Tag: یاسمین راشد

  • لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس او پیز بھی جاری کیے جائیں گے،یاسمین راشد

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس او پیز بھی جاری کیے جائیں گے،یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس او پیز بھی جاری کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت کے لیے لاک ڈاؤن کیاگیا،کوشش تھی وبا لوگوں میں زیادہ نہ پھیلے تاکہ ہم سنبھال سکیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی فیصلہ ضرور لیا جائےگا،صورت حال کو دیکھ کر آہستہ آہستہ چیزیں کھولنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس اوپیز بھی جاری کیے جائیں گے،جن علاقوں میں کیسز آرہے ہیں وہان احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حساس علاقوں سے متعلق خصوصی انتظامات کرنا ہوں گے، لاہور،گجرات،راولپنڈی،جہلم کرونا سے متعلق حساس علاقے ہیں ایسےحساس علاقوں کے لیے ہمیں حفاظتی اقدامات بھی اٹھانا ہوں گے۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ استعداد بڑھ گئی ہے اب ہم3 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرسکتے ہیں، پنجاب میں 15 ہزار ٹیسٹنگ کٹس ہیں اور مزید بھی مل جائیں گی۔

  • پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 ہے، یاسمین راشد

    پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 ہے، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 4 لیب نے کام شروع کر دیا،5 ڈویژنل لیول پر کرنے جا رہی ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں نجی اور سرکاری لیب کے ٹیسٹ ملا کر تعداد بتاتی ہوں، ہم آپس میں مل کر کام کر رہے ہیں، پہلے رپورٹ ہمارے پاس آتی ہے پھر وفاق کے پاس جاتی ہے۔

    وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ آج کرونا کے 1769 ٹیسٹ کیے گئے، جو لوگ پرائیوٹ ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں وہ کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11 ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کل ہماری چینی ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ بھی ہوگی،15ہزار کٹس آگئیں ،بہت جلد ٹیسٹنگ کاعمل بڑھ جائےگا،اگلے ہفتے تک ہم اپنی ٹیسٹنگ کو5 ہزار تک لے جائیں گے۔

    پاکستان میں کرونا مریضوں‌ کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جان لیوا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2450 ہوگئی، جبکہ وائرس سے متاثرہ 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

  • مریض بڑھیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا، یاسمین راشد

    مریض بڑھیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لوگ مہربانی کر کےگھروں میں رہیں، باہر نہ نکلیں، مریض بڑھیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تعطیلات مجبوری کی وجہ سے دی ہیں،شوقیہ نہیں دی گئیں، لوگوں کوگھروں میں رہنے کے لیے چھٹیاں دی گئی ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ الارمنگ صورتحال ہے، مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹس روکنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ مہربانی کر کےگھروں میں رہیں، باہر نہ نکلیں، مریض بڑھیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا، چھٹیاں دینے کا مقصد سیروتفریح نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں سے درخواست ہے خود کو آئسولیٹ کریں، مریضوں کی تعداد کم آئےگی تو کنٹرول کرنا آسان ہوگا، ایک ساتھ بڑی تعداد آئےگی تو کنٹرول کرنامشکل ہوگا۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا مریضوں کے لیے 5 اسپتالوں کو مخصوص کر دیاگیا ہے، ایکسپو سینٹر میں فیلڈ اسپتال بنا رہے ہیں،فیلڈ اسپتال کا مقصدمریض بڑھیں تو انہیں تقسیم کرسکیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 720 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پنجاب میں جتنے بھی کرونا مریض ہیں ان کی ٹریول ہسٹری ہے، یاسمین راشد

    پنجاب میں جتنے بھی کرونا مریض ہیں ان کی ٹریول ہسٹری ہے، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جتنے بھی کرونا مریض ہیں ان کی ٹریول ہسٹری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پوری کوشش ہے لاک ڈاؤن نہ ہو تاکہ لوگ ضروری کام کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہو رہے ہیں کہ ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف دیکھنا پڑے گا، میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلیئرکرچکے ہیں، عوام کو بھی توجہ دینی چاہیے۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اب تو مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ہم نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، شادی ہال، شاپنگ مال، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی، ہم نے ایک اسٹریٹیجی بنا رکھی ہے جس کے تحت کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹریجی ہے کتنے کیسز مثبت آئے تو لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے، اسٹریجی کے تحت کس علاقے یا شہرکو کیسے لاک ڈاؤن کیا جائے گا، آج ہم نے کرونا مریضوں کو الگ کر دیا ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جتنے بھی کرونامریض ہیں ان کی ٹریول ہسٹری ہے، جن کی ٹریول ہسٹری ہے ان کے فیملی ممبر کے بھی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سمجھنا ہوگا اقدامات ان کے ہی فائدے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں، میل ملاپ کم کرنے سے بھی کرونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

