ میں فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے مزید لکھا کہ پاکستان میں کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں۔ ہم ان کی حفاظت اور ہمت کے لیے دعاگو ہیں۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز جب کہ میزبان یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے کر لگاتار دو فتوحات حاصل کی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/shahid-afridi-wants-psl-and-international-matches-held-in-peshawar-31-august-2025/

  • بابر اعظم کس آپشن میں شامل نہیں؟ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتا دیا

    بابر اعظم کس آپشن میں شامل نہیں؟ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتا دیا

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے دورہ بنگلہ دیش کے لیے نظر انداز بابر اعظم شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اہم گفتگو کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ جہاں کھلاڑی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ بنگلہ دیش کے لیے اسکواڈ میں نظر انداز کیے گئے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

    مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق کہا کہ وہ وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں اور نہ ہی بیٹر سے اس حوالے سے کوئی بات ہوئی ہے، وہ بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوپننگ کے لیے فخر زمان اور صائم ایوب ہمارے آپشنز ہیں۔ اگر بابر اعظم ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ صائم یا فخر کے ساتھ اوپن کریں گے۔

    قومی ہیڈ کوچ نے ایک اور سابق کپتان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ کچھ خامیوں کو دور کر کے ٹیم میں واپس آئیں گے۔

    مائیک ہیسن نئے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی سلیکشن پر کہا کہ انہیں حسن علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ تاہم وہ اس وقت بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ویسٹ انڈیز میں سینئر بولر ہمارے ساتھ ہوں گے۔

    انہوں نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے متعلق کہا کہ وہ انجری کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ ٹیم میں ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائے گا، جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترے۔

    ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں آپ کو تیز کھیلنا ہوتا ہے۔ کسی بلے باز کو یہ نہیں کہا کہ وہ 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلے۔ تاہم اگر ہم ٹی 20 فارمیٹ میں پیچھے ہیں تو اس کی وجہ ہماری بیٹنگ ہے۔ دورہ بنگلہ دیش کے لیے یہ کیمپ ایک ہفتہ جاری رہے گا۔ کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں کے علاوہ نظر انداز کیے گئے سینئر کھلاڑی بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-team-training-begins-for-bangladesh-tour-babar-azam-and-shaheen-shah-afridi-also-part-of-the-camp/

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے قومی کھیل کی ترقی کا راز بتا دیا

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے قومی کھیل کی ترقی کا راز بتا دیا

    کراچی : پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی بہتری کیلیے ضروری ہے کہ اعلیٰ معیار کے پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی ذہنی یکسوئی اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلیے پریکٹس میچز کے ساتھ ان کی مالی مشکلات بھی دور کرنا ہوں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نئے لڑکوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کیلیے اسکول کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے کر بچوں کو کھلانا ہوگا اس کے علاوہ کلب لیول ہاکی کا آغاز کرنا ہوگا۔ ان ٹیموں کے صوبائی اور عالمی سطح پر مقابلے منعقد کرنا ہوں گے۔

    ان بچوں کی حوصلہ افزائی کیلیے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انہیں انعامات دیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور ٹیم کیلیے نئے کھلاڑی میسر آسکیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک اور بڑے ایونٹ میں شرکت کی دعوت

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے دعوت دی ہے۔

    ملائیشیا میں ہونے والے نیشنز کپ کی فاتح ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا، فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا اور پرو ہاکی لیگ کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔

    تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم مالی مسائل کے باعث لیگ سے دستبردار ہوگئی، جس کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان ٹیم کو مدعو کر لیا۔ پرو لیگ سے پاکستان کو عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع مل گیا ہے۔

  • پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔

    پی سی نی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک حیسن کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ  مقرر کیا ہے وہ اگلے ہفتے سے ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمیں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک حیسن 26 مئی سے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    محسن نقوی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کئی درخواستیں موصول ہونے کے بعد ہم نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کے لیے مائک حیسن کا انتخاب کیا ہے امید ہے وہ اپنے تجربے سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو ایک نئی شکل دیں گے۔

    واضح رہے کہ مائک حیسن پاکستان کی سب سے بڑی لیگ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پی سی بی نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، پھر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئیں۔

  • ظہیر خان نے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی

    ظہیر خان نے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی

    سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا، میزبان کو ساتھ ہی دلچسپ وجہ بھی بتادی۔

    بھارت کے کامیاب ترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ظہیر خان اس وقت لکھنؤ سپرجائنٹس میں مینٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، آئی پی ایل فرنچائز ان کے وسیع تجربے سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے کے لیے انھیں استعمال کررہی ہے۔

    حال ہی میں ظہیر خان نے کولکتہ میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں گفتگو کے دوران ان سے مستقبل میں ٹیم انڈیا کی کوچنگ کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا۔

    میزبان کو اس بات کا جواب دیتے ہوئے ظہیر نے کہا کہ اگر وہ بھارتی ہیڈ کوچ بننے کےلیے درخواست نہیں دیتے تو یہ کیسے ممکن ہوگا؟ سابق بولر ظہیر نے کہا کہ ٹیم انڈیا کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔

    مستقبل میں ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر ظہیر کا اضافہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ وہ آئی پی ایل کا کافی تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انھوں نے ماضی میں ممبئی انڈینز کے ساتھ کرکٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے اور وہ بولنگ کوچ بھی تھے۔

    خیال رہے کہ ظہیر خان کو بھارتی فاسٹ بولنگ کی تاریخ میں چند بہترین بولرز میں شمار کیا جاتا ہے، وہ 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا اہم حصہ تھے، جہاں انھوں نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے محض 9 میچز میں 21 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    2011 میں ہی ظہیر خان کو ہندوستانی صدر نے ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا تھا جو کہ بھارت کا دوسرا سب سے بڑا کھیلوں کا اعزاز ہے۔

