Tag: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

  • ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کو یقین دہانی کرادی

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کو یقین دہانی کرادی

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے دروازے ان پر بند نہیں ہوئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے لیے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا، اس دوران نئے کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ وہ بدستور ان کے پلانز کا حصہ ہیں، کسی بھی طرز میں ان پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ جب ضرورت محسوس ہوئی تو ضرور موقع فراہم کیا جائے گا۔

    اس سے قبل سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی کی تھی۔

    سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری پاکستان کرکٹ کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کیخلاف پاکستان نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا اچھا آغاز کیا ہے، مجھے امید ہے قومی ٹیم جلد جیت کے ٹریک پر واپس آجائے گی۔

    عماد نے کہا کہ لاپرواہی، حماقت اور بے خوفی میں فرق ہوتا ہے، مائیک ہیسن کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور دور حاضر کیساتھ ٹیم کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ ٹین ٹی 20 بیٹرز رینکنگ سے باہر

    عماد نے کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر آپ انہیں 4 سے 6 ماہ یا پھر 3 سے 4 سیریز میں موقع دیں گے تو وہ بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔ مائیک ہیسن کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کرکٹ کے اندرونی ڈرامے کو سنبھالنا ہوگا۔

  • ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم سے متعلق اپنا پلان بتادیا

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم سے متعلق اپنا پلان بتادیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف جارحانہ نہیں بلکہ اسمارٹ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری موجودہ رینکنگ کا سب کوعلم ہے، ہمیں اپنی رینکنگ کو بہتر کرنا ہے موجودہ دور کے مطابق کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ صرف جارحانہ نہیں ہمیں اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہے، محمد رضوان اور بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ کے اچھے پلیئر ہیں۔

    پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ میرا 2 سال کا معاہدہ ہے، اس دوران 2 کرکٹ ورلڈ کپ ہونے ہیں۔

    اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اہم بیان سامنے آیا تھا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔

    نئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں ہوگا بلکہ کارکردگی پر منحصر ہوگا۔

    ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے۔

    وسیم اکرم نے پی ایس ایل کے متاثر کُن کھلاڑی کا نام بتا دیا

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے پُرجوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں ٹیم کی رہنمائی کر سکتا ہوں۔

    ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کامیاب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں جو شائقین کے دل بھی جیت لے لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ آسان نہیں ہے بلکہ ایک بڑا چیلنج ہے۔