  • کرونا وائرس، عوام گھروں میں رہیں، یہ نہ ہو کل مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے، یاسمین راشد

    کرونا وائرس، عوام گھروں میں رہیں، یہ نہ ہو کل مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام گھروں میں رہیں یہ نہ ہو کل مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے، چھٹیاں سیرو تفریح کے لیے نہیں دی گئیں گھروں میں رہنے کے لیے دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 384 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 320 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، اس وقت پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 مریض ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص والوں کو الگ کردیا گیا ہے، پنجاب میں تمام کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج جاری ہے، لاہور میو اسپتال میں 4 مریض داخل ہیں اور صحت یاب ہورہے ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عملے کے پاس تمام ضروری چیزیں موجود ہیں، کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو بھی الگ کردیا گیا ہے، پنجاب میں ٹیچنگ اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کردئیے۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر خدشات پیدا کررہے ہیں کہ ہم اقدامات نہیں کررہے، پنجاب حکومت نے پہلے سے ہی کام کرنا شروع کردیا تھا، فیلڈ اور کیمپ اسپتالوں کے لیے جگہ دیکھی جارہی ہے، صورتحال دن بدن بدلتی جارہی ہے ویسے ہی اقدامات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی کے ایل کو بھی خالی کرالیا گیا ہے، ڈی جی خان میں موجود زائرین کے ٹیسٹ 48 گھنٹے میں کرلیے جائیں گے، ایک ہزار بستر کا فیلڈ اسپتال بھی تیار کیا جائے گا، جو مریض ٹھیک ہورہے ہیں ان کو بھی 14 دن قرنطینہ میں رکھ رہے ہیں۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ ملتان کی لیبر کالونی میں 1500 افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے، عوام مہربانی کریں گھروں میں رہیں اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے۔

  • وزیر صحت نے پنجاب میں کرونا وائرس کے 6 کیسز کی تصدیق کردی

    وزیر صحت نے پنجاب میں کرونا وائرس کے 6 کیسز کی تصدیق کردی

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان آنے والے 42 زائرین میں سے 5 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ 1 روپے کی چیز 100 روپے میں بیچنے والے سن لیں، اللہ پاک کی لاٹھی بے آواز ہے۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف حکومت ایکشن لے گی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کی جنگ کا مقابلہ کیا اور اسے جیتا، پاکستان کے عوام کرونا وائرس کی جنگ بھی جیتے گی۔ کوئی اس صورتحال میں غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویہ اپنائے گا تو بے نقاب ہوگا۔

    صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آنے والے زائرین میں 42 میں سے 5 مریضوں میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ ڈی جی خان میں 736 مریض قرنطینہ میں ہیں۔ تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا مقصد یہ نہیں کہ سب کرونا سے متاثر ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان آنے والے دوسرے مرحلے میں 48 افراد کا ٹیسٹ چل رہا ہے، پہلے بیج کے 42 زائرین میں سے 5 کے ٹیسٹ مثبت آئے، میو اسپتال میں کرونا وائرس کا ایک مریض زیر علاج ہے، پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 6 کیسز ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ احتیاط لازمی ہے، ہم نے 6 دن پہلے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ لوگ صرف ضرورت کی بنیاد پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ موجودہ صورتحال کو چھٹی نہ سمجھیں یہ مجبوری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پھیلا تو تمام اسپتالوں کے تمام وارڈز بھر جائیں گے، وائرس کے حوالے سے ہر اسپتال کے اندر الگ وارڈز ہیں۔ سب سے بڑا بوجھ پنجاب پر پڑے گا۔ 12 سو کے قریب مزید زائرین پنجاب واپس آرہے ہیں۔

  • ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، یاسمین راشد

    ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہیلتھ فاؤنڈیشن کی رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریکٹیشنرز صحت عامہ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، 3 سو ہیلتھ پروفیشنلز کو بلاسود قرضہ دے کر ہزاروں نوکریاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلزکو 7 لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ تک کا قرضہ دینے کی پرپوزل تیار کرلی ہے، پرائیویٹ پریکٹس میں معاوضے کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفیشنلز بلاسود قرضے حاصل کر کے مزید روزگار پیدا کرسکتے ہیں، پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے قرضوں کی ریکوری 98 فیصد ہے۔

