اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی کی جانب سے ہونے والی زیادتی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو خط لکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے دریافت کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ بھارتی روئیے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھا جائے گا جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ جنیوا کنونشن کے تحت عالمی برادری اپنی نگرانی میں حریت رہنماء کا علاج کروائے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو غلط انجکشن پلاننگ کے تحت لگایا گیا کیونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو قتل کرنے کی سازش تیار کی جاچکی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے گی اور اقوام متحدہ سے گرفتار حریت رہنماؤں کی رہائی کےعملی اقدامات کرے گی۔
سری نگر : معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت تاحال نہ سنبھل نہ سکی۔ غلط انجکشن سے متاثرہونے والے بازو کا آپریشن سوجن کم ہونے کے بعد کی اجائے گا۔ شدید تکلیف کے باعث انہیں دواؤں کے زیر اثر رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پابند سلاسل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تاحال تشویشناک ہے، دائیں ہاتھ نے رگ پھٹنے کے باعث کام کرنا چھوڑدیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی گزشتہ روز غلط انجکشن لگنے کے بعد حالت بگڑ گئی تھی۔ سیدھا بازو بد ستور کام نہیں کررہا شدید تکلیف کے باعث انہیں دواؤں کے زیر اثر رکھا گیا ہے۔
یاسین ملک کی ساس کے مطابق حریت رہنما کو قید میں پانی تک نہیں دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے گردے بھی متاثر ہیں۔
گزشتہ روز یاسین ملک کی خراب طبعیت کا سن کر ان کی اہلیہ مشعال ملک بھی صدمے سے بے ہوش ہوگئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق یاسین ملک کے بازو کی سوجن کم ہونے کے بعد ہی آپریشن ہوسکے گا، بازو ناکارہ ہونے کے باعث یاسین ملک کے گردے کا آپریشن ملتوی کردیا گیا، یاسین ملک کا علاج بھی بھارتی فوج کے سخت پہرے میں ہورہا ہے۔
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے اسیر حریت رہنما یاسین ملک کو تشویشناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا، یاسین ملک کے بائیں ہاتھ نے کام کرنا چھوڑ دیا، خبر سن کر یاسین ملک کی اہلیہ بے ہوش ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی زیر حراست حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ان کے بائیں بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا، یاسین ملک گزشتہ 105 روز سے مسلسل نظر بندی کی حالت میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق قبل ازیں سینٹرل جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث یاسین ملک کو قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے بائیں بازو میں انجکشن لگایا، جس کے بعد یاسین ملک کے بازو نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا۔
بعد ازاں انہیں شورہ میڈیکل سینٹر سری نگر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اپنے شوہر کی خبر سن کر صدمے سے بے ہوش ہوگئیں اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مشعال ملک کے دو گھنٹے بعد ہوش میں آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
دریں اثناء مشعال ملک کی والدہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہے، یاسین ملک کا آج چیک اپ کے بعد آپریشن تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا تھا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، انہیں پانچ دن سے پانی بھی نہیں دیا گیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی کے خاوند بھی سالہا سال سے جیل کاٹ رہے ہیں۔
مظفرآباد : وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر خان کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ حریت پسند رہنما یاسین ملک کی غیر قانونی حراست کا نوٹس لے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر خان نےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے خط میں لکھا ہےکہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے، بھارت نے یاسین ملک کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔
سردار فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز سماہنی،بھمبر، نکیال اور عباس پور کافضائی دورہ کیااور کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری و فائرنگ سے متاثرہ لوگوں سےبھی ملاقات کی۔
اسلام آباد : کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کو بھی ریاستی جبرکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہیں اور کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں تبدیلی آرہی ہے ہم اپنی آزادی اور امن چاہتے ہیں اس لیے کشمیرکے مسئلے کا تصفیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کیا جائے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
مشعال ملک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے تنازعات کی نہیں اس لیے کشمیر سمیت فلسطین کے مسئلے کو مزاکرات سے حل کیا جائے۔
انہون نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا بھارت کشمیریوں پر ظلم اور تشدد بند کرے اور کشمیریوں کو بنیادی حقوق سمیت حقِ خود ارادیت دے۔
واضح رہے مشال ملک کے خاوند یاسین ملک جوحریت پسند رہنما بھی ہیں گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج کے زیر حراست ہیں جہان انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے حالانکہ یاسین ملک کی طبعیت بھی ناساز ہے اور بھارتی فوج انہیں طبی امداد فراہم نہیں کر رہی ہے۔
اسلام آباد : جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چِیئرپرسن مشعال ملک نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی الگ بستیاں بسانے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جموں میں دیگر علاقوں سے ہندو پنڈت لا کر آباد کر رہی ہے ۔جو مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ہے ۔
اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر میں ہندو و مسلم مل جل کر رہتے ہیں جو بھارتی حکومت کے لئے نا قابل قبول ہے۔
حکومت معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر بحث لائے اورعالمی سطح پر اس حوالے سے لابنگ کرے۔
حکومت معاملے کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری امن پسند قوم ہے بھارت انہیں آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کی سزا دے رہا ہے ۔
سری نگر: انتخابات کےخلاف مہم چلانے کا الزام بھارتی فوج نےکشمیری رہنمایاسین ملک کوگرفتارکرلیا ہے۔ یاسین ملک کی گرفتاری پر کشمیری سراپہ احتجاج ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نےکشمیری رہنمایاسین ملک کو آج صبح گرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نےجموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کےرہنمایاسین ملک کوانتخابات کےخلاف مہم چلانے پرگرفتارکیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف سرینگرمیں احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسوگیس استعمال کی جواب میں مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔
بھارت نے مقبوضہ وادی میں نومبراوردسمبرمیں پانچ مرحلوں میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انتہا پسند جماعت بی جے پی نام نہاد انتخابات کے ذریعے کشمیرمیں اقتدارمیں آنا چاہتی ہے اوریاسین ملک ان انتخابات کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