Tag: ہیڈ کوچ وقار یونس

  • احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا، وقار یونس

    احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا، وقار یونس

    دبئی: قومی ٹیم کے اسٹار اسپنر یاسر شاہ ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، کوچ وقار یونس نے کہا کہ انجری معمولی ہے، پلیئنگ الیون میں احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہے ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر، تیسرا میچ منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دونوں ٹیموں کی زخمی شیروں کی طرح ایک دوسرے پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں، ٹریننگ کے دوران یاسر شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ گھبرانے والی بات نہیں چوٹی معمولی ہے، وقار یونس نے احمد شہزاد کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی، ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا کا اچھا موقع ہے، تیسرے میچ میں کم بیک کرینگے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کردی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کردی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کرڈالی۔

    وقار یونس نے امپائر ریویو سسٹم پر تشویش کا اظہار کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ریویو سسٹم پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، امپائرز کو فیصلہ کرنے میں شک کا مارجن پچاس سے ستر فیصد تک لے جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں میں گیند لائن کے اندر جارہی ہے تو پھر پچیس فیصد اسے آؤٹ دینا چاہیے۔

    اس پر ففٹی ففٹی کا فارمولا نافذ کرنا ٹھیک نہیں، وقار یونس نے کہا کہ ڈی آر ایس سسٹم میں بہتری نہ لائی گئی تو پھر تنازعات سامنے آتے ہی رہیں گے۔

  • دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، وقار یونس

    دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی، وقار یونس

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری نبھائی،کامیابی پر بے حد خوش ہوں۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ دورہ سری لنکا میں کھیلے گئے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم نےشاندار کارکردگی دکھائی،کپتانوں کی قیادت اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

     انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا سہرا تجربہ کار کرکٹر یونس خان اور اسپنر یاسر شاہ کے سر سجتا ہے۔ ون ڈے سیریز میں کپتان اظہر علی اور نائب کپتان سرفراز احمد نے ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا اور شعیب ملک کی واپسی سے ٹیم کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔

     ہیڈ کوچ کے مطابق اچھی فیلڈنگ سے بولرز کا حوصلہ بڑھتا ہے، آئندہ دو ماہ کیلئے کھلاڑیوں کو فٹنس پلان دیا ہے تاکہ کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے۔

  • زمبابوے کیخلاف سیریز، ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز

    زمبابوے کیخلاف سیریز، ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز

    لاہور: زمبابوے کے خلاف آئندہ ماہ ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز دے دی گئی۔

    زمبابوے کی ٹیم آئندہ ماہ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی،  بیک ٹو بیک سیریز میں ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے آرام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیریز میں سلیکٹر کبیر خان کو کوچنگ کے فرائض دیئے جاسکتے ہیں، ایسا ہوا تو وقار یونس باہر بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس بنگلہ دیش سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کی مشروط پیش کش کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان مسلسل پانچ ون ڈے سیریز ہار چکا ہے۔