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، یاسمین راشد

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

  • نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے، یاسمین راشد

    نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے، یاسمین راشد

    لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، نواشریف کو انسانی حقوق کے بنیاد پر بھیجا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو دونوں بار رپورٹس بھیجی کہ یہ تفصیلات کم ہیں، رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کا ذکر نہیں اور نہ ہی پی ای ٹی اسکین کی تفصیل تھی، اب نوازشریف کی جانب سے تیسری بار خط آیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے بھیجی گئی تفصیلات میڈیکل بورڈ کو بھجوا دیں، میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے جو بھی رائے ہوگی وہ پنجاب حکومت کو دیں گے۔

    پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

    ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بھیجی گئی میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف رائل برامپٹن اور ہییر فیلڈ اسپتال کے زیر علاج ہیں، نواز شریف کو دل کے امراض وخطرات لاحق ہیں، برطانوی ڈاکٹرز ان کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کا علاج کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق نواز شریف سنگین نوعیت کے دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا ہیں، نوازشریف کے 24 گھنٹے کےطبی معائنے میں صحت کو خطرات کی نشاندہی کی گئی، نوزشریف کے دل کو خون کی فراہمی متعدد بار تعطل کا شکار ہوئی۔

  • پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، یاسمین راشد

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، یاسمین راشد

    لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب نے وزارت صحت اسلام آباد کے اجلاس میں شرکت کی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، ہیپاٹائٹس سی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی، مختلف ورٹیکل پروگرامز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے تدارک،خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ورٹیکل پروگرامز سے ہزاروں مریضوں کو مفت علاج مل رہا ہے۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ میں مکمل معاونت کی جا رہی ہے، سیکرٹری ہیلتھ ایئرپورٹس پر اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے وزیر صحت یاسمین راشد کو طلب کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے اسپتالوں کا فضلہ نہ اٹھانے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اسپتالوں کے فضلےکے معاملے پر محکمہ ماحولیات کیوں سویا پڑا ہے، بتایا جائے اسپتال کے فضلے کو ری سائیکل کر کے سرنجیں پھر مارکیٹ میں کیسے آ رہی ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے اسپتالوں کا فضلہ نہ اٹھانے کے خلاف درخواست پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو 29 جنوری کو طلب کیا تھا۔

  • نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں صرف علاج کے لیے ضمانت ملی: یاسمین راشد

    نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں صرف علاج کے لیے ضمانت ملی: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں علاج کے لیے ضمانت ملی، نواز شریف جلد علاج کروا کر واپس تشریف لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیکل میں 26 ہزار نوکریاں دی ہیں، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 500 میل نرس رکھے ہیں، کوشش کر رہے ہیں میل وارڈ میں نرسنگ کی کمی پوری کریں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 10 ہزار نئی نوکریاں پائپ لائن میں ہیں، اس سال کے آخر تک 35 ہزار نئی نوکریاں دیں گے۔ 35 ہزار نوکریوں کا مطلب ہے 35 ہزار خاندانوں میں نوکریاں دیں گے۔ میانوالی کا 200 بیڈ پر مشتمل اسپتال شروع ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اور کارڈیالوجی ان سب کا پی سی ون منظور ہوگیا۔ جو 9 اسپتالوں کی ہم بات کرتے تھے ان میں سے 3 پر کام شروع ہوچکا ہے۔ مزید 3 اسپتالوں کے پی سی ون منظور ہو چکے ہیں، باقی 3 بھی مکمل ہوں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کبھی غلط بیانی نہیں کی اور نہ آئندہ ایسا کوئی ارادہ ہے، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کروانے کا وقت دیا گیا تھا۔ 25 دسمبر کو خواجہ حارث نے رپورٹ جمع کروائی۔ محکمہ داخلہ نے رپورٹ 27 تاریخ کو ہمیں بھجوائی۔ 3 جنوری کو بورڈ نے رپورٹس دیکھیں تو وہ ناکافی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق رپورٹ محض ایک سمری پر مبنی تھی، 25 دسمبر تک نواز شریف کے پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ نہیں آئی، 13 جنوری تک کوئی ہمارے پاس رپورٹ لے کر نہیں آیا۔ نواز شریف کو میڈیکل رپورٹس برطانوی ہائی کمیشن کو دینی ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں انہیں علاج کے لیے ضمانت ملی، ہمارا اصرار ہے نواز شریف جلد علاج کروا کر واپس تشریف لائیں۔