Tag: ہیکنگ

  • روسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوجتوانا چاہتے تھے،انٹیلی جنس رپورٹ

    روسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوجتوانا چاہتے تھے،انٹیلی جنس رپورٹ

    واشنگٹن :امریکی انٹیلی جنس ادارو ں نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن دوہزارسولہ کےانتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کوجتواناچاہتے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیتنے میں مدد کرنا روسی صدر ولادی میر پوتن کی خواہش تھی۔

    انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ انٹیلی جنس چیف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام معلومات سے آگاہ کررنے کے فوراً بعد ہی ریلیز کر دی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ’روس کا مقصد امریکی جمہوری عمل پر سے عوام کا یقین کمزور بنانا ہے،ہیلری کلنٹن کو بدنام کرنا اور صدارت کے لیے ان کے انتخاب کو نقصان پہنچانا ہے۔‘

    خیال رہے کہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ بارہا روسی ہیکنگ کے دعوی کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اداروں پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ سمجھداری کا ثبوت دیں‘جوبائڈن

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ نو منتخب صدر کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں پر یقین نہ کرنا ‘سراسر بیوقوفی’ ہے۔

    مزید پڑھیں:ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پر لاؤں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    دوسری جانب چار روز قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے جلدحقائق سامنےلاؤں گا۔

    مزید پڑھیں:پینتیس روسی سفارتکاروں نے امریکہ چھوڑ دیا

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے صدر براک اوباما نے ان 35 روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا جن پر شک تھاکہ وہ امریکہ میں روس کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

  • ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پر لاؤں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پر لاؤں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے جلدحقائق سامنےلاؤں گا۔

    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےفلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں اپنے کلب کے باہر چند میڈیا کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہیکنگ سےمتعلق معلومات منظرعام پر لائیں گے۔

    ڈونلڈٹرمپ نے کہا میں اس بارے میں پوری یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ایک سنگین الزام ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ ان کو ہیکنگ کے بارے میں کافی معلومات ہیں۔

    صحافیوں کی جانب سے جب پوچھاگیا کہ وہ کون سی معلومات ہیں تو انہوں نے کا آپ کومنگل یا بدھ کومعلوم ہوجائیں گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ خود ای میل استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے لوگوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ نازک معاملات میں ای میل استعمال نہ کریں۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےگذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ وقت آ گیا ہےکہ ہیکنگ ایشو کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔

  • پیوٹن بہت ہوشیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    پیوٹن بہت ہوشیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کے بیان کی تعریف کی ہےجس میں انہوں نے کہا کہ روس کسی امریکی سفارتکار کوملک بدر نہیں کرےگا۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ ’روسی صدر کی جانب سے پیوٹن معطل کیا جانا بڑا قدم ہے،میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ وہ بہت ہوشیار ہیں۔‘

    خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی انتخاب میں ہیکنگ کرنے کے الزام میں جمعے کو 35 روسی سفارتکاروں کو 72 گھنٹوں کے اندر امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز روسی وزیرِ خارجہ سرگے لاوروف نےصدر پیوٹن کو تجویز بھیجی تھی کہ روس جوابی کارروائی کرتے ہوئے 35 امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دے۔

    مزیدپڑھیں:روس امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر نہیں کرےگا،پیوٹن

    دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہناہےکہ امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیے جانے کے جواب میں روس کسی امریکی سفارتکار کو نہیں نکالے گا۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل نومنتخب امریکی صدر نےامریکی انتخاب میں روسی ہیکنگ کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

  • روسی صدرکوانتخابات سےپہلےتنبیہ کی تھی،اوباما

    روسی صدرکوانتخابات سےپہلےتنبیہ کی تھی،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر اوباما کا کہناہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابات سے پہلے روسی صدر کو تنبیہ کی تھی کہ وہ انتخابات میں مداخلت نہ کریں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر کا کہناہےکہ ولادی میر پیوٹن کی مداخلت کے بغیر روس میں زیادہ کچھ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے ستمبر میں پیوٹن کو کہا تھا کہ انتخابات میں مداخلت کرنے سے صورتحال خراب ہوگی۔

    خیال رہے کہ رواں سال روسی صدر کو تنبیہ کرنے کے ایک ماہ بعد امریکہ کی جانب سے روس پر امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار روس ہے:ہلیری

    امریکی صدر اوباما نے تجویز دی ہے کہ امریکہ کو اس معاملے پر اپنی سائبر صلاحیتوں کودکھانا چاہیے اور جو وہ ہمارے ساتھ کر رہے ہیں ہم اُن کے ساتھ بھی ویسا ہی کر سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ روسی ہیکنگ کےثبوث سامنےلائےورنہ خاموش رہے،روس

    انہوں نےڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ بعض ریپبلکن امریکی انتخاب میں روس کی مداخلت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

    امریکی صدراوباما نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ روس کے سائبر حملے کی مکمل تحقیقات کروائیں۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان دعوؤں کی تردید کی تھی کہ روسی انٹیلی جنس نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہلکار اور ہیلری کلنٹن کے اتحادی کی ای میلز ہیک کیں۔

  • امریکہ روسی ہیکنگ کےثبوث سامنےلائےورنہ خاموش رہے،روس

    امریکہ روسی ہیکنگ کےثبوث سامنےلائےورنہ خاموش رہے،روس

    ماسکو: روس کا کہناہے کہ امریکہ روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش ہو جائے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کےالزام کےردعمل میں کہا ہےکہ امریکہ روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش رہے۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یاتو یہ بات کرنا ختم کرنی چاہیے یا پھر اس کا ثبوت شواہد پیش کرے۔

