Tag: یاسر شاہ

  • آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے یاسر شاہ دسویں نمبر پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

    دبئی ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں، فاسٹ بولر محمد عباس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا ہیں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    ٹاپ ٹین بیٹسمین میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے، اظہر علی، بابر اعظم اور حارث سہیل کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے، اظہر علی بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹیموں کی رینکنگ میں گرین شرٹس چھٹے نمبر پر موجود ہیں، بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: شاہینوں نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16رنز سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد دبئی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی یاسر شاہ کو نیوزی لینڈ کےخلاف شاندارباؤلنگ پر مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب کی یاسر شاہ کو نیوزی لینڈ کےخلاف شاندارباؤلنگ پر مبارکباد

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو نیوزی کے خلاف شاندار باؤلنگ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یاسر شاہ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کرنے ولاے اسٹار لیگ اسپنریاسرشاہ کو مبارکباد دی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ روز پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

    یاسر شاہ کی ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں


    یاسر شاہ نے 47 رنز کے عوض 8 وکٹیں لے کر کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی جو دبئی میں کسی بھی باؤلر کی شاندار باؤلنگ کا ریکارڈ ہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے دویندرا بشو کے یہ ریکارڈ تھا جنہوں نے دو سال قبل پاکستان کے خلاف 49 رنز کے عوض 8 وکٹیں لی تھیں۔

    بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا پہلے ہی سوچ رکھا تھا۔

    دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنزبنا کرآؤٹ


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • یاسر شاہ کی ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں، عمران خان اور سکندر بخت کی صف میں جگہ بنا لی

    یاسر شاہ کی ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں، عمران خان اور سکندر بخت کی صف میں جگہ بنا لی

    دبئی: شاہینوں نے کیویز کے پر کتر دیے، یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں کےسامنے بلیک کیپس چکراگئے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار لیگ اسپینر کی شان دار بالنگ کے باعث دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو اس وقت فالو آن کا سامنا ہے، پہلی اننگز میں‌ یاسر شاہ نے 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں اپنے نام کیں، کوئی بلے باز ان کے سامنے ٹک کر نہ کھیل سکا.

    [bs-quote quote=” لیگ اسپینر ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    پاکستان کی شان دار پرفارمینس کے طفیل شاہینوں نے تین سو اٹھائیس رنز کی برتری حاصل کی، لیگ اسپینر نے کئی ریکارڈ پاش پاش کر دیے. وہ ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں وکٹوں کی سینچری بھی مکمل کر لی۔

    یاسر شاہ اب تک 31 ٹیسٹ میچز میں 181 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انھوں نے دو بار  ٹیسٹ میچز میں 10،10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔


    مزید پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنزبنا کرآؤٹ


    یاد رہے کہ قادر خان نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 56 رنز کے عوض  9 وکٹیں حاصل کی تھیں، سرفراز نواز بھی آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں 86 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    سابق کپتان عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ دو بار انجام دیا، سکندر بخت نے بھی اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، البتہ یاسر شاہ نے ان سے کم رنز کے عوض آٹھ وکٹیں اپنے نام کیں۔ 

  • ویسٹ انڈیز 376 رنز کے تعاقب میں 247 پر ڈھیر،

    ویسٹ انڈیز 376 رنز کے تعاقب میں 247 پر ڈھیر،

    ڈومینیکا : تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 376 کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 247 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اس طرح میزبان ٹیم کو 129 رنز کے خسارے کا سامنے ہے جس کے بعد پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 247 کے مجموعی اسکور پر پولین کی راہ لینے والی ویسٹ انڈیز ٹیم میں روسٹن چیز 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ کیرن پول نے 31، جیسن ہولڈر 30،برتھ ویٹ اور ہوپ 29,29رنز ہی بنا سکے۔

    ویست انڈیز کو ہدف تک پہنچنے سے روکے رکھنے میں پاکستانی بولر محمد عباس نے اہم کردار ادا کیا اور 25 اوورز میں 46 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا جب کہ یاسر شاہ نے 3 اور محمد عامر اور اظہر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہےکہ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو شین ڈورچ 20 اور کپتان جیسن ہولڈر 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے تب تک یاسرشاہ نے3 اظہرعلی اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ اس سےقبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کی سنچری اور کپتان مصباح الحق، بابراعظم اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 376 رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جب کہ یہ میچ دو عظیم کھلاڑیوں اور کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کریئر کا آ خری میچ بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی

    وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی

    برسبین : پریکٹس سیشن میں فٹبال کھیلنے کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اسپنیر یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے، معمولی جھڑپ پر سینیئرز کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروایا۔

    اے آر وائی کے اسپورٹ رپورٹر شاہد ہاشمی کے مطابق تلخ کلامی پریکٹس سیشن میں فٹ بال کھیلنے کے دوران اس وقت ہوئی جب وہاب ریاض، یاسر شاہ سے گیند چھیننے کی کوشش میں یاسر شاہ سے جا ٹکرائے اور وہاب ریاض کی ٹانگ گیند کے بجائے یاسر شاہ کو جا لگی۔

    yasir-post-1

    ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی اور جھڑپ کے بعد کوچ مکی آرتھر نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر وہاب ریاض اور یاسر شاہ کو پریکٹس سیشن سے باہر کردیا۔

    ٹیم مینیجر وسیم باری نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹ رپورٹر شاہد ہاشمی کو بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی پریکٹس سیشن کے دوران ہوئی تا ہم اب دونوں کھلاڑیوں میں صلح ہو چکی اور معاملات کنٹرول میں ہے۔

    اس حوالے سے یاسر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ایک تصویر بھی شائع کی ہے جس میں یاسر شاہ اور وہاب ریاض کو ڈریسنگ روم میں انتہائی خوشگوار اور دوستانہ موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جس سے لگتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا ختم ہو گیا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ اور وہاب ریاض کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملی ہے جس پر تحقیقات کریں گے اور جو بھی نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا سزا کا حقدار ہو گا۔

    واضح رہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل برسبین میں کھیلا جائے گا۔

  • لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ،محمد اصغر ٹیم میں شامل

    لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ،محمد اصغر ٹیم میں شامل

    کینز :پی سی بی نے 17 سالہ لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو لیگ اسپنر شاہ کے ان فٹ ہونے کے سبب آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    خیال رہے کہ یاسر شاہ ٹیم پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث وہ جمعرات سے شروع ہونے والے سہ روزہ میچ بھی نہیں کھیل رہے ہیں۔

    لیفٹ آرم اسپنرمحمد اصغر کوبنگلہ دیشی پریمیئر لیگ کھیل رہے تھےجہاں سےانہیں وطن واپس بلایا گیا ہے۔محمد اصغر دو سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

    مزیدپڑھیں:لیگ اسپنر یاسرشاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا، پریکٹس میچ سے باہر

    انہوں نے نیشنل بینک کی طرف سے زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس میچ کی دونوں اننگز میں نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    یاد رہے کہ محمداصغر نے پاکستان اے ٹیم کی طرف سے زمبابوے کے حالیہ دورے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلےٹیسٹ میں سات اور دوسرےٹیسٹ میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد اصغر سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد آسٹریلوی شہر برسبن میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا۔

  • مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

    مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

    لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کا نام لارڈز کے آنر بورڈ پر درج کردیا گیا, یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کھلاڑیوں کی موجودگی میں ان کے نام بورڈ پردرج کیے گئے۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یاسر شاہ نے لارڈز میں خوشگوار یادوں کو تازہ کیا، لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کپتان مصباح الحق نے شاندار سینچری بناکر آنر بورڈ پر اپنا نام درج کرایا، لارڈز انتظامیہ نے مصباح کے سامنے ان کا نام آنر بورڈ پر درج کیا۔

    مصباح الحق 42 سال 47 دن کی عمر میں بطور سینچری مکمل کرنے والے دنیا کے 9ویں کپتان بھی بن چکے ہیں، اس کے ساتھ مصباح الحق پاکستانی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ کپتان بھی بن گئے ہیں۔

    سینچری مکمل کرنے پر کپتان بہت خوش نظر آئے اور انہوں نے گراؤنڈ میں 10 پُش اپس لگا کر اس لمحے کو دنیائے تاریخ کے لیے یادگار بنا دیا۔

    misbah

    یاسر شاہ لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کرکے آنر بورڈ پر نام درج کرانے والے پہلے ایشیائی اسپنر بنے، انتظامیہ نے یاسر کی موجودگی میں آنر بورڈ پر ان کا نام درج کیا۔

    yasir-ss

    یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ بولننگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز میں یاسر شاہ نے 15 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر 120 سالہ ریکارڈ توڑ کر اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

    یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ آنر بورڈ پرکھلاڑیوں کا نام انکی موجودگی میں درج کیا گیا ہو۔

    CpbWXa6XEAAtzRN

  • برمنگھم ٹیسٹ :  یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    برمنگھم ٹیسٹ : یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    برمنگھم : پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ انگلش بیٹسمین گیری بیلنس کو پویلین بھیج کر 15 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے  چوتھے روز کا کھیل جاری ہے، جس میں پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ نے گیری بیلنس کو آؤٹ کرکے 15 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    Yasir-Shah-Post

    قبل ازیں یہ ریکارڈ انگلینڈ کے بولر جارج لوہمین کے پاس تھا جنہوں نے 1986 میں 15 ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 89 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے اور یہ ریکارڈ 120 سال قبل قائم کیا گیا تھا۔

    پڑھیں :     بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں، یاسر شاہ

    انگلش بلے باز گیری بیلنس 28 رن بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد یاسر شاہ نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے کے تیسرے سیزن میں انگلینڈ کی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 214 رنز کی لیڈ حاصل کرلی ہے۔

    Yasir-Shah-Post-1

    یاد رہے پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے عمدہ بولننگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے حساب سے یاسر شاہ 32 پوائنٹس حاصل کر کے دنیا کے پہلے بالر بن گئے۔

    Yasir4

    واضح رہے یاسر شاہ مشتاق احمد کے بعد واحد پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی جب کہ سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے دسمبر 1996 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔.

  • اولڈٹریفرڈ میں بدترین پرفارمنس یاسرشاہ پہلے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے

    اولڈٹریفرڈ میں بدترین پرفارمنس یاسرشاہ پہلے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے

    دبئی: اولڈٹریفرڈ میں یاسرشاہ کو بدترین کارکردگی کی سزامل گئی، ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ۔

    لارڈزمیں نام کمانے والے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں سب گنواں بیٹھے، پہلے ٹیسٹ میں انگلش بیٹسمینوں کا تگنی کا ناچ نچانے والے یاسر جس تیزی سے اوپر گئے اسی تیزی سے نیچے آگئے، یاسر شاہ نمبر ون پوزیشن پر صرف آٹھ دن رہ سکے۔

    آئی سی سی کی جانب جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں یاسر کی گیندیں انگلش بیٹسمینوں کو پریشان نہ کرسکیں اور وہ خود گھوم کر پہلے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بھارت کے روی چندرایشون نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

    ٹاپ ٹوئنٹی فائیو میں یاسر کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی بولر شامل نہیں، تجربہ کار یونس خان بھی تنزلی کا شکار ہوئے وہ ساتویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    اسد شفیق دو درجے تنزلی کے بعد تیرہویں اور سرفراز احمد اٹھاریوں نمبر پر آگئے، اولڈ ٹریفورڈ کی ڈبل سینچری نے جو روٹ کو رینکنگ کا دوسرا بہترین بیٹسمین بنا دیا ہے۔

  • بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں، یاسر شاہ

    بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں، یاسر شاہ

    لندن: لیگ اسپنر یاسرشاہ نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں،بولنگ کوچ مشتاق احمد میرے استاد ہیں۔

    دنیا جس کی فین ہے وہ خود شین وارن اور فٹبالر لائنل میسی کا فین ہے بی بی سی کو انٹرویو میں یاسرشاہ نے کہا بچپن سے آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن کا فین ہوں، شین وارن سے بولنگ کے گر پوچھتے رہتے ہیں، بولنگ کوچ مشتاق احمد میرے استاد ہیں۔

    لیگ اسپنر یاسرشاہ نے کہا خوش قسمت ہوں کہ لارڈز میں جب بولنگ کی تو شین وارن اورمشتاق احمد دونوں موجودتھے، ایک نے مشورےدئیےاورایک نے کمنٹری باکس میں باتیں کیں۔

    فٹبالر میسی سے مشابہت کے سوال پر یاسرشاہ نے کہا میسی بہت بڑا کھلاڑی ہے خود میسی کا مداح ہوں، فینز سے درخواست ہیں یاسرشاہ کے نام سے ہی پکارا کریں۔

    انٹرویو دیتے ہوئے بوم بوم آفریدی کے بیان کی نفی کرتے ہوئے مسکراتے چہرے کے مالک یاسر شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہیں۔