Tag: یاسر شاہ

  • دورہ انگلینڈ: شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

    دورہ انگلینڈ: شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

    لاہور: قومی کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کے لیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیگ اسپینر یاسر شاہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کا حصہ ہیں اور وہ 23 اپریل کو دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ لیگ اسپینر شاداب خان کو ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی جس کے باعث سلیکشن کمیٹی نے انہیں علاج کی غرض سے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

    چیف سلیکٹر انضمام کا کہنا تھا کہ  شاداب خان کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آئی ہیں اور ان میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص بھی ہوئی، بدقسمتی سے یہ ہمارے لیے اچھی خبر نہیں ہے مگر لیگ اسپینر کو انگلینڈ لے کر جارہے ہیں جہاں اُن کا علاج کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے بعد شاداب کی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات بھی کم ہوگئے تاہم علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے بعد اُن کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے اور پھر رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے شاداب خان ورلڈکپ تک بہتر ہو جائیں گے تاہم انگلینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں انہیں آرام کا موقع دیا جارہا ہے، ہمیں امید ہے ورلڈ کپ سے قبل ساری چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔

  • پی سی بی کی وسیم اکرم، وقاریونس اور یاسر شاہ کو سول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد

    پی سی بی کی وسیم اکرم، وقاریونس اور یاسر شاہ کو سول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  اسٹار کرکٹرز کو سول ایوارڈ کی نامزدگی پر مبارک باد دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحریر کر دہ خط میں‌ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، بورے والا ایکسپریس وقاریونس اور نام ور لیگ اسپینر یاسرشاہ کوسول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.

    حکومت پاکستان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کوہلال امتیازدینے کا اعلان کیا ہے، جب کہ یاسرشاہ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا، خیال رہے کہ ہلال امتیاز دوسرا جب کہ ستارہ امتیازتیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے.

    پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں کھلاڑی سول ایوارڈکی نامزدگی کےمستحق تھے.

    مزید پڑھیں: ہماری نظروں میں وزیر اعظم نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں: وسیم اکرم

    خیال رہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس ٹو ڈبلیوز کے نام سے معروف تھے، دونوں کی تیز رفتار بولنگ کے بدولت پاکستان نے کئی کامیابیاں اپنے نام کیں.

    وسیم اکرم اور وقار یونس دنوں ہی نے پاکستان کی کپتانی کا اعزاز حاصل کیا. وسیم اکرم پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں.

  • ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے

    ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی جس کے مطابق بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    ٹاپ ٹین بلے بازوں میں اظہر علی دسویں پوزیشن پر موجود ہیں، ویرات کوہلی پہلے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے تیسری، بھارت کے پجارا چوتھی اور انگلینڈ کے جوئے روٹ نے پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔

    یہ پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان

    بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر رباڈا کی حکمرانی برقرار ہے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے ورنن فلیندر تیسرے، پاکستان کے محمد عباس چوتھے رویندر جڈیجا پانچویں نمبر پر موجود ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ کا دسواں نمبر ہے۔

    پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہے، بھارت کے رویندر جڈیجا دوسرے، ورنن فلیندر تیسرے، ونڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • ’’آپ نے ملک کا نام روشن کیا!‘‘ وزیر اعظم کی یاسر شاہ کی تعریف

    ’’آپ نے ملک کا نام روشن کیا!‘‘ وزیر اعظم کی یاسر شاہ کی تعریف

    اسلام آباد: ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں‌ کرکٹ‌ ٹیم کی کارکردگی بھی زیر بحث آئی.

    تفصیلات کے مطابق لیگ اسپینر اور پاکستان کو ورلڈ‌ کپ جتوانے والے سابق کپتان عمران خان کی یہ ملاقات کابینہ اجلاس سے پہلے ہوئی.

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یاسرشاہ کو200 وکٹیں حاصل کرنے پرمبارک باد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا.

    وزیراعظم نے کہا کہ آپ ايک اچھے کرکٹر ہيں، آپ کی کارکرگی نے ملک کانام روشن کیا.

    وزيراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں‌ پاکستان کی شکست کی وجہ بھی پوچھی. یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں‌ پاکستان کو دو ایک سے شکست ہوئی تھی.