    مزید پڑھیں: امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ

    خیال رہےکہ گزشتہ روزوائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن خود ملوث تھے۔

    دوسری جانب روس پر امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں ہیکنگ کے الزام پر روس نے سختی سے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار روس ہے:ہلیری

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کے لیے پہلی بار روس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

  • امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار روس ہے:ہلیری

    امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار روس ہے:ہلیری

    واشنگٹن :امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کے لیے پہلی بار روس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ہلیری کلنٹن نے پارٹی کے لیے فنڈنگ کرنےوالوں سے کہا کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو ان سے ذاتی شکایت تھی کیونکہ انہوں نے پانچ سال پہلے روس کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی بات کی تھی۔

    ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ’پیوٹن نے اپنے لوگوں کے غصے کے لیے عوامی طور پر مجھےمجرم ٹھہرایا تھا۔

    انہوں نے کہاکہ’یہ صرف میرے اور میری مہم پر حملہ نہیں ہے۔ یہ حملہ ہمارے ملک کے خلاف ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کی سالمیت اور ہمارے ملک کی حفاظت سے منسلک معاملہ ہے۔‘

    ہلیری نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز كومی کی جانب سے جاری خط کا ذکر بھی کیا جس میں ان کے اہم ریاستوں میں قریبی مقابلوں میں ہارنے کی بات کی گئی تھی۔

    دوسری جانب روس نے امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کے الزام کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش ہو جائے۔

    مزید پڑھیں:امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کا کہناتھا کہ انتخابات کے دنوں میں ہونے والی ہیکنگ میں روسی صدر پیوٹن ملوث تھے۔

  • امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ

    امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ

    واشنگٹن : امریکہ کا کہناہے کہ انتخابات کے دنوں میں ہونے والی ہیکنگ میں روسی صدر پیوٹن ملوث تھے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر براک اوباما کے مشیر بین روڈیس نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کاحکومتی معاملات پر کڑا اختیار ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس سارے معاملے سے آگاہ تھے۔

    امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی الیکشن میں روسی صدر پیوٹن ہیکنگ کے ذریعے ہیلری کلنٹن کی شکست میں ذاتی طور پر ملوث رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کہ پریس سیکریٹری جان ارنسیٹ نے اس بارے میں مزید کہا کہ یہ بات صاف ظاہر ہےکہ ولادی میر پیوٹن اس معاملے میں شامل تھے۔

    امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹٹرمپ بھی ان دعوؤں کی تردید کرتے رہے ہیں کہ روسی انٹیلی جنس نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہلکار اور ہیلری کلنٹن کے اتحادی کی ای میلز ہیک کیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    یاد رہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • روس نےامریکی انتخابات میں ہیکنگ کی،سی آئی اے

    روس نےامریکی انتخابات میں ہیکنگ کی،سی آئی اے

    واشنگٹن :امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ روس نے امریکہ کے حالیہ انتخابات میں ہیکنگ کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کام کیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تقویت دینے کے لیےخفیہ طور پر ہیکنگ کی۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایسے افراد کا پتہ لگایا گیاہے جن کے روسی حکومت سے رابطے تھے، جنہوں نے ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے چیئرمین اورڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی سمیت دیگر افراد کی ہزاروں ہیک کی گئی ای میل روس کو فراہم کیں۔

    افسران کا بتانا ہے کہ یہ افراد اس خفیہ کمیونٹی کا حصہ تھے جو روس کی جانب سے ٹرمپ کی مقبولیت کو بڑھانے اور ہیلری کی جیت کی امید کو کم کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن میں شامل تھے۔

    مزید پڑھیں:صدر اوباما کا صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لینے کا حکم

    دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے۔

    امریکی تجزیہ کاروں کے خیال میں ٹرمپ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین اختلافات مستقبل میں بہت بڑے مسائل کھڑے کر سکتے ہیں۔

    روسی حکام کی جانب سے بھی ہیکنگ کے الزامات کی تردید کی جارہی ہے جبکہ امریکی اخبارات کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے ہیکنگ کے بعد ہزاروں ای میلز وکی لیکس کے حوالے کیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    یاد رہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس تمام معاملے پر صدر براک اوباما نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہیکنگ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ اپنے عہدے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے وائٹ ہاؤس میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

  • امریکہ خود سیاسی مقاصدکیلئے سائبر حملوں میں ملوث ہے،پیوٹن

    امریکہ خود سیاسی مقاصدکیلئے سائبر حملوں میں ملوث ہے،پیوٹن

    گوا: روسں کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ خود سیاسی مقاصد کے لیے سائبرحملوں میں ملوث ہے۔انہوں نے امریکہ کی جانب سے لگائے گئے روس پرہیکنگ کے الزمات کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر گوا میں منعقدہ برکس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا امریکہ کی جانب سے روس پر ہیکنگ کے الزامات صدارتی الیکشن کےلیے وائٹ ہاوس کی انتخابی مہم کاحصہ ہوسکتے ہیں۔

    صدر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدارتی الیکشن کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

    مزیدپڑھیں:امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    خیال رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکہ کی جانب سے پہلی بار روس کو باضابطہ طور پرڈیموکریٹک پارٹی کے اکاونٹس کی ہیکنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیاتھا۔

    مزیدپڑھیں:امریکہ اوراس کےاتحادی شامی تنازع پرسیاست کررہےہیں، پیوٹن

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےروسی صدرولادیمیرپیوٹن کا کہناتھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شامی تنازع پر سیاست کررہے ہیں۔یورپی ممالک اورامریکہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کےذمہ دار ہیں۔