Tag: یاسمین راشد

  • ڈپٹی میئرلاہورکو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری

    ڈپٹی میئرلاہورکو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری

    لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈپٹی میئر لاہور کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی میئر لاہورمیاں طارق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انتخابی مہم سے روک دیا۔

    ریٹرننگ آفیسر نے ڈپٹی میئرلاہور میاں طارق کو 3 دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے، آراو میاں محمد شاہد نے پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پرنوٹس جاری کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئرلاہورکلثوم نواز کےانتخابی جلسوں میں شرکت کررہے ہیں جبکہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ میاں طارق کو این اے 120 کے لیےانتخابی مہم میں شرکت سےروکا جائے۔


    این اے 120 : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری


    یاد رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیے تھے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹس میں دونوں رکن صوبائی اسمبلی سے کہا گیا تھا کہ وہ 3 دن میں وضاحت پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کامرس وٹیکسٹائل پرویز ملک کو نوٹس جاری کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120: تحریک انصاف کی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

    این اے 120: تحریک انصاف کی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

    اسلام آباد: این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کے لیے حالات اچھے نہیں اس لیے لندن جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خالی ہونے والی سیٹ این اے 120 لاہور پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ووٹ خریدتے نہیں بلکہ مانگتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر مجموعی طور پر 25 اعتراضات لگائے ہیں۔ کلثوم نواز نے اپنا اقامہ کاغذات نامزدگی میں لگایا تھا، وہ ایف زیڈ ای کی ڈپٹی چیئرمین تھیں جبکہ نواز شریف کی طرح کلثوم نواز نے بھی تنخواہ ظاہر نہیں کی اور انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی مکمل نہیں کیے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ انہیں بھی پتہ ہے حالات ان کے لیے اچھے نہیں ہیں اسی لیے وہ لندن جارہی ہیں۔ ’پہلے بھی پاکستان کے حالات لندن سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی‘۔

    مزید پڑھیں: کلثوم نواز لندن روانہ

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہونے چاہئیں۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی لاہور این اے 120 کی نشست نواز شریف کے بطور وزیر اعظم نا اہل ہوجانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مذکورہ نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوں گے۔

    این اے 120 کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد بطور امیدوار کھڑی ہورہی ہیں۔