Tag: یاسین ملک

  • دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے: میر واعظ کا ٹویٹ

    دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے: میر واعظ کا ٹویٹ

    سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت نے یاسین ملک کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، ان کی روز بہ روز بگڑتی صحت پر انھیں تشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے، یاسین ملک کو دلی کے تہاڑ جیل میں محبوس رکھا گیا ہے۔

    حریت پسند کشمیری رہنما نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ بھارت یاسین ملک کو فوراً مناسب طبی سہولتیں فراہم کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کو انتقاماً حراست میں رکھا ہوا ہے، بھارت یاسین ملک کو غیر قانونی حراست سے رہا کرے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، آج بارہ مولہ میں قابض فورسز نے فائرنگ کر کے ایک کشمیری نہتے نوجوان کو زندگی سے محروم جب کہ ایک زخمی کو گرفتار کر لیا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں دہشت گردی کے بعد غیر اعلانیہ کرفیو بھی نافذ کیا، اور حسب معمول انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی۔

    انڈین فوجیوں نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی، اور اس بہانے خواتین اور بچوں کو گھروں سے نکال دیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

  • مشعال ملک نے شوہر سے ملاقات کے لیے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی

    مشعال ملک نے شوہر سے ملاقات کے لیے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی

    اسلام آباد: گرفتار حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی ہے کہ ان کی اپنی شوہر سے ملاقات کرائی جائی۔

    تفصیلات کے مطابق آج مشعال ملک نے اقوام متحدہ کی کنٹری ہیڈ آگنیسیو ارتضا سے ملاقات کی، مشعال ملک نے شوہر سے ملاقات کے لیے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست دے دی۔

    مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یو این سیکرٹری جنرل اور ہیومن رائٹس کمشنر کو خطوط بھجوا دیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں قید کر رکھا ہے، یاسین ملک کو سیاسی قیدی تو کیا انسانی حقوق بھی نہیں مل رہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کے ساتھ بد ترین سلوک کر رہی ہے، مودی سرکار حریت رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    مشعال ملک نے کہا کہ اگر یاسین ملک کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہوگی۔

    یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے جہاں سے انھیں شدید علالت میں دہلی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دفتر خارجہ نے بھی حریت رہنما یاسین ملک کی شدید علالت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے اس پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

  • یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک نا قابل قبول ہے: فواد چوہدری

    یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک نا قابل قبول ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک نا قابل قبول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حریت لیڈر یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جو نا قابل قبول ہے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ دنیا بھر میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔

    وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور کمیٹی ارکان اس معاملے پر سستی نہ دکھائیں، بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے مؤثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  یاسین ملک کی حالت تشویشناک، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ آج آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یاسین ملک کی جیل منتقلی کا نوٹس لے، ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ حریت رہنما کو علاج کے لیے پاکستان بھیجا جائے۔

    یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے۔

    ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران شوہر کی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مشعال ملک آب دیدہ ہوگئی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی حالت تشویش ناک حد کت بگڑ گئی، بھارتی فوج نے انھیں تہاڑ جیل سے دہلی اسپتال منتقل کیا مگر وہاں علاج کی مکمل سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

  • یاسین ملک کی حالت تشویشناک، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    یاسین ملک کی حالت تشویشناک، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی علالت پر تشویش کااظہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں علاج معالجے کے لیے پاکستان بھیجا جائے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو علاج معالجے کے لیے آزاد کشمیر بھیجے، اُن کی بگڑتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ہے، عالمی برادری بھی حریت رہنما کی جیل منتقلی کا نوٹس لے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حریت قیادت کی دلیری اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت نے کشمیریوں کی سیاسی آزادی سلب کر رکھی ہے مگر اُس کے باوجود وہ لوگ ڈٹے ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    انہوں نے حریت لیڈرمیر واعظ عمر فاروق سے ’’را‘‘ کی تفتیش کے عمل کو بھی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے بھی بھارت جدوجہد آزادیِ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا۔

    یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے۔

    ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران شوہر کی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مشعال ملک آبدیدہ ہوگئی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی حالت تشویشناک حد کت بگڑ گئی، بھارتی فوج نے انہیں تہاڑ جیل سے دہلی اسپتال منتقل کیا مگر وہاں علاج کی مکمل سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    اُن کا کہنا تھا کہ’میں اپنے شوہر کے پاس جانا اور اُن کو دیکھنا چاہتی ہوں مگر مجھے اس کی اجازت نہیں مل رہی بلکہ الٹا دھمکیاں ملتی رہتی ہیں، حال ہی میں شادی کی سال گرہ پر پیغام ملا یہ آپ کی شادی کی آخری سال گرہ ہے۔‘

  • یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے، جس پر بھارتی فورسز نے انھیں بد نام زمانہ تہاڑ جیل سے دہلی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    مشعال ملک اپنے شوہر کی علالت کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئیں، انھوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔

    انھوں نے کہا ’میں اپنے شوہر کے پاس جاؤں گی، مجھے دھمکیاں ملتی رہتی ہیں، شادی کی سال گرہ پر پیغام ملا یہ آپ کی شادی کی آخری سال گرہ ہے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    آج دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بھی کہا کہ پاکستان کو حریت رہنما یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش لاحق ہے، کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے، یاسین ملک کو شدید علالت کے باعث دہلی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو چند روز قبل دنیا کی بد نام زمانہ تہاڑ جیل میں بند کیا گیا تھا، جہاں سے انھیں دہلی اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ شدید علیل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک

    یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے۔

  • یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش  ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کو حریت رہنما یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش لاحق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے حریت رہنما یاسین ملک کی شدید علالت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کی علالت پر پاکستان کو تشویش ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے، یاسین ملک کو شدید علالت کے باعث دہلی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو چند روز قبل دنیا کی بد نام زمانہ تہاڑ جیل میں بند کیا گیا تھا، جہاں سے انھیں دہلی اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ شدید علیل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک

    یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری پر میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شدید مذمت کی۔

    10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے۔

  • بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک

    بھارتی فوج نے یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کو خفیہ مقامات پر منتقل کررہی ہے، تہاڑ جیل یاسین ملک کے لیے نئی جگہ نہیں ہے، انہیں ماضی میں بھی بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے حقوق دبانے میں اخلاقیات بھول چکی ہے، بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک دہشت گردی نہیں ہے، ظلم و تشدد سے آزادی کی تحریکوں کو نہیں دبایا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا جبکہ جھوٹے فنڈنگ کیس میں آج میر واعظ عمر فاروق سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کی یاسین ملک کی تہاڑ جیل منتقلی کی مذمت

    دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی تہاڑ جیل منتقلی کی مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی سیاسی آزادی ختم کررکھی ہیں، میر واعظ عمر فاروق سے بھارتی خفیہ ادارے کی تفتیش قابل مذمت ہے، راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا۔

  • حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا

    حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کرلیا، میر واعظ عمر فاروق نے ان کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد قابض فوج ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے اور ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقبوضہ فوج کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کی جاچکی ہے۔ اب تک درجنوں کارکنوں اور عام کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    یاسین ملک کی گرفتاری کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یاسین ملک اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ تشدد آمیز کارروائیاں زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتیں، طاقت کے استعمال اور جبر سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔

    اس سے چار روز قبل بھارتی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق، ہاشم قریشی، عبد الغنی بٹ، بلال لون، فضل الحق قریشی اور شبیر شاہ کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی۔

    بعد ازاں مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھال لی تھی۔

    واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے دھماکے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ واقعے کے بعد قابض فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں نے کشمیری مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بولا تھا اور ان کی املاک کو نذر آتش کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی: مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی: مشعال ملک

    سرینگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستان اور عالم اسلام کو کشمیری قوم کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قربانی دینے والوں کو سزائیں دی جارہی ہیں، بھارتی فوج مسلمانوں کو قربانی سے روک رہی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج گھروں سے زبردستی جانوروں کو لے جا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تہوار منانے پر پابندی اور سزا کا کہیں تصور نہیں ملتا۔

    انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کو کشمیری قوم کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے، مشعال ملک

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے، یورپین پارلیمنٹیرینز اپنی پارلیمنٹ مین مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگر کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین یورپین پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، مقبوضہ وادی جیل کی صورت اختیار کرچکی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت سالوں سے ایل او سی پر خون کی ہولی کھیل رہا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں روز لاشیں گرا رہی ہے، بھارت نے کشمیری حریت قائدین کو غیرقانونی نظر بند کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی پر پہرے بٹھا رکھے ہیں، پاکستانی قوم اور سیاست دان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ظلم کو مٹانےکے لئے اس کے سامنےچٹان کی طرح کھڑاہونا چاہیے، 13جولائی 1931 کی قربانیوں سے کشمیریوں نے یہی سیکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، ظلم کومٹانے کے لئے اس کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہونا چاہئیے، انقلاب کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