Tag: یاسمین راشد

  • 9 مئی کیسز: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

    9 مئی کیسز: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

    لاہور (11 اگست 2025): عدالت نے 9 مئی کیسز میں یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید جب کہ شاہ محمود کو بری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی واقعات میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا جب کہ پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور عائشہ بھٹہ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔

    اس کے علاوہ اے ٹی سی نے پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاویدکو بھی پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    اے ٹی سی نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 7 ملزمان کو بری کیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے علاوہ جن افرادکو بری کیا ہے۔ ان میں سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہدبیگ، ماجد علی، بخت رواں بھی شامل ہیں۔

  • یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے وہ ایمرجنسی کے سی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دھڑکن تیز اور بلڈ پریشر کی شکایت ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں معدے میں جلن اور درد بھی ہے، تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

  • ہمارا مطالبہ صرف سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے،  یاسمین راشد

    ہمارا مطالبہ صرف سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے، یاسمین راشد

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ صرف سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری کی بات کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی کا اب کوئی حساب نہیں رہا ، ہمارے لیے سب سے اہم جمہوریت ہے، جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے، پاکستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ غریب مر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے صرف کارکنوں کو چھوڑ دیں ، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو رہاکیاجائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، ہم آپس میں گفتگو کر کے ملک کو پروان چڑھائیں ، 5 ہزار 700 کارکن جیلوں میں ہیں۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے لیے کچھ نہیں ہو رہا ہے ، صحت کارڈ لوگوں کے لیے بڑی سہولت تھی، جسے ختم کردیا ہے۔

  • ڈاکٹر  یاسمین راشد  کی صحت  تشویشناک قرار

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت تشویشناک قرار

    لاہور: میڈیکل افسر نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کو تشویشناک قرار دے دیا اور کہا قےکی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی صحت سےمتعلق سینٹرل جیل کےایم اوکی رپورٹ سامنے آگئی۔

    میڈیکل افسرکی رپورٹ میں ڈاکٹر یاسمین کی صحت کوتشویشناک قراردیا گیا اور کہا ہے کہ سخت گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی ، ان کا بلڈ پریشر 160/110 ہے۔

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ روزسےکچھ کھا پی نہ سکیں، قےکی وجہ سے رہنما پی ٹی آئی کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے۔

    سروسزاسپتال میں رہنما پی ٹی آئی کا علاج جاری ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے ان کو ڈائریا ہوگیا ہے، سخت گرمی کی وجہ سے آئی جی جیل پنجاب نے جیل میں ائرکولر لگانے کا حکم دیا تھا، جو اب تک نہیں لگایا جاسکا۔

    گذشتہ روز رہنما پی ٹی آئی کوٹ لکھپت جیل میں بے ہوش ہوگئی تھیں ، جس کے بعد انھیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے تحریک انصاف کی رہنما 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے باعث قید ہیں۔ فروری میں گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمات میں ان سمیت محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

  • نو مئی کیسز : یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد

    نو مئی کیسز : یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد

    لاہور : نو مئی کو گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمات میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو پولیس گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت میں یاسمین راشد ، محمود الرشید،اعجاز چوہدری و دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ شہادت کیلئے طلب کرتے ہوئے مقدمے کا ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم دے دیا۔

    تھانہ سرورروڈ میں یاسمین راشد ، محمود الرشید،اعجاز چوہدری و دیگر کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

  • این اے 130 لاہور:  نواز شریف اور یاسمین راشد مضبوط امیداوار

    این اے 130 لاہور: نواز شریف اور یاسمین راشد مضبوط امیداوار

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے لیے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    لاہور کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے، ماضی میں اس حلقے کا نمبر 120 تھا۔

    اس حلقے سے دیگر کئی امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں تاہم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی وجہ سے یہاں کے الیکشن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

    اس حلقے میں 2013 اور 2018 کے انتخاب میں ن لیگ نے فتح حاصل کی تھی، اس الیکشن میں نواز شریف کی پوزیشن بہتر سمجھی جارہی ہے کیونکہ یاسمین راشد نو مئی واقعات کے مقدمات میں جیل میں قید ہے۔

    این اے 130 لاہور کے نمایاں امیدواروں کی فہرست یہ ہیں

    این اے 130 لاہور داتا دربار، مسجد شہدا، انار کلی، موہنی روڈ، نہرو پارک، اسلام پورہ، ایم اے او کالج، جین مندر، صفاں والا چوک اور دیگر گنجان آباد علاقوں پر مشتمل ہے۔

