Tag: ہیڈ کوچ

  • ہاکی ورلڈ‌ کپ: ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار مستعفی

    ہاکی ورلڈ‌ کپ: ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار مستعفی

    لاہور: ہاکی ورلڈ‌ کپ میں‌ پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی ہیڈ کوچ کو  لے ڈوبی.

    تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے آفٹر شاکس جاری ہیں، ہیڈ‌ کوچ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران توقیر ڈار نے کہا کہ انھیں حسن سردار نے ورلڈ کپ کے لیے ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے کہا تھا.

    [bs-quote quote=”حکومت اس کھیل پر توجہ نہیں‌ دینا چاہتی، تو ہاکی کو بند کر دیا جائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”توقیر ڈار”][/bs-quote]

    توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ انھوں نے فیڈریشن سے صرف ورلڈکپ میں دستیابی سے متعلق بات کی تھی.

    اس موقع پر انھوں نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو درپیش مالی مسائل اور تربیتی کیمپ کے ملتوی ہونے کا بھی ذکر کیا، انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ  سے پہلے ہم بھیک مانگ رہے تھے، مگر حکومت نے اس داد رسی نہیں کی.

    انھوں نے فیڈریشن کے معاملات میں‌ سابق اولمپئنز کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی حالیہ صورتحال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔


    مزید پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ، بیلجیم نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا


    انھوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت اس کھیل پر توجہ نہیں‌ دینا چاہتی، تو ہاکی کو بند کر دیا جائے.

    واضح رہے کہ ورلڈ‌کپ میں‌ پاکستانی کوئی ایک میچ بھی نہیں جیت سکی تھی، پر کوارٹر فائنل میں‌ گرین شرٹ کو بیلجیم کے ہاتھوں عبرت ناک شکست ہوئی.

  • توقیر ڈار ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، ورلڈ‌ کپ سے متعلق ابہام برقرار

    توقیر ڈار ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، ورلڈ‌ کپ سے متعلق ابہام برقرار

    لاہور:  پاکستان ہاکی فیڈریشن نے  ورلڈ کپ کے لئے توقیر ڈار کو ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق اولمپیئن توقیر ڈار کو ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، البتہ مالی معاملات سے متعلق ابہام تاحال برقرار ہے.

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق ریحان بٹ اور دانش کلیم کوچز ہوں گے، حسن سردار کو منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔

    عہدہ سنبھالنے کے بعد توقیر ڈار نے  اپنے بیان میں  کہا کہ ہاکی نے انھیں‌ شناخت اور عزت دی، اب انھیں اپنا کردار نبھانے کا موقف ملا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ‌کپ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، ہمیں مزید نتائج کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی. البتہ ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔


    مزید پڑھیں: مالی معاملات حل نہ ہوئے، تو شاید قومی ٹیم ورلڈ کپ نہ کھیل سکے: ہیڈ کوچ حسن سردار


    پی ایچ ایف اعلامیہ کے مطابق یہ مینجمنٹ ورلڈ کپ کے لئے تشکیل دی گئی، ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شیڈول ہے۔

    دوسری جانب ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔

    واضح رہے کہ مالی بحران کی وجہ سے یہ کیمپ چند روز قبل عارضی طور پر منسوخ ہوگیا تھا، جس کے بعد ورلڈ کپ میں‌ پاکستان کی شمولیت پر سوال اٹھ گئے تھے.

  • جسٹن لینگرآسٹریلین کرکٹ ٹیم کےنئے ہیڈ کوچ مقرر

    جسٹن لینگرآسٹریلین کرکٹ ٹیم کےنئے ہیڈ کوچ مقرر

    میلبرن : آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سابق اوپنرجسٹن لینگرکو سونپتے ہوئے انہیں 4 سال کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کوچ ڈیرن لیہمن بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

    جسٹن لینگر تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کوچنگ کریں گے اور وہ بحیثیت کوچ اپنے 4 سالہ دورکا آغاز 22 مئی سے کریں گے، اس دوران انہیں دو ایشزسیریز، ورلڈ کپ 2019 اور ورلڈ ٹی 20 کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ہمیں چند اہم چیلنجز درپیش ہوں گے لیکن ہمارے پاس چند بہترین باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور میں ان کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

    خیال رہے کہ 47 سالہ جسٹن لینگر نے 105 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 45.27 کی اوسط سے 7696 رنز اسکور کررکھے ہیں۔

    2007 میں ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹن لینگر ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ کرچکے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں پرتھ سکا چرز کی ٹیم ان کی کوچنگ میں 3 بار ٹائٹل اپنےنام کرچکی ہے۔


    بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ مستعفی

    یاد رہے کہ رواں سال 25 مارچ کو آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نےکھلاڑیوں کو خبردار کردیا

    کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نےکھلاڑیوں کو خبردار کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی سخت انداز اپنا لیا، انہوں نے کہا کہ اپنے کام میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کروں گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی سخت انداز اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستان کی کوچنگ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، ٹیم کو وننگ ٹریک پر لانا اولین ترجیح ہے، مکی آرتھر نے کہا کہ وہ اپنے کام میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔۔

    مکی آرتھر نےتینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان کا تصور بھی مسترد کردیا، کہتے ہیں ٹیم کا ایک کپتان ہونا چاہیے، ایک کپتان ہونے سے مسائل کم اور فائدے زیادہ ہیں۔

    ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سلیکشن میں کوچ کا کردار بھی ہونا چاہیے، ٹیم کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام ہوگا، آرتھر نے شاہد آفریدی کو مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا۔

  • وقاریونس نے انضمام الحق کوچیف سلیکٹر بنانےکی حمایت کردی

    وقاریونس نے انضمام الحق کوچیف سلیکٹر بنانےکی حمایت کردی

    لاہور: سابق ہیڈ کوچ وقاریونس نےانضمام الحق کوچیف سلیکٹربنانے کی حمایت کردی،کہتے ہیں خوشی ہے پی سی بی میری سفارشات پرعمل کررہی ہے۔

    وقاریونس نے ٹوئٹ کیا کہ انضمام الحق کو چیف سلیکٹربنانے کی خبرسن کر خوشی ہوئی، سابق کپتان کو سیلکٹربنانے کافیصلہ اچھا ہے۔

    وقاریونس نے ٹوئٹ میں لکھاکہ پی سی بی کا قائم مقام کوچ رکھنے کافیصلہ درست نہیں، کرکٹ بورڈ کو فیصلے پر نظرثانی کرناہوگی، انگلینڈ سے سیریز میں بہت وقت ہے، مستقبل کو دیکھ کر فیصلہ کرناچاہیے۔

  • عاقب جاوید کا ٹیم کے ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    عاقب جاوید کا ٹیم کے ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ بننے کے متمنی سابق پاکستانی فاسٹ بولر عاقب جاوید نے اب اس دوڑ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری متنازع بن گئی، وقار یونس کے مستعٰفی ہونے کے بعد عاقب جاوید کا نام ہیڈ کوچ کیلئے فیورٹ تھا،ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سابق پیسر سے رابطہ بھی کیا تھا اور انہیں کوچنگ کی پیشکش کی تھی، لیکن اب عاقب جاوید اس عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

    پی سی بی نے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے وسیم اکرم اور رمیز راجہ پرمشتمل کمیٹی بنائی تھی، وسیم اکرم نے ایک بیان میں ٹیم کا کوچ غیر ملکی ہونے پر زور دیا تھا جس کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہیڈ کوچ کیلئے پی سی بی اشتہار دے چکا ہے، دلچسپی رکھنے والے کرکٹرز پچیس اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

  • وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    لاہور: وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دےدیا ، انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی کی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا پی سی بی نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی ہے، جب میری باتیں سنی نہیں گئی تواستعفی دے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دوہفتوں سے جو کہا اس کا ایک ایک لفظ سچ تھا، انہوں نے کہا کہ کرکٹرز سے درخواست ہے ملک کیلئے جو بھی کیا اسے بھلایا نہ جائے، ملک کی بدنامی نہ ہو اس لیے عزت سے چھوڑ کرجارہا ہوں۔

    وقاریونس نے کہا کہ ابھی تین ماہ کامعاہدہ باقی ہے، اس کی تنخواہ چالیس سے پچاس لاکھ بنتی ہے، تین ماہ کی تنخواہ مجھےنہیں دیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ کومیں خرچ کرے۔

    انھوں نے کہا ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں دنیا کی کرکٹ بہت آگے جاچکی ہے، آٹھ سے دس بڑے کرکٹرزپرکمیٹی نہ بنائی گئی توحالات مزید خراب ہوں گے۔

    وقاریونس نے جاتے جاتے نجم سیٹھی سے پھرشکوہ کیا کہ ان کے پاس آج بھی وقت نہیں تھا، مصروف تھے اس لئے ہاتھ ملائے بغیرجارہاہوں۔

  • ہیڈ کوچ وقار یونس کی بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیرزادہ سے ملاقات

    ہیڈ کوچ وقار یونس کی بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیرزادہ سے ملاقات

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد ہیڈ کو چ وقار یونس کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے سے وقار یونس خا صےچراغ پاہیں،انہوں نے اس معاملے پر بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیر زادہ سے ملا قات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے ۔

    پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست پاکستان کی کرکٹ میں ہے، یہ جملے کہنے والے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اپنی شکایت لگانے پارلیمنٹ کے رکن کے پاس پہنچ گئے۔

    وقار یونس نے بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیر زادہ سے ملاقات کی اور رپورٹ لیک ہونے پر بورڈ کی خوب شکایتیں لگائیں،بورڈ کے رویئے پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔

    ریاض پیرزادہ نے وقار یونس کا غصہ کچھ ٹھنڈا کیا اور رپورٹ وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی، وقار یونس نے ایک بار پھر رپورٹ کو خفیہ قراد دیا۔

    وقار یونس نے کہا کہ رپورٹ میں کھلاڑیوں کی لڑائی کا ذکر نہیں کیا، کرکٹ میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے اور اس میں بہتری کے لئے سفارشات دی ہیں، وقار یونس نے خفیہ رپورٹ ریاض پیرزادہ کو بھی دی۔

    ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر رپورٹ دینے والے خود پی سی بی کے ریڈار پر آگئے، رپورٹ لیک ہونے پر وقار ہوئے آؤٹ آف کنٹرول ہوئئے اور بورڈ کے خلاف تیر برسادیئے۔ بورڈ بھی ایکشن میں آگیا اور کہا کہ بغیر اجازت وقار یونس نے میڈیا سے بات کیوں کی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی اسٹیڈیم میں اعلٰی سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں وقار یونس کے حالیہ بیان پر کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد وقار یونس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