Tag: ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق

  • آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پھر پور جواب دینا چاہتے ہیں، ثقلین مشتاق

    آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پھر پور جواب دینا چاہتے ہیں، ثقلین مشتاق

    پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سیریز میں تو شکست ہوگئی لیکن آخری میچ میں فتح حاصل کرکے انگلینڈ کو پھرپور جواب دینا چاہیں گے۔

    ثقلین مشتاق نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش ہوں لیکن بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، کراچی کی وکٹ بھی اسپنرز کے لیے سازگار ہوں گی۔

     انکا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر منحصر ہے لیکن ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس ریڈ بال کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، سعود شکیل اور محمد نواز کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے ملتان ٹیسٹ بہت اچھا کھیلا ہے۔

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ امام الحق اسپتال سے آئے اور اچھی بیٹنگ کی، ہم کھیل میں یا تو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، امید ہے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہوگا، جو غلطیاں ہوئیں اس کا جائزہ لیں گے۔

    ٹی وی امپائر جول ولسن کی جانب س سعود شکیل کو آؤٹ دینے پر ثقلین مشتاق نے کہا کہ سعود  کے کیچ پر دنیا تبصرہ کررہی ہے، امپائر کے فیصلے ماننے ہوتے ہیں اور صرف ایک کیچ کو لے کر ہی نہیں بیٹھ جانا، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

  • بابر اعظم نے اپنی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

    بابر اعظم نے اپنی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی میں مین مینجمنٹ کافی سیکھنے کو ملی ہے کہ کس سے کیا کام لینا ہے۔

    بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بطور بیٹسمین کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار ایسا پرفارم کروں کہ پاکستان کیلئے بہتر ہو۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹیم کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں اور میچ جِتا کر دوں جب کہ میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کروں ، بطور کپتان میرا کام ہے کہ ٹیم کو اعتماد دوں اور کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ جب نام لیا جاتا ہے تو اس بات سے بہت اعتماد ملتا ہے، کپتانی سے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔

    اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمین میں سے ایک ہے ان کی کپتانی میں کھیلنے سے بڑا اعتماد ملتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ وہ پاکستان کا ایک بہترین اور بہت محنتی چیمپئن ہے، وہ پریکٹس بھی بھر پور کرتا ہے، اپنی ٹیم کے لیے اور پاکستان کے لیے ہمیشہ کچھ بہت بڑا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