    مزید پڑھیں: ورلڈ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں، یاسر شاہ


    اس موقع پر یاسر شاہ نے کہا کہ اسپنرزکو کھيلتے ہوئے بلے بازوں کو کچھ دشواری ہوتی ہے، شکست کا ایک سبب یہ بھی بنا، ياسرشاہ نے مزید کہا کہ ہم وننگ ٹريک پر ہيں، مثبت میں کارکردگی میں‌ بہتری آئے گی.

    یاد رہے کہ یاسر شاہ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیزی ترین ڈبل سینچری مکمل کرنے کا ریکارڈ ہے، جو انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں بنایا.

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق یاسر شاہ اور محمد عباس ٹاپ ٹین بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بولرز رینکنگ میں محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

    [bs-quote quote=”ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    بولنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا بدستور پہلے اور انگلش پیسر جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے فلینڈر کے پاس ہے۔

    ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، شکیب الحسن پہلے، رویندر جڈیجا دوسرے اور فلیندر کا تیسرا نمبر ہے، یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں۔

    بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، اظہر علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں، ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ ولیم سن ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر اسٹیو اسمتھ موجود ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پجارا کی چوتھی پوزیشن ہے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے نکولس بھی نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • پہلی اننگز میں بڑی برتری نہ لینا ٹیم کی ناکامی کی وجہ بنی، سرفراز احمد

    پہلی اننگز میں بڑی برتری نہ لینا ٹیم کی ناکامی کی وجہ بنی، سرفراز احمد

    ابوظبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑی برتری نہ لینا ٹیم کی ناکامی کی وجہ بنی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑی لیڈ نہ لے سکے جو شکست کی وجہ بنی، ٹاپ آرڈر اور ٹیل اینڈرز کو ذمہ داری دکھانا ہوگی۔

    [bs-quote quote=”اتنا اچھا پرفارم کرنے کے بعد شکست ہونا مایوس کن ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”یاسر شاہ”][/bs-quote]

    دوسری جانب ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز قرار دئیے جانے والے یاسر شاہ نے کہا ہے کہ 29 وکٹ حاصل کیں اور اتنا اچھا پرفارم کرنے کے بعد شکست ہونا مایوس کن ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ابوظبی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے جیت لی، قومی ٹیم 280 رنز کے تعاقب میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قومی ٹیم کے واحد کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے نصف سنچری اسکور کی اور 51رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی بول پر آؤٹ ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت لیا، پاکستان سیریز1-2سے ہار گیا

    قومی ٹیسٹ ٹیم کا اگلا پڑاؤ جنوبی افریقہ ہے جس کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے، محمد رضوان اور شاداب خان کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

  • ورلڈ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں، یاسر شاہ

    ورلڈ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں، یاسر شاہ

    ابوظبی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ تیز ترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنانا میرا خواب تھا، ورلڈ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے میچ ونر بولر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا نہیں تھا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کروں گا، ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے اور ورلڈ ریکارڈ اپنی مرحوم والدہ کے نام کرتا ہوں۔

    [bs-quote quote=”ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ کو یادگار سمجھتا ہوں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”یاسر شاہ” author_job=”لیگ اسپنر”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ کیوی کپتان ولیمسن نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ہماری فیلڈنگ خراب ہی جس کا فائدہ نیوزی لینڈ نے اُٹھایا، کوشش ہوگی کل پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کردیں۔

    یاسر شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی حاصل کی تھی اسے ہی اپنی یادگار وکٹ سمجھتا ہوں۔

    یہ پڑھیں: یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

    واضح رہے کہ یاسر شاہ نے 33 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا اور 82 سالہ ریکارڈ کو پاش پاش کردیا، انہوں نے روس ٹیلر کی وکٹ حاصل کرکے اپنی 200 وکٹیں مکمل کیں۔

    دوسری جانب یاسر شاہ کے عالمی ریکارڈ پر صوابی میں جشن کا سماں ہے ، لیگ اسپنر کے اہل خانہ کو مبارکباد دینے کے لیے محلے والوں کا تانتا بندھ گیا، آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے یاسر شاہ کے والد کو مٹھائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ہے۔