  • فہیم اشرف کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیوں کیا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

    فہیم اشرف کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیوں کیا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی اچانک شمولیت پر سب حیران ہیں تاہم ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اس کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان کی میزبان میں آغاز ہو رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن اسکواڈ کا سب سے آخر میں اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، تاہم اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی اس پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ بالخصوص آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی کئی سال بعد اچانک ٹیم میں واپسی پر شائقین کرکٹ کے ساتھ سابق کھلاڑی بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

    ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید سامنے آئے ہیں اور انہوں نے فہیم اشرف کی اسکواڈ میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فہیم اشرف کو ٹیم میں اس لیے لائے ہیں، کیونکہ ٹاپ سیون میں ہمیں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی ضرورت تھی۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ بہترین کمبی نیشن کے طور پر قومی ٹیم تشکیل دی ہے، تاکہ ضرورت پرفاسٹ باؤلر اوراسپن آل رائونڈر دستیاب ہوں۔ ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔

    اسکواڈ میں صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر کی شمولیت پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ابرار احمد کے ہوتے ہوئے سفیان مقیم کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہے۔ خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا کنڈیشن کے مطابق 20 اوورز بھی کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہیئں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے۔

    عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کو پاکستان ٹیم کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے ذریعے پاکستان ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی کے لیے گیئر اپ ہونے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جب کہ اس سے قبل 8 فروری سے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-waseem-akram-on-faheem-ashraf-selection/

  • ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، گیری کرسٹن کے بعد جیسن گلیسپی نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقا جانے سے انکار کردیا ہے وہ اپنے اسسٹنٹ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر نالاں ہیں۔

    گلیسپی نے ذاتی وجوہات کا کہہ کر بورڈ کو جنوبی افریقہ نہ جانے سے متعلق بتادیا ہے جبکہ وہ جلد استعفیٰ بھی دے دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اکتوبر میں مستعفی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کو مستقبل میں ذمے داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وائٹ بال کے عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کے ریڈ بال میں ذمے داریاں جاری رکھنے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل جمعرات کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی 20 کل سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

  • آنے والے دنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی، ہیڈ کوچ

    آنے والے دنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی، ہیڈ کوچ

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی۔

    پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میں ایک تسلسل نظر آئے گا۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ کوچ اور کپتان کی سوچ کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ کوچ، کپتان اور پی سی بی سلیکشن کمیٹی مل کر فیصلہ کریں گے۔ ہمارا مقصد ہے کہ دستیاب کھلاڑیوں میں سے بیسٹ الیون لے کر بہترین کرکٹ کھیلیں نئے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کوچ کا کردار ایک حد تک ہوتا ہے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کیلیے مدد کی جاتی ہے۔ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلیے ہمیشہ مشکل ٹاسک ہوتا ہے اور ٹی 20 میچ میں ویسے ہی واپس آنے کے کم چانسز ہوتے ہیں۔

    عاقب جاوید نے مزید کہا کہ تنقید ہوتی رہے گی اور ہونی بھی چاہیے۔ تنقید اور تعریف کا تعلق کھلاڑی کی پُرفارمنس پر ہوتا ہے۔ ٹیم جب بھی جیتی ہے فینز نے تعریف ہی کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلی کے آپشنز نہیں ہونگے، تو چوائس بھی نہیں ہو گی۔ اب یہ شکایت نہیں ہونی چاہیے کہ نئے لوگوں کوموقع نہیں ملتا۔ قومی ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع مل رہے ہیں اور ہم نئے کھلاڑیوں کو چانس دے رہے ہیں، اسپنرز کو بھی موقع دینگے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ صائم ایوب کی کارکردگی بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ بابر اعظم نے بھی ٹیم میں اچھی پرفارمنس دی ہے اور آخری تین میچز میں بابر سب کو کھیلتا نظر آیا ہے۔ میرا مقصد کسی ایک شخص کو ٹارگٹ کرنا نہیں بلکہ کرکٹ میں اچھی چیزیں لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

  • محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

    محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حالیہ ناکام دوروں میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ہی ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائی تھیں تاہم اس کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد ٹیم کو نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔

    تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور عبدالرزاق کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ محمد یوسف قومی انڈر 19 ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    اس کے علاوہ غیر ملکی کوچز کی 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ہے، غیر ملکی کوچز کی درخواست کے بعد انہیں شارٹ لسٹ کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ک ریڈ اور وائٹ بال کے کوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی سرفہرست ہیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی کیمپ عید کی چھٹیوں کے بعد راولپنڈی میں لگے گا۔

  • شین واٹسن کے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم

    شین واٹسن کے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم

    سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم ہوگئے۔

    گزشتہ چند دنون سے پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور اس کے لیے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ہیڈ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو یہ عہدہ دینے کا خواہاں تھے۔

    اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

    شین واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بنیں گے؟

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے شین واٹسن کیساتھ کوچنگ سے متعلق بات چیت کی تھی، سابق آسٹریلوی کرکٹر کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آگئی وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

    ذرائع کا مزید بتانا ہے شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں، وہ پی ایس ایل میں ٹیم کوئٹہ کی کوچنگ کے بعد واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

    شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات آئندہ ماہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے ہو رہی ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سے بھی سیریز کھیلنے ہیں اور اس کے بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ  میں شرکت کرنی ہے۔

    یاد رہے کہ شین واٹسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے۔