    اس حلقے کی کُل آبادی 8 لاکھ 93 ہزار اور ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PML(N) (@pmlnawazofficial)

    یہ وہ مشہور حلقہ ہے جب نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا تو ان کی زوجہ کلثوم نواز نے اس سیٹ پر الیکشن لڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PML(N) (@pmlnawazofficial)

    مریم نواز کی سیاسی انٹری بھی اسی حلقے سے ہوئی کیونکہ کلثوم نواز کے ضمنی الیکشن کی کمپین مریم نواز نے چلائی تھی۔

    خیال رہے پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اس مرتبہ لگ بھگ 18000 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں سے 11785 آزاد اور 6031 امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں۔

  • یاسمین راشد جناح ہاؤس میں کیا کر رہی تھیں؟ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے سوال اٹھادیا

    یاسمین راشد جناح ہاؤس میں کیا کر رہی تھیں؟ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے سوال اٹھادیا

    اسلام آباد : ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس میں موجودگی پر سوال اٹھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پروگرام خبر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے جناح ہاؤس کیس کے حوالے سے بتایا کہ 97نمبرکی سرورروڈکی ایف آئی آرمیں یاسمین راشد کا نام ہے اور 96 نمبر سرور روڈ ایف آئی آر جو جناح ہاؤس سے متعلق ہے اس میں نام نہیں۔

    ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ آئی او کے پاس نہیں تھی اس لیے یاسمین راشدکوڈسچارج کیاگیا، اب آئی او کے پاس اب فرانزک رپورٹ آگئی ہے جو ٹھوس ثبوت ہے، 97 نمبر کیس میں یاسمین راشد نامزد ہیں، جس میں گرفتار ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ اب جوثبوت آئےہیں آئی اوجج سےکیس کافیصلہ تبدیل کراسکتاہے، کسی ملزم کی نامزدگی نہ بھی ہو ثبوت آجائیں تو گرفتار کیاجاسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشدکی جناح ہاؤس اورلبرٹی چوک پرویڈیوریکارڈنگ موجودہے، ویڈیوزمیں یاسمین راشدلوگوں کوجناح ہاؤس جانے کا کہہ رہی ہیں۔

    ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ ہم نےلوگوں کوشواہدکی بنیادپرگرفتارکیاہے، موبائل ٹریسنگ کےذریعےبھی لوگوں کوکی گرفتاریاں کی گئیں ، گرفتاریوں میں جو موبائل لیے گئے اس میں واٹس ایپ پر ہدایات موجودتھیں۔

    مہر بخاری نے سوال کیا کہ یاسمین راشد کی ویڈیوز میں کہاں لگتا ہے کہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی؟ جس پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ یاسمین راشد موقع پرکیوں موجود تھیں یہ بھی سوالیہ نشان ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ یاسمین کی موجودگی سےمتعلق معاملےپرتفتیش ابھی جاری ہے، لہٰذا اس معاملے پر ابھی زیادہ بات نہیں کرسکتی، تفتیش سے متعلق حساس معاملہ ہےاس لیےانتظارکرلیاجائے تو بہتر ہے۔

    ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ اینٹی ٹیررازم ایکٹ سے لے کر توڑ پھوڑ تک کی دفعات لگائی گئی ہیں، ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر ہی گرفتاریاں کررہے ہیں، 9 مئی کے واقعات میں جوبھی ملوث ہے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ کوئی نہیں چاہے گا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث اصل ملزمان چھوٹ جائیں اور کوئی یہ بھی نہیں چاہے گا کہ کسی بے گناہ کو سزا ملے۔

    جیل میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کے دوران خواتین کیساتھ سلوک کے معاملے پر تحقیقات ہورہی ہیں، پولیس کی کمیٹی موجود ہے جو خواتین کیساتھ سلوک کے معاملے پر کام کررہی ہے، گھروں سے کوئی کھینچاتانی نہیں کی گئی، خواتین کو لیڈیز پولیس اسٹیشن میں رکھاجاتا ہے۔

    ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ خواتین کیساتھ بدسلوکی ہوئی ہوگی اس کا دفاع نہیں کروں گی ، جلاؤ گھیراؤ ہو رہا ہوتا ہے تو کہیں نہ کہیں کچھ ہوگیا ہوگا دفاع نہیں کروں گی۔

  • صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، یاسمین راشد اور عارف علوی کی  مبینہ آڈیو لیک

    صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، یاسمین راشد اور عارف علوی کی مبینہ آڈیو لیک

    لاہور : صدرمملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، جس میں یاسمین کہہ رہی ہے کہ صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے ، اس سے پہلے خون خرابہ ہوآپ کو کسی سے بات کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

    مبینہ آڈیو میں رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، لوگوں نے پٹرول بم پھینکنا شروع کر دیے ہیں ، اس سےپہلےخون خرابہ ہوآپ کو کسی سے بات کرنی چاہیے۔

    یاسمین راشد نے مزید کہا کہ آپ کواس معاملےمیں مداخلت کرنی چاہیے، جس پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے عارف علوی کو کہا دیکھیں سر اب صورتحال یہ ہے لوگ مرجائیں گے پولیس والے بھی مرجائیں گے، صورتحال اتنی خراب ہوجائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں وہ خود کو حوالے کریں۔ اور ہم آگے کیلئے تیار ہوجائیں باقی آپ کی مرضی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے عارف علوی کو بتایا کہ اب اس وقت پیٹرول بم چل رہے ہیں۔ میں تو جان بوجھ کر پہلی بار باہر بیٹھی ہوئی تھی۔۔ کیونکہ لوگوں کو بلانا اور یہ سب کیا جارہا ہے۔

    جس پر صدر مملکت نے کہا ٹھیک ہے مجھے اسد سے بات کرنے دیں تو یاسمین راشد جواب میں کہتی ہیں کہ اسد سے میری بات ہوئی اسد نے کہا ہے آپ نے کچھ نہیں کہنا، آپ شاہ صاحب سےبھی بات کرلیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔

  • یاسمین راشد نے اعجاز شاہ کیساتھ گفتگو کی تصدیق کردی

    یاسمین راشد نے اعجاز شاہ کیساتھ گفتگو کی تصدیق کردی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد نے اعجاز احمد چوہدری کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تصویق کردی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ آڈیو میں کوئی متنازع بات نہیں ہے، اعجاز شاہ سے جو گفتگو کی اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی صدر ہوں کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاؤں گی، 23 گھنٹے ہوگئے لوگ سڑکوں پر ہیں، شیلنگ اور تشدد کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ مبینہ آڈیو لیک میں یاسمین راشد نے سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو کہا تھا کہ خان صاحب نے کہا ہے سارے ایم پی ایز ،ایم این ایز کو فون کریں اور بولیں بندے لیکر پہنچیں۔

    جس پر اعجاز شاہ نے یاسمین راشد کو جواب دیا کہ میں فون کررہا ہوں، یاسمین راشد نے مزید کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ جو بندے لیکر نہیں پہنچا ٹکٹ نہیں دونگا، یہ ابھی خان صاحب نے ڈائریکٹلی کہا ہے۔

  • یاسمین راشد کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک  ہوگئی

    یاسمین راشد کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

    لاہور : تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، جس میں وہ سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ سے گفتگو کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

    مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہے کہ خان صاحب نے کہا ہے سارے ایم پی ایز ،ایم این ایزکو فون کرو، ایم پی ایز اور ایم ایز کو بولیں بندے لیکر پہنچیں۔

    جس پر اعجاز شاہ نے یاسمین راشد کو جواب کہا کہ میں فون کررہاہوں تو یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہےہیں کہ جو بندے لیکر نہیں پہنچا ٹکٹ نہیں دوں گا، یہ ابھی خان صاحب نےڈائریکٹلی کہاہے۔

    یاد رہے چند ہفتے قبل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

    آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں ڈوگرصاحب آپ کا کیاحال ہے ، کوئی اچھی خبر بتائیں آرڈر ہوگئے ہیں، جس پر غلام محمودڈوگر نے بتایا کہ ابھی تک آرڈرنہیں ملے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ ان کاارادہ بھی ہے؟ میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں تو سی سی پی او لاہور نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، انشااللہ جیسے ہی آرڈرہوں گے، مل جائیں گے، ہمارےبندے وہاں بیٹھےہیں، جس پر یاسمین راشد نے کہا اچھا۔

    مبینہ آڈیو گفتگو کرتے ہوئے غلام محمودڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈاک پر سائن ہوتے ہیں وہ عدالتی وقت کے بعد ملتی ہے۔