  • شاہ محمود، فواد چوہدری، احسان مانی، شعیب اختر کی یاسر شاہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد

    شاہ محمود، فواد چوہدری، احسان مانی، شعیب اختر کی یاسر شاہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد

    اسلام آباد: یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر سیاسی رہنماؤں اور چیئرمین پی سی بی نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے اور 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر شاہ محمود قریشی، احسان مانی، شعیب اختر، فواد چوہدری اور فیصل جاوید نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرکٹر یاسر شاہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلںٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قیمتی اثاثہ ہیں۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نے بھی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے یاسر شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر نے ملک کا نام روشن کیا۔

    تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر یاسر شاہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یاسر شاہ کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، یاسر شاہ کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے پرامید اور دعاگو ہوں، یاسر شاہ میچ ونر کھلاڑی ہے اور کھیل کے لیے اس کا رویہ شاندار ہے۔

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یاسر شاہ کی پرفارمنس قابل فخر ہے، ان کی کارکردگی پر خوشی ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی یاسر شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بہت ہی اچھا اسپیل کیا آپ اس کے حق دار تھے۔

    مزید پڑھیں: یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

    واضح رہے کہ یاسر شاہ نے 33 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرکے 82 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اس سے قبل آسٹریلوی اسپنر کلیری گریمٹس کے پاس تھا انہوں نے 1936 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

    یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

    ابوظبی: پاکستانی باؤلر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کئی تاریخ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا، تیز ترین وکٹین لینے والے باؤلر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے 33 میچز میں دوسو وکٹیں حاصل کرکے کرکٹ کی تاریخ میں بیاسی سال قبل یعنی سن 1936 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

    [bs-quote quote=”یاسر شاہ کے گیارویں اوور کی چوتھی بال پر ٹام لیتھم حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی سپنر کلیری گریمٹس کے پاس ہے جنہوں نے 1936ءمیں 36 ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

    یاسرکا ٹیسٹ ڈیبیو 28 برس کی عمر میں ہوا، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 7 شکار کئے، صرف 9 میچوں میں وکٹوں کی ففٹی کرنیوالے تیز ترین پاکستانی بولر بنے، 17 میچوں میں وکٹوں کی سنچری کرنیوالے ایشیا کے تیز ترین بولر قرار پائے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر نے بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں سے ایک اننگز میں 8 شکار سمیت ٹیسٹ میں 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا بھی شامل ہے۔

    پاک نیوزی لینڈ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یاسر کے کیریئر کا 34واں ٹیسٹ ہے جس میں انہوں نے کیویز کی میچ میں ابھی تک 5 وکٹ اڑا کر اپنی وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں وکٹوں کی تیزترین سنچری بنانے والوں میں بھی یاسر شاہ کا دوسرا نمبر ہے۔ دوسری جانب تیز ترین 150 وکٹوں کے ریکارڈ میں بھی یاسر شاہ دوسرے نمبر پرہیں۔ ،

  • یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب، صرف پانچ وکٹیں درکار

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب، صرف پانچ وکٹیں درکار

    ابوظہبی : قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے، ابوظہبی ٹیسٹ میں  یاسرشاہ تیز ترین200وکٹوں سے صرف پانچ شکار کی دوری پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ جادوگر اسپنر یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین دو سو وکٹوں کا ریکارڈ بنانے کے لئے صرف پانچ شکار اور کرنے ہیں۔

    یاسر شاہ اب تک بتیس ٹیسٹ میچوں میں ایک سو پچانوے وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے ابوظہبی ٹیسٹ میں وہ نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

    قبل ازیں تیز ترین وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی بولر گریمٹ نے بیاسی سال پہلےچھتیس ٹیسٹ میں بنایا تھا۔ دبئی ٹیسٹ میں چودہ وکٹیں لے کر یاسر شاہ ایک اور ریکارڈ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ دبئی ٹیسٹ میں یاسرشاہ نے کئی ریکارڈز بھی بنائے تھے۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں14وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں.

    فاسٹ بولر محمد عباس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا ہیں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